Alhamdulillah and congratulations
In FIR No. 43/2026 (PS Arambagh), the Anti-Terrorism Court Karachi allowed our application and directed the FIA to conduct an independent inquiry into the alleged custodial torture.
#karachi#JamaateIslami#Resistance#SindhGovernment
جماعتِ اسلامی کا ردِعمل:
امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمان کی 20 منٹ سے زائد کی تقریر سننے والا کبھی یہ بات نہیں کرے گا جو تحریک انصاف نے کی ہے۔ دراصل پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ورکرز اور سپورٹرز سے حقائق چھپانے کی کوشش کررہی ہے، ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اگر لاہور اور کراچی میں ہونے والے بے مثال مظاہروں میں امیر جماعت اسلامی کی تقریر کو کوئی بھی سنے گا تو اسے تمام سوالات کا جواب مل جائے گا۔
جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں میں فرق ہی یہ ہے کہ جماعت اسلامی بغض و عناد کے بجائے حقائق پر مبنی بات کرتی ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ساری دنیا میں فلسیطن کے حق اور اسرائیل کی مذمت میں مظاہرے ہورہے ہیں مگر پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پی پی نہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر مظاہرے کرتی ہیں اور نہ ہی اسے موضوع بناتی ہیں۔
جہاں تک قید کی بات ہے تو بانی تحریک انصاف عمران خان کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہمیشہ سیاسی قیدی قرار دیا اور کل کراچی کے جلسے میں بھی یہ بات دہرائی اور ملک میں جمہوری آزادیوں کا مطالبہ کیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حافظ نعیم الرحمان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی اسمبلی کی سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حق میں قربان کردی اور انتخابات میں دھاندلی کے عمل کو سختی سے مسترد کردیا۔ درحقیقت، غزہ کا المیہ اور 67 ہزارفلسطینیوں کی شہادت ایسا معاملہ نہیں کہ اس پر سیاست کی جائے۔ مسلم ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتیں؟ اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتیں؟ ہماری تشویش اس بات پر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ٹوئٹ آجاتے ہیں مگر جب سے لیکر آج تک ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیل اور امریکی کی مذمت میں کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا ۔۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہمیشہ حسن ظن رکھا کہ میئر کراچی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے 32 لوگوں کی "پراسرار گمشدگی" کیسے ہوئی؟ اور کراچی پر پیپلزپارٹی کا میئر مسلط ہوگیا لیکن حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے 32 منتخب چیئرمین پراسرار طور پر غائب نہ ہوتے تو آج شہر پر پیپلزپارٹی کا قبضہ مسلط میئر نہ ہوتا اور کروڑوں لوگ اذیت میں مبتلا نہ ہوتے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کے یہ 32 لوگ پیپلزپارٹی کےساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نہ صرف اعلیٰ ترین سطح پر بات کی ہے بلکہ جلسوں اور پریس کانفرنس میں ہر بار یہ مطالبہ اٹھایا ہے، تمام مواد ریکارڈ پر موجود ہے مگر پی ٹی آئی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ ہم ایک مرتبہ اپنے آفیشل پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن بڑی سیاسی جماعتیں بشمول ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتیں؟ اور ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے لائن بنا کر کیوں کھڑی ہوتی ہیں؟
جماعت اسلامی کی پالیسی واضح ہے کہ فلسطین کی ایک ہی ریاست ہے لیکن ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی دو ریاستی حل کی بات کرکے ایک طرح سے اسرائیل کو ریاست کےطور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دیتی ہیں جو کسی صورت بھی قابل نہیں ہے۔ اگرمسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مظاہرہ کریں گی تو جماعت اسلامی اس کا خیر مقدم کرے گی۔ آخر میں ہم یہ کہنا چاہیں گہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بجائے اسرائیل کی سرپرستی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ کیا جائے۔اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جائے
الرٹ۔۔۔۔
@gbSumudFlotilla قلیل وقت میں اج رات کی تاریکی میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے
کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں۔
فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے!
فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ!
غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو غزہ کے لیے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کرو غزہ میں جینوسائیڈ کو ختم کرو
@gbsumudflotilla@Pak_PalForum
کہتے ہیں کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ ہے مگر یہ کراچی کے اسٹریٹ کرملنز کے پاس آخر کون سے ہتھیار ہیں کہ سندھ حکومت ، رینجرز اور پولیس سب مل کر بھی اس نیٹ ورک کو توڑ نہیں پا رہے ۔ گلی محلوں میں دندناتے یہ دہشتگرد جب جسے چاہتے ہیں موبائل فون کے بدلے موت کی نیند سلادیتے ہیں۔ آخرکراچی کے سوا دنیاکے کس شہرمیں شہریوں کو ایسی سفاکیت کا سامناہے۔ کیاسندھ حکومت اوروفاق میں بیٹھاحکمراں اتحاد جواب دے گا؟
ضمیر کی آواز اسے کہتے ہیں۔ حافظ نعیم صاحب کے اس اقدام نے انکے ہر ووٹر کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ نشستوں سے زیادہ دل جیتنا ضروری ہوتا ہے۔
@NaeemRehmanEngr, A rare political breed.
سب حیران ہیں کہ ایسے سیاسی نظام میں جہاں سیٹ حاصل کرنے کے لیے بوٹ چاٹنے سے لے کر دلالی کرنے تک کی فطرت بد موجود ہو وہاں ایسا شخص بھی ہے جو اصولوں کی خاطر اپنی جیتی نشست کو ٹھوکر مارنے۔ حافظ نعیم الرحمان کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان اس سڑے بدبودار نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اسرائیلی خباثت، بچے کو گرفتار کرکے اس کے ہاتھ توڑنے کے بعد جیل میں رکھا گیا اور میڈیکل ٹریٹمنٹ بھی نہیں دیا گیا۔ رہائی کے بعد محمد نزال بتاتا ہے کہ جیل میں روزانہ فلسطینی قیدیوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ حتیٰ کہ اس کی شہادت ہوجاتی تھی۔ دس افراد کو صرف ایک پلیٹ چاول دیے جاتے تھے۔ خون جماتی سردیوں میں کسی لحاف کے بغیر رکھا جاتا تھا۔
Bilawal Sahib, what two-state solution are you discussing? Palestine belongs only to Palestinians; Israel is an illegitimate existence. The proposal for a two-state solution contradicts the directives of Pakistan's founder, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah. How is it possible to accept the occupier's control based on the premise that it has the support of the United States and global powers?
#FromTheRiverToTheSea_PalestineWillbeFree
القسام مجاہدین کے پاس رہا ہونے والی لڑکی انتہائی اطمنان کے ساتھ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ روانہ ہورہی ہے۔ اس کا اطمنان بتاتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ القسام نے کیا سلوک روا رکھا