ایران اور پاکستان کے حملوں میں بلوچ بچوں کے قتل پر خوشیاں منانے اور جھوٹ پھیلانے والوں کے نام پیغام!
آپ ایران اور پاکستان کے میزائل حملوں میں خوشی منا رہے ہو اور جھوٹ پہ جھوٹ پہ بول رہے ہو۔ کوئی کہتا ہے ایران نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑا بہادری کا کام کیا تو کوئی کہتا ہے کہ پاکستان نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی تھوڑی بہت تکلیف کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتا کہ دونوں جانب مرنے والے صرف معصوم بچے اور خواتین تھے اور دونوں ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے بہادر افواج کے بہادر میزائلوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرکے بلوچوں کے معصوم بچوں اور خواتین کا قتل کیا ہے۔
آپ لوگ جنگ اور ظلم و جبر کے سائے سے بہت دور زندگی گزار رہے ہو اس لیے آپ ہمارے معصوم بچوں اور خواتین کو مارنے پر بھی خوشیاں مناتے ہوں، آپ کے اپنے بچے محفوظ ہے اس لیے آپ بلوچوں کے بچوں کو قتل پر بھی جھوٹ پھیلا رہے ہو۔ لیکن یاد رکھنا آپ جس طرح ان مصوم بچوں کی قتل پر خوشیاں منارہے ہو اور جھوٹ پھیلارہے ہو یہ جنگ آپ کی دہلیز تک بھی پہنچ سکتی ہے اور آپ کے بچے بھی اس جنگ کے زد میں آسکتے ہیں۔
اس وقت ہمارا خون جل رہا ہے کہ باڈر کے دونوں جانب ہمارے معصوم بچے مررہے ہیں اور ہمارے گھر تباہ ہورہے ہیں لیکن اس سے زیادہ ہمیں تکلیف اس بات کی ہورہی ہے کہ آپ ہمارے بچوں کی لاشوں پر خوشیاں منا رہے ہو۔
کوئی اپنے ایرانی فوج کو بہادر قرار دے رہا ہے تو کوئی اپنے پاکستانی فوج کو شاباشیاں دے رہا ہے لیکن آپ کے دونوں فوجوں نے بلوچوں کے معصوم بچوں کا قتل کیا ہے اور آپ لوگ ہمارے لاشوں پر جشن منا رہے ہو۔ ہم اس تکلیف اور درد کو نہ کبھی بھولے گے اور کبھی بھولنے نہیں دینگے اس کو ہم اپنا یاداشت کا حصہ ب��ارہے ہیں۔
آج آپ کی صحافیوں سے لیکر سیاستدان تک ہمارے معصوم بچوں کی لاشوں پر خوشیاں منا رہے ہیں۔
#MarchAgainstBalochGenocide
#StopBalochGenocide
ربنا هب لنا من أزواجنا وذرياتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما
Our Lord, give us joy in our spouses and offspring. Make us good examples to those who are aware of You.
اللهم إني أسألك العافية في الدنيا والآخرة
[Allāhumma inn-ī ʾasʾalu-k al-ʿāfiyah fī dun’yā wal-ākhirah]
O Allāh, I ask You for my wellbeing in this world and the next
تمہیں محبت کرنے کا مکمل حق ہے
And if happiness visits you again, don't remember its previous betrayal. Enter into the happiness, and burst.
-Mahmoud Darwish
میں وہ کپکپی ہوں جو ایک کنواری لڑکی کے جسم پر طاری ہوتی ہے جب وہ غربت سے تنگ آ کر پہلی مرتبہ ایوانِ گناہ کی جانب قدم بڑھانے لگے۔
آؤ ہم سب کانپیں !
سعادت حسن منٹو 📖