قالَ ﷺ:
ولیمہ کا وہ کھانا بدترین کھانا ہے جس کی طرف صرف مالداروں کو مدعو جائے اور محتاجوں (مساکین، فقراء) کو نہ کھلایا جائے. اور جس نے ولیمہ کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا، اس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی!
بخاری 5177
(مسلم 3521؛ ماجہ 1913؛ مشکوٰۃ 3218؛ مسند احمد 7044)
اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتاہے جس سے ڈر بھی لگتا ہے،اور امیدبھی ہوتی ہے،اور آسمان سےپانی برساتا ہے، جس کے ذریعے وہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کےبعد زندگی بخشتا ہے۔ یقینا اس میں ان لوگوں کےلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سےکام لیتے ہیں۔
﴿سورۃ الروم،۲۴﴾
اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران،۸﴾
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس طرح دعا فرماتے:
"اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول ﷺ کے شہر میں مقدر کر دے۔
(بخاری، ۱۸۹۰)