@Ragrey_shah کسی حد تک یہ سہی ہے مگر جو لوگ کسی بیماری یا صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوٹل کا کھانا نہیں کھا سکتے۔ ان کے لیے یہ 20 ریال کا ووچر اضافی بوجھ ہو گا
@FQB_Official اسلام علیکم
بھائی پچھلے ایک دو دنوں میں دنیا کے الگ الگ حصوں میں بہت بڑے زلزلے آئے ہیں۔ (اللہ پاک ہم سب کو محفوظ رکھے) آپ کے خیال میں اس سب کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے ۔
میرے پاکستانیوں!!!
#دین
جب چار امام نہیں تھے تب لوگ کون سی نماز پڑھتے تھے؟”
یہ سوال سننے میں بڑا وزنی لگتا ہے، مگر حقیقت میں اس کی بنیاد کمزور ہے۔
1️⃣ نماز تو نبی ﷺ نے سکھائی
نماز چار اماموں نے ایجاد نہیں کی۔
نماز کا پورا طریقہ:
قرآن سے
نبی ﷺ کی سنت سے
اور صحابہؓ کے عمل سے
آیا ہے:
“صلّوا کما رأیتمونی أُصلّی”
(نماز ایسے پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھا ہے)
یعنی نماز کا اصل ماخذ رسول اللہ ﷺ ہیں، نہ کہ امام ابو حنیفہ، شافعی، مالک یا احمدؒ۔
2️⃣ پھر چار امام آئے کیوں؟
چاروں اماموں نے:
نماز ن��یں بنائی
بلکہ نماز، عبادات اور معاملات کے احکام کو منظم کیا
جب اسلام مختلف علاقوں میں پھیلا:
زبانیں بدلیں
مسائل بدلیں
حالات بدل گئے
تو قرآن و حدیث کو سمجھنے کے اصول درکار تھے۔
یہی کام فقہ کہلاتا ہے، اور یہی چاروں اماموں نے کیا۔
3️⃣ چاروں امام ایک ہی نماز پڑھتے تھے
یہ بہت اہم بات ہے:
چاروں امام قرآن و سنت پر متفق تھے
اختلاف صرف جزئی مسائل میں ہے
ہاتھ باندھنے کا انداز
آمین آہستہ یا بلند
رفع یدین وغیرہ
یہ اختلاف:
دین میں تفرقہ نہیں
بلکہ رحمت ہے
صحابہؓ کے درمیان بھی یہی جزئی اختلاف موجود تھا۔
4️⃣ “اس وقت لوگ کس امام کو فالو کرتے تھے؟”
سیدھا جواب:
صحابہؓ نبی ﷺ کو فالو کرتے تھے
تابعین صحابہؓ کو
بعد میں علماء نے انہی روایات کو مرتب کیا
چار امام نئے دین کے بانی نہیں
بلکہ محافظ اور شارح ہیں۔
5️⃣ اصل مسئلہ امام نہیں، نیت ہے
آج کا اصل مسئلہ یہ نہیں کہ:
حنفی ہو یا شافعی
اصل مسئلہ یہ ہے کہ:
نماز ہے یا نہیں؟
سنت ہے یا نہیں؟
دیانت ہے یا نہیں؟
جو لوگ نماز چھوڑ کر فقہ پر لڑتے ہیں
وہ دین کی روح کھو بیٹھے ہیں۔
6️⃣ نتیجہ (Conclusion)
نماز نبی ﷺ کی ہے
فقہ سمجھنے کا ذریعہ ہے
چاروں امام اہلِ سنت کے ستون ہیں
کسی ایک امام کو ماننا دین سے باہر نہیں کرتا
سب کو گرانا جہالت ہے
آخری بات:
اگر چار امام نہ ہوتے تو:
ہر شخص اپنی مرضی کا اسلام بناتا
آج دین ٹکڑوں میں بٹ چکا ہوتا
فقہ نے دین کو محفوظ رکھا ہے، بگاڑا نہیں۔
🚨بگاڑا کس نے ؟؟؟
✓حاکم وقت کی خوشی کے لیے روایات گھڑنے والوں نے۔
✓اپنے عقیدے کو درست ثابت کرنے کے لیے قرآن کریم کی آیات کے غلط ترجمہ کرنے والوں نے۔
✓لوگوں کو یہ سبق دینے والوں نے کہ قرآن کو کسی مولوی کے بغیر نہیں پڑھنا چاہیے۔
✓اور انس سب کے پھیلائے ہوئے جال نے۔
اختلاف کو علم سے سمجھو، نفرت سے نہیں۔
دین کو سیکھو، وائرل جملوں سے نہیں قرآن کریم کو سمجھ کر اس پر غور وفکر کر کے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا 😍
@MariaBalochPK آنے والے وقت میں شاہد ایسا ہو جائے مگر جتنی باتیں آپ نے یہاں لکھی ہیں فلحال ممکن نہیں البتہ شروع کے کچھ کام جو آپ نے لکھے ہیں VIP کلچر اور سیاست دانوں کا اپنے اثاثے ظاہر یہ کام کافی حد تک ہو رہا ہے
@umama86 عموماً کچن میں کھانا بناتے وقت مسالا لہسن وغیرہ کی خوشبو کپڑوں میں کبھی کبھی شامل ہو جاتی ہے۔جو گھر کسی نہ کسی فرد کی طبیعت پر گراں گزرتی ہے ۔اس لئیے بہتر ہے کپڑے تبدیل کر لیے جائیں۔
@FaizullahSwati ٹیکنالوجی کا دور نکاح نامہ pdf بنا کے موبائل فون میں سیو رکھنا چاہیے۔ ملک خداداد کے حالات بھی کچھ ایسے ہیں پولیس اپنی ڈیوٹی کے لیے چیکنگ کرتی لیکن پولیس کو بھی عام شہریوں کا خیال کرنا چاہیے کیونکہ پولیس کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے انھیں اندازہ ہو جاتا ہے سچ کا
@ZiDDiBlochPTI گلف میں گھروں میں کام کرنے والی عورت کو(زیادہ تر) لونڈی ہی سمجھا جاتا ہے اور یہ لوگوں لونڈی کا تصور اب بھی وہی ہے(یعنی لونڈی کے ساتھ جو مرضی کر سکتے ہیں)غلطی سے بھی خادمہ کے ویزے پر گلف ممالک میں نہ آئیں ۔