ریاستِ بہاولپور کے نواب صادق محمد خان عباسی چہارم نے 1872ء میں نور محل بنوانا شروع کیا تھا۔
اس محل پر اُس وقت 12 لاکھ روپے لاگت آئی، جو کہ آج کے حساب سے تقریباً پونے دو ارب روپے بنتے ہیں۔ 4140 مربع میٹر پر محیط نور محل میں 32 کمرے اور 6 برآمدے ہیں۔
تحریر و تصویر: ایم بلال ایم
خوابوں کے تعاقب میں خواب نگر کی اک تصویر۔۔۔
کریم آباد (ہنزہ) کے قلعہ بلتت کو روایتی سیاح یا فوٹوگرافر کی نظر سے دیکھنے کی بجائے نئے زاویے کھوجنے لگا۔ اور پھر بہتر سے بہتر اور منفرد زاویے کی تصویر بنانے کے چکر میں یہ تصویر بنائی۔
#BaltitFort#Baltit#Fort#KarimAbad#Hunza
اس رات ہم نے ٹلہ جوگیاں پر چراغاں کیا۔ کاش آپ حقیقت میں وہ نظارہ دیکھ سکتے کہ جب ٹلہ پر دیپ جلنے سے چاندنی پگھل رہی تھی۔ وہ ایسا شدید منظر تھا کہ سو چکے دوستوں کو جگا کر کہا ”باہر نکلو اور دیکھو کہ جوگی نے کیسا جوگ بھرا ہے“۔۔۔ #TillaJogian
چاندنی رات میں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے اس تری کوٹہ یعنی تین چوٹیوں والے پہاڑ کی تصویر 78 کلومیٹر کے فاصلے سے پاکستان کے ضلع گجرات میں دریائے چناب کنارے سے بنائی ہے۔ پہاڑ کے دامن میں ضلع ریاسی کا شہر کٹڑہ ہے۔ یہ پہاڑ ہندؤں کے لئے مقدس ہے۔ جس پر ویشنو دیوی اور بھیروناتھ کے مندر ہیں
لائن آف کنٹرول کے اُس پار کیرن گاؤں میں ناجانے کیا ہے کہ مجھے یہ بہت پیارا لگتا ہے۔ چمنیوں سے اٹھتا زندہ دھواں، لکڑی کے گھروں کی دیودار خوشبو، کھیلتے بچے، سرحدوں سے بے نیاز پرندے اور جب اس گاؤں میں ہوتی اذان کی آواز پانی میں گھلتی ہے تو اک سماں باندھ دیتی ہے۔
#Keran#LOC#Kashmir
Long distance observation photographed in Pakistan by M Bilal M. Distance from the camera to the subject is 200KM. These are "Brammah" Mountains captured from the bank of Chenab river in Dist. Gujrat, Punjab, Pakistan. This is a world record in itself.
پنجاب کے میدانوں سے کشمیر کا نظارہ
ان کھیت کھلیانوں سے برف پوش پہاڑ دور سہی، مگر کبھی ہوتا ہے قدرت کا یہ کمال کہ میرے دیس پر چمکے پیر پنجال۔
کیمرہ لینز سے برف پوش چوٹی کا فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر ہے۔ 4623میٹر بلند اس چوٹی کا نام ڈھکیار (Dhakīār) اور یہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہے
خوبصورت مناظر سے لبریز اس سات آٹھ منٹ کی ویڈیو میں کیمرے کی باقاعدہ چیر پھاڑ کر کے، بہتر مثالوں اور آسان الفاظ میں فوٹوگرافی اور کیمرے کی ان بنیادوں بارے سمجھایا گیا ہے کہ جن پر فوٹو اور ویڈیو گرافی کی ساری عمارت کھڑی ہے۔
ویڈیو کا لنک یہ رہا۔
https://t.co/KwVhs9Zfmi
#photography
دریائے چناب کے کنارے پر۔۔۔ آسمان پر چھائی کہکشاں۔۔۔ اک جلتا الاؤ۔۔۔ اک بیری کا درخت۔۔۔ اور اس کے پاس درویش کی کُٹیا۔۔۔ ”اور اس کٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے… سب مایا ہے“۔۔۔
#Chenab#MilkyWay#Galaxy#Hut#Bonfire
دریائے چناب کے درمیان میں ایک اونچے بند سے بنائی اس رات (22 جولائی 2020ء) کی تصویر کہ جب دمدار مہمان زمین کے قریب سے گزر رہا تھا۔۔۔ آج اتنے دن بعد تو بہت دور نکل چکا ہو گا۔ ہماری دعا ہے کہ خیر سے جاؤ اور پھر خیر سے آنا۔ دوبارہ ملیں گے تقریباً ساڑھے چھ ہزار سال بعد
#Comet#Neowise
وبا کے ان دنوں میں نظامِ شمسی کے کناروں سے آیا مہمان دم دار ستارہ پچھلے پانچ سات دن سے ہمارے لئے اچھی تفریح بنا ہوا تھا اور ہم اسے ڈھونڈتے پھرتے۔ مگر آسمان پر بادل ہونے کی وجہ سے نظر نہ آتا۔ اب جبکہ وہ واپس لوٹ رہا ہے تو جاتے جاتے اس مہمان کی فوٹوگرافی ہو ہی گئی۔
#Comet#Neowise
میرے گاؤں کے کھیت کھلیان بلکہ دھان کی فصل کے لئے کھڑے پانی میں ابھرتے عکس، سٹرکوں سے آتی جاتی اِکا دُکا گاڑی یا موٹرسائیکل کی روشنی، اس سے پرے ہمالیہ پر چمکتے بادل اور ان میں کڑکتی بجلی اور اس کے اوپر قطبی ستارے کے گرد چکر لگاتے دیگر ستارے۔۔۔
#StarTrail#NightPhotography
دریائے چناب کے پانیوں سے پرے، ہمالیہ کی بلندیوں کے پیچھے سے جب سورج طلوع ہو اور پھر اسے گرہن بھی لگے تو کچھ ایسا منظر ہوتا ہے۔۔۔
نوٹ : یہ ڈیجیٹل آرٹ حالیہ سورج گرہن کی بنائی مختلف تصویروں کی مدد سے تیار کیا ہے کہ جس میں سورج گرہن کو اپنے عروج تک پہنچتے ترتیب وار دکھایا ہے۔
@Muhammadshawaiz بہت شکریہ، بہت نوازش۔ آپ کا کہنا ہی میرے لئے ایوارڈ ہے۔
یہ تصویر ضلع گجرات کے شہر جلالپورجٹاں کے قریب شہبازپور گاؤں کے پاس دریائے چناب کے کنارے سے بنائی ہے۔
چاندنی میں نہاتے ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں کی یہ تصویر تقریباً 103کلومیٹر کی دوری سے اور پاکستانی پنجاب کے میدانی علاقے ضلع گجرات میں دریائے چناب کے کنارے سے بنائی ہے۔ ہمالیہ کے ذیلی سلسلے پیرپنجال کے یہ برف پوش پہاڑ مقبوضہ جموں کشمیر میں ہیں۔ یہ بلند چوٹی ڈھکیار 4623میٹر بلند ہے۔
حکومت، افسر شاہی اور انتظامیہ کی دن رات محنت سے ”الٹرون“ کے بعد پیشِ خدمت ہے اوریجنل ٹیسٹ ”کوکا ٹرون“۔۔۔ مقامی تیل ایجنسی کے ڈرم سے کشید کردہ ڈیڑھ لیٹر صرف 180روپے میں۔۔۔ گویا 120روپے لیٹر پٹرول۔۔۔ #پٹرول_مافیا