بہاولپور میں کسانوں پر گولیاں چلا کر نون لیگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ پنجاب کے کسانوں کی جماعت نہیں، نہ ہی یہ پنجاب کے کسانوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب کے کسان آج ان کی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں، اور کسانوں کے خلاف طاقت کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے
نون لیگ نے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ کسانوں کو مارنا ہے چاہے بھوک ہو، افلاس ہو، مہنگائی ہو یا گولی، ان کو ختم کرنا ہے۔ یہ کام انیس سو کیاسی سے شروع ہے۔ آج پھر بہاولپور میں انہوں نے اپنی روایت کو زندہ کیا ہے۔