بھیک مانگنے میں ہم اتنے مشہور ہو چکے ہیں کہ کوئی ملک ہمیں ویزہ دینے کے لیے تیار نہیں. یہ مطالبہ ہم کسی اور حکومت یا پولیس سے کر سکتے ہیں نہ ہمیں اس پر ایکشن کی امید ہے۔ فیض آباد بس سٹاپ جو ہماری تصویر پیش کر رہا ہے پریشان کن ہےیہ سب ہماری پہچان بنتا جا رہا ہے۔
@PakPMO
محترم پرائمنسٹر ۔۔۔ خدا کے لیے ان بھیک مانگنے والوں اور نشییوں کا کچھ کریں۔ پورا ملک اس لت میں مبتلا ہو رہا ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ بھیک کو بھی قابل سزا جرم قرار دیاجاے ایک سپیشل فورس تشکیل دیں جو رینجرز کے ماتحت ان دو برائیوں کا سدباب کرے۔