اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا، بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔
سورۃ غافر
🌏دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر پرچمِ امام حسینؑ لہرا دیا گیا-🚩
⚫محرم الحرام ایام عزا کے ساتھ، پاکستانی کوہ پیماؤں کے ایک گروپ نے K2 کے بیس کیمپ پر، جو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، امام حسین ابن علی ع کی عزاداری کی تقریب منعقد کی۔
اَلسَّلامُ عَلَى الْمَهْتُوكِ الْخِباءِ،
سلام ہو اس ہستی پر جس کے خیموں کی حرمت کو پامال کیا گیا۔ خیموں کو آگ لگا دی گئی، چادریں اور گوشوارے چھین لیے گئے؛ سلام ہو اس پر جس کے اہل و عیال کی بے حرمتی کی گئی۔
زیارتِ ناحیہ مقدسہ
زیارت ناحیہ
سلام ہو ان رخساروں پر جو خاک آلود ہو گئے۔
سلام ہو ان لبوں پر جو پیاس سے خشک ہو گئے۔
سلام ہو ان بے کفن جسموں پر۔
سلام ہو ان سروں پر جو نیزوں پر بلند کیے گئے۔
قاتلانِ حسینؑ پر لعنت
اے کربلا کے مظلوم امام حسین ابن علیؑ اور آپ کے باوفا اصحاب پر ظلم ڈھانے والو،
تم پر اللہ کی، ملائکہ کی، اور تمام مومنین کی لعنت ہو۔
یزید بن معاویہ، عبید اللہ بن زیاد، عمر بن سعد، شمر بن ذی الجوشن، اور ہر اس شخص پر لعنت ہو۔
*حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:*
امام حسین علیہ السلام کی قبرِ مطہر پر چار ہزار فرشتے مقرر ہیں جو غبار آلود اور بکھرے بالوں کے ساتھ صبح سے شام تک اور شام سے صبح تک آپ پر گریہ کرتے رہتے ہیں، اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔
📚 حوالہ : کافی، ج4، ص581۔