BREAKING NEWS
صحافی احمد نورانی کے مطابق این سی اے اور علی ریاض کے بیچ خفیہ معاہدے اور ایک برطانوی عدالتی دستاویز کے مطابق این سی اے نے ۱۹۰ ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی شرط پر ہی غیر منجمد کر کے پاکستان بھیجنے کی اجازت دی تھی۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں ایم جے ٹی وی پر براہ راست
A document has revealed that the NCA released £ 190 Million only on the condition that the amount will be deposited in the accounts of Supreme Court of Pakistan. Details soon on MJtv.
The settlement was underpinned by a Framework Agreement" dated 06 Nov 2019 made between the NCA and Mr. Ali. It identified that the monies which had been the subject of settlement would be paid towards the Rs 460 billion were ordered to pay by the Bahria Town by the Supreme Court of Pakistan in its judgement date 21 March 2019. As a result of this agreement the AFOs were set aside by agreement.
کلثوم نواز کے چہرے کی خوشی جب جنرل مشرف سے ڈیل کرکے سارا خاندان جدہ فرار ہوگیا تھا
اور اسے کہا جارہا ہے کہ یہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کرتی رہی😂
جدے سے جدوجہد تک کا جھوٹا سفر
171 ملین پاؤنڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کب کب آئے ؟
1. پہلی قسط 29 نومبر 2019 کو (وفاقی کابینہ کے 3 دسمبر 2019 کے اجلاس جس میں deed of confidentiality کی منظوری دی گئی اس سے 5 روز قبل ہی) 102 ملین ڈالر سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے
2. دوسری قسط 3 دسمبر 2019 کو 34 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے
3. تیسری قسط 11 مئی 2022 کو (پی ڈی ایم حکومت میں) 34 ملین پاؤنڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے
انٹیرنیشنل میڈیا نے سزا کی وجہ بیان کردی 🚨
عمران خان کو سزا اس وجہ سے ہوئی کیونکہ وہ ڈیل نہیں کرنا چاہ رہا ان کا بار بار ہاؤس اریسٹ سے انکار انکی سزا کی اصل وجہ بنی
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو:
“گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کا وقار مجروح کرنا ہماری معاشرتی ، اخلاقی اور مذہبی روایات کے منافی ہے۔ بشرٰی بیگم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ محض مجھے دباؤ میں لانے کے لیے انہیں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بشرٰی بیگم نے صرف میری اہلیہ ہونے کی بدولت صعوبتیں برداشت کیں۔ خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر نشانہ بنانا اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے-
میں ایک مرتبہ پھر سے واضح کر دوں کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنان جیلیں کاٹنے کو یحیٰی خان پارٹ ٹو کی آمریت تسلیم کرنے پر ترجیح دیں گے۔ میں حقیقی آزادی کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا چاہے یہ مجھ پر کتنا ہی دباؤ بڑھائیں۔ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ میں واضح درج ہے کہ یحیٰی خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک دو لخت کیا ۔ آج بھی یحیٰی خان ٹو یہی کھیل کھیل رہا ہے-
جمہوریت کے نام پر پس پردہ آمریت میں پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہیں ۔ ملٹری حراست میں قید افراد پر بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا ہے اور اب بھی زیر حراست افراد سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں جو کہ انسانی حقوق اور آئین کے سخت منافی ہے ۔ ہمارے کارکنان اور سپورٹران کے گھروں پر صرف پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد کی تعداد میں چھاپے مارے گئے، ہزاروں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ، عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اس کے باوجود تحریک انصاف اپنی جگہ پر قائم ہے۔
اصولوں اور نظریات پر سمجھوتا وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔ مجھے اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں۔ ایمان کی طاقت انسان کو جھکنے نہیں دیتی۔ جھکتے صرف وہ لوگ ہیں جن میں ایمان کی کمی ہو۔ دنیا کے عظیم ترین لیڈر حضرت محمد ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ سے ہمیں عملاً یہ سبق دیا ہے کہ جس قدر ہی مصائب اور مشکلات کیوں نہ آ جائیں، حق اور اپنے مقصد کی ترویج کے لیے ڈٹ جانا چاہیے اور غیر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے۔
تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی،آئین وقانون کی حکمرانی،آزاد عدلیہ و میڈیااور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے کیونکہ یہی حق ہے۔ میں آخری سانس تک اس کے لیے جدوجہد کروں گا۔ میری قوم نے بھی پیچھے نہیں ہٹنا!
القادر ٹرسٹ کے فیصلے نے دنیا میں پاکستان کے نظام عدل کا مذاق بنوایا ہے ۔ بکاؤ میڈیا پر اسے ایک sham ٹرسٹ کا لقب دیا گیا جو کہ حقائق کو بھونڈے انداز میں مسخ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے یہ طلبا کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کروانے کی ایک درسگاہ ہے۔ صاف نظر آتا ہے کہ ملک ریاض کو یہاں پر دھمکایا گیا جس کے پیش نظر ان کے بیٹے نے لندن میں 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں خریدی ۔پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یہ منی لانڈرنگ ہے۔ جبکہ میرے اور میری اہلیہ پر فرد جرم عائد کی گئی جنہوں نے ایک روپے کا مالی فائدہ نہیں لیا۔ اگر مجھ پر پبلک آفس ہولڈر ہونے کی بنا پر الزام لگایا گیا تو بشری بی بی جو ایک گھریلو خاتون ہیں انہیں کس کی ایما پر مجرم قرار دیا گیا؟ اس فیصلے کا ایک اور مضحکہ خیز پہلو یہ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔ کیا فرمائشی احمقوں کے اس ٹولے کو یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ حکومتی پراپرٹی نہیں ہے؟ ٹرسٹ کی پراپرٹی کو حکومت کس قانون کے تحت اپنی تحویل میں لے سکتی ہے؟
نام نہاد “بند لفافے” کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں اسے کھولیں اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ لیکن جب مقدمے کا مقصد محض پروپگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو تو کوئی چیز پبلک نہیں ہو سکتی ۔
آٹھ فروری کو پورے ملک میں یوم سیاہ منائیں گے- اس دن پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بری طرح کھلواڑ کیا گیا۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔ اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کو ہدایت کرتا ہوں کہ 8فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہو کر احتجاج کریں۔ اپنی وکلاء برادری بشمول انصاف لائرز فارم اور دیگر ونگز کو بھی اس دن بھرپور احتجاج کی ہدایت دیتا ہوں۔ تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے داران کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگ جمہور کی توہین کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر بھرپور طریقے سے منائیں-
ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کا ایک جائز مطالبہ کر رہے ہیں ۔ شفاف جوڈیشل کمیشن کا قیام حکومت اس لیے نہیں چاہتی کیونکہ وہ 9 مئی اور 26 نومبر میں خود ملوث ہے ۔ جب تک ان واقعات کے مجرمان کو سزا نہیں مل جاتی ملک میں استحکام آنا نا ممکن ہے-“
بین الاقوامی میڈیا نے القادر ٹرسٹ کے فیصلے کو جعلی اور پاکستان میں مزید عدم استحکام کا سبب قرار دے دیا۔ بی بی سی، گارڈین، سی این این، رائٹرز، بلومبرگ، واشنگٹن ٹائمز، الجزیرہ، ٹیلی گراف وغیرہ
بیشک عزت اور ذلت دینے والی ذات میرے رب کی ذات ہے
آٹھ فروری کے الیکشن سے پہلے ایک تجزیہ۔۔ سن کر اندازہ لگائیے کہ جب ہمارے جید، تجربہ کار صحافی نواز شریف کو وزیر اعظم بنا چکے تھے، پی ٹی آئی کو ختم شد کر چکے تھے، ہم جیسے ناتجربہ کار اس وقت کیا کہہ رہے تھے!😎
Its cold where I am but not as cold as it is in Islamabad. I am thinking of my sister. She spent the summer in an oven like prison cell, sharing the suffering of her husband Imran Khan .
Now she is back in prison to suffer the cold. The cell has no door that can be closed to protect from the cold. Just bars.
Alhamdolillah she went to the prison bravely. She knows she is innocent but even for a minute she didnt display even any anxiety so that her husband should not worry. As she said, she will be his strength, not his weakness.
A small very cold dimly lit cell, in solitary confinement. And no, she is not in the same 5 star cell that Maryam Nawaz had. They just spread rumours.
Think if your wife, daughter, mother, or sister was in similar situation?
May Allah make it easy for her and the other prisoners suffering just due to the injustices.
#BushraImranKhan
#imrankhanfightingforpakistan