بنوں ٹاؤن شپ کے ڈی بلاک میں گٹر کا پانی کئ کنال رقبے پر پھیل گیا ہے جس سے علاقے میں شدید بدبو اورڈینگی سمیت دیگر امراض پھیل رہے ہیں۔کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر سمیت بی ڈی اے حکام سے فوری توجہ کی درخواست ہے۔ @dc_bannu@fkkundi@KMmehsood
وفاقی حکومت کے فیصلوں کی ایک جھلک
وفاقی حکومت گزشتہ سال درآمد کی گئی 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی تقریباً 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ ستمبر میں اسی چینی کے لیے 184 روپے 80 پیسے فی کلو کی ریزرو قیمت مقرر کی گئی تھی۔
اس طرح اس چینی کی فروخت سے قومی خزانے کو تقریباً 8 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
زرائع لے مطابق وزارت تجارت اور ٹی سی پی نے ریزرو قیمت سے کم پر چینی فروخت کرنے کی منظوری مانگ لی، موصولہ بولیوں کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی حکومت چینی فروخت کرنے پر فیصلہ کرے گی،
https://t.co/PE2Q3eA46k
ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے ضلع بنوں میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
جس کے تحت احتجاجی ریلیوں، جلوسوں اور ایسے دیگر اجتماعات یا سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جن سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہو، امن و امان کی صورتحال متاثر ہو یا ٹریفک کی روانی متاثر ہو
📢 اعلانِ عام — کھلی کچہری
ڈی پی او بنوں شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ صدارت تھانہ ڈومیل میں کھلی کچہری کا انعقاد
ضلعی پولیس سربراہ بنوں شفیع اللہ گنڈاپور عوامی مسائل اور شکایات کے براہِ راست ازالے کھلی کچہری
@KP_Police1@AdvForInfo
پہلے بھی اس مسئلے پر لکھ چکا ہوں اور اب دوبارہ کہ سی ڈی اے کے ٹینڈرز میں ایسا طریقۂ کار اختیار کیا جا رہا ہے جس سے شفافیت اور مسابقتی بولی کے پورے نظام ہی مبینہ طور پر کرپٹ ہونے کی اطلاعات ہیں ایک طرف ٹینڈر EPADS 2 کے ذریعے جمع کرانے کی شرط عائد ہے، تو دوسری طرف ٹینڈرز میں بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے تین دن پہلے ہی اصل بِڈ سکیورٹی طلب کی جاتی ہے، جس سے بڈرز کی پیشگی شناخت اور مبنہ ملی بھگت بہت آسان ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اصل سودے بازی ٹینڈر کے باقاعدہ عمل سے باہر ایک غیر رسمی ’’بولی‘‘ میں ہوتی ہے، جہاں سب سے زیادہ کمیشن دینے والے ٹھیکیدار کو نوازنے اور کمیشن کی رقم متعلقہ افسران اور دیگر بولی دہندگان میں تقسیم کرنے کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ مبینہ طور پر EPADS 2 کے ڈیٹا بیس میں ردوبدل اور جانبدارانہ جانچ پڑتال کے ذریعے ٹینڈر کے نتائج ردوبدل کئے جانے کی اطلاعات ہیں جس کی انکوائری ضروری ہے، جبکہ پیپیر ا کے اٹلی سے تربیت یافتہ ماہرین کی چشم پوشی اس پورے نظام کی نگرانی پر ان کی ملی بھگت ظاہر کرتی ہے۔ آخر میں منتخب ٹھیکیدار کو ادائیگیاں بھی بلارکاوٹ جاری کر دی جاتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب نگرانی کرنے والے ادارے ہی مبینہ بے ضابطگیوں پر خاموش رہیں تو شفافیت، احتساب اور عوامی پیسے کے تحفظ کی ضمانت کون دے گا؟ @WBG_Pakistan@imf_pakistan
بنوں 🚨:
بنوں پولیس نے ایک بار پھر ڈیوٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور سڑکوں پر نکل آئے
بنوں میں حکومت نے FC تعینات کی،پولیس نے اس کے خلاف احتجاجاً ڈیوٹیاں چھوڑ دئیے
پاکستانی ریاست نے پشتون سرزمین دہشتگردی کے نام پر پشتونوں کی جانی و معاشی قتل کے فیصلے کئے گئے ہیں
#StopStateTerrirism
بنوں کے عوام ایک بار پھر شدید تشویش میں مبتلا ہیں کہ شہر میں پولیس کو ہٹا کر ان کی جگہ ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر بنوں شہر میں ایف سی کی تعیناتی کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟ ایف سی کی بنیادی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت ہے، جبکہ شہروں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ بنوں کے عوام پہلے بھی دہشت گردی، بدامنی اور خوف کے بدترین حالات دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ ایسے فیصلوں سے ایک بار پھر دہشت گردوں کو اپنے قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے اور بنوں کا امن دوبارہ تباہ ہو سکتا ہے۔ آخر کب تک بنوں کے عوام دہشت گردی اور بدامنی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے؟ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہر میں دوبارہ دہشت گردوں کی آمد و رفت بڑھے اور معصوم لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنے اور ایسے فیصلے مسلط کرنے سے گریز کرے جن سے خوف و بے چینی پھیلے۔ ہمیں ایف سی کی ایسی تعیناتی قبول نہیں جس کے مقاصد اور ضرورت عوام کے سامنے واضح نہ ہوں۔ ہمیں اپنے شہر میں امن چاہیے، دہشت گردی نہیں؛ تحفظ چاہیے، خوف نہیں۔ بنوں کے عوام اپنے شہر کا امن کسی صورت دوبارہ خراب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
پتہ نہیں اسلام آباد کےایک صحافی کیوں بونگیاں مارتے رہتے ہیں۔ میرے خیال میں فیلڈ مارشل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔بلاشبہ انہوں نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور خارجی محازوں پر ہمیں سرخروکیا ۔ لیکن جب معیشت کی بات کی جائےتو اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے رکھنے چاہئیں۔ یہ کوئی ٹریول ایجنسی نہیں ہے کہ بندوں کو سیر سپاٹے پر لے جا کر ہا ہو کیا جائے۔ پشاور ، خیبر پختونخوا اور چمن بلوچستان کے ہزاروں خاندان تباہی سے دوچار ہو چکے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ اس پالیسی کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوا کیا یہ ممکن نہ تھا کہ بے روزگار ہونے والوں کو ماہانہ خرچ دے دیا جاتا؟کہتے ہیں پی ٹی آئی کو اسلام آباد جانے سے روکا بھولے بادشاہ انہوں نے تو جانا ہی نہیں تھا۔اگر جانا بھی تھا تو انہیں روکنے کا واحد حل ان کے مطالبات پر غور تھا۔ کنٹینرز کا صرف بل ہی دیکھ لیں کروڑوں روپے کا ہے جن کے کاروبار گئے ان پر کچھ خرچ ہو جاتا تو کیا برائی تھی ؟
پاکستان میں مذہبی آزادی کا عملی مظاہرہ! ہندو برادری نے جگن ناتھ رتھ یاترا اور دیوالی فیسٹیول کی تقریبات آزادی، عقیدت اور جوش و خروش سے منائیں، جہاں مذہبی رسومات کھلے عام اور کسی روک ٹوک کے بغیر ادا کی گئیں۔ ہرے کرشنا، ہرے راما کے بھجنوں سے فضا گونج اٹھی! ہندو برادری نے اپنی مذہبی روایات کے مطابق بھجن گائے، دیے روشن کیے اور اجتماعی عبادات و رسومات کے ذریعے اپنے مذہبی تشخص کا بھرپور اظہار کیا۔ دیوالی کے دیوں کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے! ہندو برادری نے مذہبی عقیدت کے ساتھ وطن سے محبت کا بھی بھرپور اظہار کیا اور ثابت کیا کہ ان کی مذہبی شناخت اور پاکستانی شناخت ایک دوسرے سے متصادم نہیں۔ پاکستانیت نے مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر سب کو ایک لڑی میں پرو دیا! مختلف عقائد کے باوجود شرکا نے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اپنی مشترکہ قومی شناخت اور پاکستان سے غیرمتزلزل وابستگی کا اظہار کیا۔ ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار کسی پابندی یا رکاوٹ کے بغیر منایا! بچوں، بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے مذہبی آزادی اور سماجی ہم آہنگی کی ایک خوشگوار اور قابلِ تحسین مثال پیش کی۔ پاکستان کی اقلیتوں نے اپنی مذہبی شناخت کے ساتھ پاکستانی ہونے پر فخر کا اظہار کیا! تقریب میں پاکستانی پرچموں کی موجودگی نے واضح کیا کہ وطن سے وفاداری کسی ایک مذہب کی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی مشترکہ پہچان ہے۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کے رکن راجیش کمار ہرداسانی کی شرکت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو مزید تقویت دی۔ تقریب نے مذہبی آزادی، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کی عملی مثال پیش کی۔
پاکستان کے مذہبی تنوع کی ایک خوبصورت جھلک دنیا کے سامنے آئی! جگن ناتھ رتھ یاترا اور دیوالی کی کھلے عام تقریبات نے دکھایا کہ ہندو برادری نے اپنی مذہبی روایات اور پاکستانی شناخت دونوں کا اعتماد کے ساتھ اظہار کیا۔ دیوالی کی روشنیاں صرف مذہبی تہوار تک محدود نہیں رہیں بلکہ قومی محبت کی علامت بھی بن گئیں! مذہبی بھجنوں کے ساتھ پاکستانی پرچموں کا لہرانا اس حقیقت کا خوبصورت اظہار تھا کہ پاکستانیت تمام شہریوں کو جوڑنے والی مشترکہ شناخت ہے۔
مذہب الگ، عبادت الگ، مگر وطن ایک، پاکستان! جھول میں ہندو برادری کی پُرجوش تقریبات نے مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور وطن سے محبت کا مثبت پیغام دیا، جہاں مذہبی عقیدت کے ساتھ پاکستانی ہونے کا فخر بھی نمایاں رہا۔
#Pakistan #ReligiousHarmony
بنوں۔ پولیس کمیٹی کی جانب سے ضلع بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن میں پہنچنے، کی ہدایت جاری
پولیس کمیٹی نے اقبال مروت شہید پولیس لائن میں ٹینٹ لگانا شروع کردئیے
۔ ٹریفک پولیس نے اندرون شہر اور مین شاہراہوں سے ڈیوٹیاں چھوڑ کر پولیس لائن روانہ
ایس پی سٹی سعید خان کا جھنڈوخیل میں تین افراد کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سخت احکامات جاری
ایس پی سٹی سعید خان نے جھنڈوخیل میں راستے کے تنازعے پر تین افراد کے قتل کے افسوسناک واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے سے متعلق تفصیلاتحاصل کی
بنوں بورڈ کا شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحان 2026 کے حوالے سے اہم فیصلہ، امتحانی مراکز میں پرچے ملتوی، نیا شیڈول بعد میں جاری ہوگا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحان 2026 کا اعلامیہ جاری
@AdvForInfo
جب بہترین دوست دشمن بنتے ہیں تو وہ بدترین دشمن ثابت ہوتے ہیں~
مولانا صاحب کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری لڑائی میں شہباز شریف حکومت کی حیران کن گہری چال آخرکار اپنا رنگ دکھانے لگی۔ اس چالاکی کا انجام کیا ہونے والا ہے؟
👇
https://t.co/WSBntZKdlo