آٹھ ہجری فتح مکہ کے بعد دنیا کی پہلی اسلامی ریاست وجود میں آئی
اور گیارہ ہجری آپ ﷺ کے وصال تک تقریباً دو سال کچھ ماہ ہیں جب نبی کریم ﷺ ریاست کے خود حکمران رہے
آپ ﷺ کے دور مبارک میں اسلامی ریاست نو لاکھ مربع میل تک پھیل گئی تھی، آپ جس کی مرضی لکھی ہوئی تاریخ پڑھیں ، نبی کریم ﷺ کے دور میں آپ کو کہیں کسی ظلم و جبر کا نام و نشان بھی نظر نہیں آئے گا
نبی کریم ﷺ کے بعد پانچوں خلفائے راشدین کے ادوار پڑھیں
یہاں بھی آپ کو کہیں ظلم و جبر نظر نہیں آئے گا
ظلم و جبر کا دور تب شروع ہوا
جب قیصر و کسریٰ کی طرز پر ذاتی بادشاہت کے خواہشمند کچھ لوگوں نے اسلامی خلافت راشدہ کو بزور طاقت بغاوت کے ذریعے ختم کر دیا
یہ کوششیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور سے شروع ہو چکی تھیں
اسی مقصد کے حصول کیلئے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد چاروں خلفائے راشدین کو شہید کیا گیا
اور چاروں شہادتوں کے اسباب و عوامل پر غور کریں تو آپ کو وہی لوگ ملوث نظر آئیں گے کہ جنہوں نے نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدین کی بنائی ریاست پر بزور قوت قبضہ کر لیا تھا
اور خلافت کو ختم کر کے اپنی ذاتی بادشاہت قائم کر لی تھی
یہ بادشاہت کا دور آپ کو ظلم و جبر سے بھرپور ملے گا
انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مظالم آپ کو اسی دور میں نظر آئیں گے
اسی دور میں خانوادہ رسول ﷺ کو شہید کیا گیا
نبی کریم ﷺ کے ہزاروں صحابہ قتل کر دئیے گئے
عام مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گیے، خلفائے راشدین سے کسی بھی چیز کا حساب مانگ لینے والے ان بادشاہوں کے سامنے زبان بھی کھولتے تو گردن اتار دی جاتی تھی
یہ تئیس سالہ سیاہ دور :
جہاں سے مرضی پڑھیں
جس فرقے کی جو چاہیں کتابیں پڑھیں
اس دور کے مظالم آپ کو حیران کر دیں گے، پس ثابت ہوا کہ یہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار پہ قبضے کی روایت دور ملوکیت میں ش��وع ہوئی
اور مخالفین کو طاقت کے ذریعے دبانے ، ہراساں کرنے ، رشوت دے کر خریدنے ، دھونس و دھمکی سے مجبور کر کے بیعت لینے کے سب قبیح افعال کا آغاز اسی سیاہ دور میں ہوا
آج کے اکثر مسلم حکمران و طاقتور حلقے بنو امیہ کے پیروکار ہیں
دین محمد ﷺ ان ظالموں کو سوٹ ہی نہیں کرتا ہے
آخرت میں مگر وہی کامیاب ہیں کہ جو اللہ و رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے گا
زندگی مختصر ہے
اور آخرت کا حساب بہت طویل ہے
@hinashabirahmad ایک اور بات چھوٹے چھوٹے بچوں پرکتابوں کا حد سے زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے میرا بیٹا دوسری جماعت میں ہے اور انگلش اردو ریاضی اسلامیات واقفیتِ عامہ کمپیوٹر اور ڈرائینگ جیسے مضامین پڑھتا ہے سکول سے آنے کے بعد اسے کھیلنے کا وقت نہیں ملتا خدا را بچوں کو بچے سمجھ کر پڑھایا جاۓ کمپیوٹر نہیں
@FarrukhHabibISF صحت کارڈ سے میں نے بھی ایک آپریشن کروایا تھا عام طور پر اس آپریشن کے دس ہزار یا بارہ ہزار لگتے تھے اس ہسپتال نے مجھ سے 40000روپے کے بل پر دستخط کر وائے.