افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام " معرکہ حق کنونشن 30 مئی بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے بمقام پاکستان ہاؤس، آدھی کوٹ، تحصیل نور پور تھل ضل�� خوشاب میں منعقد کیاجارہا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر مواصلات جناب عبد العلیم خان اس کنونشن کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ خوشاب سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر گل اصغر بگھور میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ مرکزی و صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔عوام سے شرکت کی التماس ہے۔۔۔
#IstehkamePakistanParty #IPP #AleemKhan #AbdulAleemKhan
#MarkaeHaq
پاکستان کے راشد علی اور شایان آفریدی کو کولمبو میں جاری انڈر 12 اے ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مبارکباد۔
جنگ ہو یا کھیل کا میدان پاکستانی ہر میدان میں بھارت کو پچھاڑیں گے۔ انشاءالله فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بچے جیت کر آئیں گے۔
خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل اور لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ وطن کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔ پوری قو�� پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےدہشتگردی، انتہا پسندی، نفرت اور تقسیم کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔
اللہ تعالی شہداء کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اے ایمان ��الو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
#jumnahmubarik
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے معرکہ حق کنونشن کا خوشاب میں انعقاد، پنڈال سج گیا۔ کنونشن کیلئے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے بھر دیا گیا، دوست ہمسایہ ممالک کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکے پرچم بھی پنڈال میں لگا دیئے گئے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان معرکہ حق کنونشن سے خطاب کریں گے اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور پاک افواج زبردست خراج تحسین پیش کریں گے.عوام سے شرکت کی التماس ہے۔۔۔
#IPP_MarqaEHaqConvention #AleemKhanInKhushab
معرکہ حق کنونشن، خوشاب
سبز ہلالی پرچم کیساتھ دوست ممالک کے جھنڈوں کی بہار۔۔۔پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کی بڑی تعداد معرکہ حق کنونشن میں شریک، صدر پارٹی و وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کچھ دیر میں خطاب فرمائیں گے۔۔۔
#AleemKhanInKhushab
#آئی_پی_پی_معرکہ_حق_کنونشن
#IstehkamePakistanParty #IPP
#IPPNorthPunjab
#MarkaeHaq #pakarmy
استحکام پاکستان پارٹی معرکہ حق کنونشن🇵🇰
پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان،عبدالرحمان خان اور دیگر قایدین سٹیج پر موجود۔
عوام کا سمندر آج اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنی افواج پاکستان کے ہر لمحہ ساتھ کھڑی ہے اور ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے ۔
#IPP_MarqaEHaqConvention
#AleemKhanInKhushab
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔قومی ٹیم نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کلاس کیا، اُمید ہے
تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کامیابی سمیٹے گی اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پاکستان کے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بھارتی ایتھلیٹ سچن یادو کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے فاٸنل تھرو 86.40 کی کرکے پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کردیا ہے۔ارشد ندیم کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ ایسے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔
ویلڈن ارشد ندیم!
#ArshadNadeem
بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردی کے واقعے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی کی شہادت پر انتہائی دکھ و افسوس ہوا۔
بھارتی پراکسیز نے انڈیا کے ایما پر کارروائی کی اور سوراب میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔عوام متحد ہے ہم سب اپنی افواج کے ساتھ مل کر ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے
اللہ تعالیٰ شہدائے وطن کے درجات بلند اور زخمیوں کو صحتیابی عطاء فرمائے آمین
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شاہینوں کی یہ جیت بہترین حکمت عملی اورٹیم ورک کا نتیجہ ہے خاص طور پر محمد حارث کی عمدہ بیٹنگ اور سینچری نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اُمید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
13th #ECOMinisterialMeeting on Transport in Tehran highlights the crucial role of connectivity in driving sustainable & economic growth in region. Multimodal connectivity can boost economic activities & attract FDI.Pakistan's geopolitical location is a game changer for ECO States
خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ مردانہ و��ر مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر ِجمیل عطا فرمائے۔ آمین
قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پرمبارکباد، کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ دونوں میچز میں شاہینوں نےتمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ امید ہے قومی ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ واقعے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملے کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ جنگ م��ں شکست کا بدلہ عورتوں اور بچوں سے لینے کی گھٹیا حرکت ہندوتوا مائنڈ سی�� ہی کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے آمین
ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد۔ قومی ہیرو نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ارشد ندیم نے 86.40 میٹر تھرو پھینکی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ شاباش
شاباش شاہینوں، بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔ پوری ٹیم یک جان ہو کر کھیلی، تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا۔ آج تیسرے ٹی ٹونٹی میں محمد حارث نے عمدہ بیٹنگ کی اور سینچری مکمل کی۔ پوری سیریز میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ امید ہے قومی ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین، سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کی سرکوبی آپریشن بنیان المرصوص کا تسلسل ہے۔ سرحدوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینا اور اندرونی دشمنوں کو نیست و نابود کرنا قابل ستائش ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں کی پاکستان سے وفاداری ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔