26 اگست 1941ء کو برصغیر کے منتخب اہلِ فکر و عمل نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کی بنیاد رکھی۔ یہ تحریک محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں اقامتِ دین، اصلاحِ معاشرہ اور اسلامی نظامِ زندگی کے قیام کی جدوجہد کے طور پر سامنے آئی۔
آج برصغیر پاک و ہند کے عظیم مفکرِ اسلام، مفسرِ قرآن اور مجددِ دوراں سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا یومِ وفات ہے۔
مولانا مودودیؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں جدید دور کے فتنوں کا مقابلہ کیا اور اسلام کو ایک مکمل ضابطۂ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔
#SyedAbulAlaMaududi
کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔ شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد زیرتعمیر انڈرپاس پانی سے بھر گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کریم آباد انڈر پاس پر اپریل 2023 میں ایک ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے کام شروع ہوا تھا جو مسلسل تاخیر کی وجہ سے بڑھ کر 3 ارب 80 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے مینا بازار مارکیٹ اور اطراف کی مارکیٹوں میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کام کی سست رفتاری کے حساب سے اندازہ لگایا جائے تو یہ کام اگلے سال کے 30 ستمبر تک ممکن ہو سکے گا۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پانی نکالنے اور کام کی تکمیل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انڈر پاس کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
#TOKAlert #KarachiRain #Karachi
گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم جاری چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے روشن باغ فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں بچوں میں پودے تقسیم کئے اور روشن باغ پارک میں شجرکاری کی۔
واضح رہے جماعت اسلامی نے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے اور یہ مہم بھی اس ہی کا حصہ ہے
Admissions Open at Karachi’s First Model Government School – Experience the Excellence at the Newly Upgraded Bahadur Yar Jang School.
Few Seats Left!
#BahadurYarJangSchool#GulbergTown
کریم آباد انڈر پاس کب مکمل ہوگا
انڈر پاس کے قرب و جوار میں 9000 دکانیں ہیں ان کے تاجر متاثر ہورہے ہیں
سندھ حکومت کئی سال میں ایک انڈر پاس نہ بنا سکی ۔
منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی
@monemzafarkhan#karachi#Karimabad#Sindh#KarachiWorks
کراچی میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ہزاروں درخت کاٹے گئے مگر یہ منصوبے بھی مکمل نہ ہوسکے، جماعت اسلامی نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شہر میں 1 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، آج گلبرگ ٹاؤن نے ٹی گراؤنڈ سے مہم کا آغاز کیا۔ کراچی کو سرسبز بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
ترقی تعلیم سے ہے۔۔!
تباہ حال اسکول بلکل نیا کردیا۔
افتتاح بہادر یار جنگ اسکول
29 جولائی 2025، بروز منگل
بدست:
*حافظ نعیم الرحمان صاحب*
امیر جماعت اسلامی پاکستان
#GulbergForEducation#EducationReforms#gulbergTown
امیر جماعت اسلامی محترم حافظ نعیم الرحمان صاحب کی اپیل پر مسجد رضوان بلاک 14 میں مظاہرہ کیا گیا ۔ اس مظاہرہ سے حلقہ نصیرآباد کے ناظم قدیر ہاشمی نے خطاب کیا اور نمازیوں کی بڑی تعداد اس مظاہرہ میں شریک ہوئی۔
#شیر_تیر_عوام_دشمن_اتحاد#پیٹرول
امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشتگردی کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے، مسلم ممالک اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔ فلسطین اور ایران کے بعد اب اسرائیل شام پر چڑھ دوڑا ہے اور کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے۔ بین الاقوامی قانون کو نتن یاہو اپنے پاؤں تلے روند رہا ہے اور اقوام متحدہ کی مجال نہیں کہ لب کشائی کردے۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن میں نئی گاڑیوں کی خریداری کے بجائے پرانی گاڑیوں کو نہایت کم وسائل میں قابلِ استعمال بنا کر کروڑوں روپے کے فنڈز بچائے گئے ہیں۔
#TOKAlert#GulbargTown#Karachi
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کےتحت ایک روزہ تربیت گاہ سے خِطاب کررہے ہیں۔
#تربیت_گاہ_ضلع_گلبرگ_وسطی
جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمٰن اور سید محمد اقبال خِطاب کررہے ہیں۔
#تربیت_گاہ_ضلع_گلبرگ_وسطی