پی ٹی وی بدحالی کا شکار، پی ٹی وی کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی، لاہور پریس کلب کا اظہار تشویش، سرکاری ادارے میں بدانتظامی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
@TararAttaullah
لاہور میں عیدالاضحی سے قبل 5 عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ!
عیدالاضحی کے قریب لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے پانچ بڑے عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جو 13 مئی 2026 سے فعال کردئیے گئے ہیں۔ ان منڈیوں میں شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات اور سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
#EidUlAdha2026 #LahoreNews #CattleMarket #BakraEid
پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کری گی۔۔لاہور میں ای ٹیکسی سکیم کی افتتاحی تقریب کی تفصیل بتا رہے ہیں وسیم سجاد ۔۔
عاصم منیر دیاں کیا باتاں
انڈیا دیاں کیتیاں حرام راتاں
کلاشنکوف کلاشنکوف
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ کونسل میں تقریب جاری
یقیں اس بات کا کرنا پڑے گا
اصولوں کے لیے لڑنا پڑے گا
نشیمن زد میں ہے اب آندھیوں کے
نشیمن کے لیے مرنا پڑے گا
ہوا کی سمت بھی ہے اب مخالف
ہوا کا سامنا کرنا پڑے گا
چراغوں کو جواں رکھنے کی خاطر
لہو کو تیل بھی کرنا پڑے گا
بدی کے سامنے جھکنا نہ شاہد
بدی کا سر قلم کرنا پڑے گ
جائیداد کی لالچ نے چچا کو اندھا کر دیا۔ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے بھتیجوں کی زمین پر قبضہ کیا، پھر دو سال قبل کرینز کی مدد سے گھر گرا دیا۔ یتیم بھتیجے بوڑھی والدہ کو لے کر شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ دو سال بعد محی الدین نامی نوجوان ریوینیو ڈیپارٹمنٹ ٹبہ سلطان پور میں اپنی اراضی کا ریکارڈ چیک کرنے دوبارہ گیا تو یوسف شاہ، حامد شاہ اور دیگر ملزمان نے محی الدین کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور ملتان میں شہریور بوسن کے ڈیرے پر لیجا کر ساری رات تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ تشدد کے زور پر جائیداد کا دعوی بھولنے اور دوبارہ کبھی ٹبہ سلطان پور نہ آنے کا کہتے رہے۔ حالت بگڑنے پر ون فائیو پر کال کی اور مشکوک قرار دے کر مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی۔ ملتان پولیس نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے ملزمان کو پہلے حراست میں لیا اور مبینہ طور پر بعد میں رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا۔ سالہا سال سے اپنی وراثتی جائیداد پر قبضہ چھڑوانے کی کوشش میں لگے پانچ بھائی آج تک نہ تو جائیداد حاصل کر سکے بلکہ ملزمان کی مسلسل یزیدیت کا نشانہ بنتے رہے۔ اور تو اور اپنے وراثتی گھر کے گرائے جانے کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ تو درج ہو گیا لیکن "قانون کے لمبے ہاتھ" تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ پائے۔ بااثر افراد کے لیئے تو راتوں کو ہی عدالتیں کھل جایا کرتی ہیں، کیا یہ یتیم بھائی کبھی وطن خداداد میں اپنا حق حاصل کر پائیں گے؟
@OfficialDPRPP@GovtofPunjabPK@MohsinnaqviC42