خوارج کی تازہ آڈیو لیک میں عام آبادی کے گھروں پر کواڈ کاپٹر سے بم گرانے اور انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے۔ لیک ہونے والی گفتگو میں خارجی رحمت اور خارجی فاتح عام عوام کے رہائشی گھروں کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے ٹارگٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ آڈیو ان کی عوام دشمنی اور نااہلی کو بے نقاب کرتی ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو دہشت گردانہ کواڈ کاپٹر حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ یاد رہے کہ اعظم ورسک، توئی خلہ اور غوا خوا میں کئی بار خوارج کے کواڈ کاپٹر حملوں میں بے گناہ شہری زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔ اس گفتگو نے ثابت کر دیا کہ یہ لوگ نہ کسی نظریے کے علمبردار ہیں اور نہ عوام کے خیرخواہ، بلکہ بزدل اور کرائے کے قاتل ہیں۔
#نئے_صوبے_عوام_کی_آواز