The nation must rise for its rights
I may be imprisoned, but tyranny cannot break us.
250 million Pakistanis are fearless slavery is not an option.
Stand tall, break your chains, and fight for true freedom
The dawn of justice and liberty is near. InshaAllah
#2026YearOfImranKhan
حقیقت یہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ڈاکٹر ��ے غلط وضاحت طلب کرنے پر اُلٹا انتظامیہ سے وضاحت طلب کی۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ لوگ، جو بغیر تحقیق کے پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے اور ڈاکٹر کمیونٹی کو بھڑکا رہے تھے، اب اس
جھوٹ پر معافی مانگیں گے؟
2/2
کل سے ایک مخصوص گروپ نے بغضِ پی ٹی آئی میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صاحب کے خلاف ایک اور بے بنیاد مہم چلا رکھی تھی۔ ڈاکٹر کمیونٹی کو بھی جھوٹ، دھوکے اور غلط بیانی کے ذریعے اکسانے کی کوشش کی گئی۔
1/2
صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی شہید ڈاکٹر وردہ کیس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام
ڈاکٹر وردہ مشتاق کا دل خراش قتل — وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، ��نصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی شدید مذمت، شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
پوری ہیلتھ کمیونٹی اس وقعہ پر رنجیدہ، غمزدہ اور شدید غم و غصے میں ہیں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
جیسے ہی ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آئے، یہ وقعہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیرِ صحت کے نوٹس میں لایا گیا جنہونے ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او سمیت متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد بازیابی یقینی بنائے، لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کو آج انتہائی بیدردی اور سفاکیت سے شہید کردیا گیا۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
انصاف ڈاکٹرز فورم اس معاملے میں مقتولہ کہ ورثاء اور ہیلتھ کمیونٹی کیساتھ کھڑی ہیں۔ اس قتل میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل
#IDFKPUpdates #InsafDoctorsForum #InsafDoctorsForumAbbotabad
آج انصاف ڈاکٹرز فورم مردان کا اجلاس صدر ڈاکٹر انور کمال خٹک کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ہسپتال کے مختلف انتظامی اور طبی امور پر تفصیلی غور کیا گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ انصاف ڈاکٹرز فورم مردان کل تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرےگا
@DrKamalPTI#FreeImranKhan
2/2
This deliberate confinement fuels grave fears for the life and well-being of Pakistan’s most popular political leader.
His continued incarceration represents a shameful subversion of justice and a catastrophic assault on democracy.
#عمران_خان_کو_رہا_کرو
🚨Khan's Isolation
Illegally detained on politically engineered charges, the former Prime Minister is held in brutal, calculated isolation.
The regime systematically denies fundamental access to his family and legal counsel, turning his prison cell into an opaque black site.
1/2
All govt & private hospitals are providing SehatCard services as usual, and the govt is taking necessary steps if any disruption occurs despite payments.
This step reflects the conti. commitment to Chairman ImranKhan’s vision of free & accessible healthcare for all
#IDFKPUpdates
Chief Minister Sohail Afridi Releases Rs. 180 million for Sehat Card
CM Sohail Afridi has approved the immediate release of Rs. 180M for the Sehat Card program, ensuring uninterrupted healthcare services across Khyber Pakhtunkhwa
1/2
خیبر پختونخوا سوسائٹی آف انیستھیزیالوجسٹس (KPSA) کے وفد کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں مشیر صحت احتشام علی ( @IhtishamAliPti ) سے ملاقات۔
وفد میں انیستھیزیالوجسٹس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر جاوید اور چیئرمین ڈاکٹر فضل ودود سمیت صوبائی کابینہ کے آراکین شامل تھے۔
ملاقات میں صوبے بھر میں انیستھیزیا سروسز کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔
✅ انیستھیزیا پالیسی کی صوبہ بھر میں موثر نفاذ کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
✅ نجی ہسپتالوں میں بغیر ماہر انیستھیٹسٹ آپریشن تھیٹر چلانے پر پابندی عائد کرنے اتفاق۔
✅ آئی سی یو میں انیستھیزیا سپیشلسٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تعیناتی کرنے پر اتفاق۔
✅ ڈی جی ہیلتھ میں میڈیکل آفیسرز کی اصل ش��بوں میں تعیناتی۔
مشیر صحت نے KPSA کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#IDFKhyberPakhtunkhwa #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForum
مشیرِ صحت محترم احتشام علی ( @IhtishamAliPti ) کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت خیبر پختونخوا ( @HealthKPGovt ) نے ضلعی سطح پر میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں کے شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لیے شکایات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ کمیٹی مردان، دیر اپر، بٹ خیلہ اور ہری پور میں فکس پے پر جاری بھرتی کے عمل سے متعلق اُمیدواران کی تحریری شکایات کا جائزہ لے گی، شواہد کی بنیاد پر اُن کا تجزیہ کرے گی، اور اپنی سفارشات مجاز حکام کو بھجوائے گی۔
تمام اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات 10 اگست 2025 تک تحریری طور پر جمع کروائیں، اس کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ صحت شفاف بھرتی، انصاف پر مبنی عمل اور امیدواروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#InsafDoctorsForum
#IDFKPUpdates
#IDFKPHealthReforms
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو کونسل کی منظوری سے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچینگ ہسپتال کابینہ، میڈیا ٹیم، مختلف کمیٹیوں اور و��رڈ نمائندگان کا باقاعدہ اعلان کردیا!
ڈاکٹر یونس آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر نایاب احمد سیکرٹری جنرل مقرر، اعلامیہ جاری!
#InsafDoctorsForum #InsafDoctorsForumPeshawar #InsafDoctorsForumKTH
سیدو میڈیکل کالج سوات میں ایم ٹی آئی نظام کے حوالے سے عوامی جرگہ، اہم پیشرفت
سوات: سیدو میڈیکل کالج سوات میں آج ایم ٹی آئی (میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز) ایکٹ کے نفاذ سے متعلق ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا، جو 4 جون 2025 کو پشاور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے تسلسل کا عملی مظہر تھا۔
جرگے کی صدارت صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے کی، جبکہ مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان و فوکل پرسن وزیراعلی خیبرپختونخوا برائے صحت ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق، چیف ایگزیکٹو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر جمیل احمد، صدر انصاف ڈاکٹرز فورم بنوں ڈاکٹر لیاقت وزیر، سینئر نائب صدر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات ڈاکٹر اسحاق، انصاف ڈاکٹرز فورم سوات کے ہیلتھ پالیسی ٹیم کے رکن ڈاکٹر عارف خان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سمیت ایکشن کمیٹی کے اراکین اور تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں، علاقائی مشران اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں 4 جون 2025 کو دی گئی بریفنگ کی روشنی میں تفصیلی گفتگوں اور مشاورت کی گئی۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات محکمہ صحت کے تحت برقرار رکھا جائے گا اور وہ محکمہ صحت کے ماتحت کام جاری رکھے گا، جبکہ سیدو میڈیکل کالج سے منسلک تدریسی ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ کیا جائے گا تاکہ عوامی خدمت اور نظام کی بہتری میں فرق کو عملی طور پر جانچا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ جرگہ 4 جون 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحی کے بعد سوات کے عمائدین کے ساتھ خصوصی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آج کے جرگے میں ایم ٹی آئی ن��ام کی افادیت، مریضوں کو درپیش سہولیات اور ملازمین کے حقوق پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اور مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم، اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
#InsafDoctorsForumSwat #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumSGTH
پریذیڈنٹ انصاف ڈاکٹرز فورم، مردان کی طرف سے تمام اُمت مسلمہ کو عید قربان مبارک ہو
اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور دنیا و آخرت میں خیر کا ذریعہ بنائیں
آمین یا رب العالمین
We are currently experiencing a high volume of traffic on our website due to the ongoing membership data collection. Our technical team is actively working to resolve any issues and ensure a smooth user experience.
The membership link will be updated hourly as part of our continuous improvements. Please stay connected with our official pages for the latest updates.
Thank you for your patience and support.
#InsafDoctorsForum #IDFKPMembership #IDFKPUpdates
آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے سی سی یو وارڈ میں کچھ شرپسند عناصر نے ٹرینی میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر جنید پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان ( @IDFDIKOfficial ) اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اگر ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی نہ کی گئی تو انصاف ڈاکٹرز فورم جلد آئندہ کا لائحہ عمل جاری کرے گا۔
#InsafDoctorsForumDIKhan #IDFKPUpdates
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا —حقیقی آزادی اور انسانیت کے لیے قربانیوں میں صفِ اول میں!
26 نومبر 2024 کی رات کو ڈی چوک میں پُرامن مظاہرین پر شدید شیلنگ، ربر بلٹس اور اصلی گولیوں سے حملہ کیا گیا، تو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ٹیم زخمیوں کو ایمرجنسی ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک شدید زخمی مظاہر کی حالت نازک ہو گئی، جسے ٹیم نے ذاتی اخراجات سے ارینج کی گئی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
مگر حسن ابدال کے مقام پر ہماری پوری ٹیم کو ایمبولینس سمیت گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے اٹک جیل منتقل کر دیا۔ پھر مرحلہ وار رہائیاں ہوئیں؛ پہلے نرس میاں دولت شاہ رہا ہوئے، تین ماہ بعد ڈاکٹر عمر آفریدی اور اب 172 دن بعد ہماری ایمبولینس اور ڈرائیور غلام نبی کی ضمانت پر رہائی ممکن ہوئی۔
ان شاء اللّٰہ، جب بھی تحریکِ حقیقی آزادی کی تاریخ لکھی جائے گی، انصاف ڈاکٹرز فورم کا ذکر لازمی طور پر سنہری حروف میں کیا جائے گا!
ہم عہد کرتے ہیں کہ آخری سانس تک اپنے لیڈر، اپنے رہبر، پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
#IDFKPUpdates