جن لغاریوں نے محترمہ بینظیر کو دھوکہ دیا کیا وہ لغاری نون لیگ کو معاف کر دیں گے? بجلی کا وزیر لغاری ہے اور حالت یہ ہے کہ نون لیگی اپنی ہی حکومت کہ خلاف ہو گئے ہیں.
میرا ووٹ تو نواز شریف صاحب کی وجہ سی نون کا ہے ورنہ موجودہ وزیر تو شکل سی ہی toxic لگتے #StopElectricityExtortion
غیر سیاسی
استاد نے ماجھے سے کہا تمہارا بیٹا فیل ہے یہ دیکھو اس کی رزلٹ شیٹ ۔😒
ریاضی 19
تاریخ 21
انگلش 20
سائنس 19
کمپیوٹر 18
ٹوٹل 97
ماجھا بولا ”ٹوٹل وچ تے کمال کر دتا سوں ۔اس سبجکٹ دا استاد کیڑا اے؟ مَیں اوہنُوں شاباش دینی اے“
🙄😹😹
بجلی کا بل 35 ہزار روپے آیا ہے جو سود لے کر ادا کیا، اس پر 8 ہزار روپے دوں گی ورنہ بجلی کا میٹر ہی کٹ جاتا، پہلے مانگ مانگ کر میٹر لگوایا تھا، لاہور کی بزرگ خاتون رو پڑیں۔
DPO Hafizabad Kamran Hamid got transferred just because he confronted PML-N MPA Shahid Bhatti's son for using his office toilet, the case literally taken to CM Maryam Nawaz, and someone said سانحہ لیٹرین june 2026
i can't 😭😭😭
کیا سی سی ڈی لیگل کور کے بغیر غیر قانونی طور پر شوٹنگ کر رہی ہے؟
سی سی ڈی "سیلف ڈیفنس" میں کارروائیاں کرتی ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ
کیا ایک ہزار بندہ سیلف ڈیفنس میں مار دیا؟ بی بی سی اردو سے ترہب اصغر @tarhub کا سوال
آپ کے اعدادوشمار غلط ہیں، چھوڑیں بس that's all۔۔۔ ڈی آئی جی وقاص الحسن کا جواب
ویڈیو بشکریہ اردو پوائنٹ
مجھے ہنسی آتی ہے لمبی لمبی گاڑیوں میں آکر ACمیں بیٹھ کر ہم بجٹ پر بحث کر رہے ہیں، سبی میں جاکر چاغی میں جا کر جہاں 50 پچاس سینٹی گریڈ گرمی پڑ رہی ہے وہاں جا کر بجٹ پیش کریں پھر آپ کو پتا چلے گا یہ عوام دوست بجٹ ہے یا نہیں، سینیٹر دنیش کمارکی گفتگو
#PublicNews#Budget2026_27
فرض کریں کہ اگر آسٹریلین حکومت میں سے کسی نے 10 سالہ بدقسمت مقتولہ ہانیہ کی میڈیکل رپورٹ پڑھ لی، سمجھ لی اور ماہرین کی رائے لے لی اور اس کے بعد پوچھ لیا کہ مقتولہ کے دائیں، بائیں، آگے، پیچھے یہ ساری گولیاں ایک ہی معمولی کانسٹیبل کیسے چلا سکتا ہے تو ہماری معزز پنجاب حکومت اور معزز CCD کے پاس کیا جواب ہوگا؟
آخر کیوں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے؟ کیوں باقی ملزمان کو چھپایا جا رہا ہے؟
انوار الحق کاکڑ کو علم ہونا چاہیے کہ آخری مرتبہ حاضر سروس میجر کو 1996 میں پھانسی ہوئی تھی۔ اس نے 9 لوگ انڈین ایجنٹ بنا کر مار دیئے تھے۔ 4 سال مقدمہ چلتا رہا تھا، اسکو پھانسی لگوانے کے لیے بے گناہ مقتولین کی دو خواتین کو اپنے آپ کو آگ لگانی پڑی تھی، 11 لوگ مرے تب جا کر قاتل میجر پھانسی چڑھا تھا۔ یہ ہے اس ملک کا نظامِ انصاف
حکومت کو اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کم اور اپنے فیصلوں سے اپنے آپ سے زیادہ خطرہ ہے۔ سیاست میں اصل سرمایہ عوامی حمایت ہوتی ہے، اور جب مسلسل ایسے فیصلے ہوں جو عوام پر بوجھ بڑھائیں جبکہ اشرافیہ کو ریلیف ملتا نظر آئے تو سیاسی نقصان ناگزیر ہو جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) 2024 کے انتخابات سے پہلے بھی ایک طرح کی “ساڈی گل ہو گئی اے” والی کیفیت کا شکار رہی، مناسب انتخابی مہم نہ چلائی اور یہ سمجھا کہ سب کچھ خود بخود ہو جائے گا، مگر نتیجتاً کئی بڑے شہری مراکز میں توقعات کے برعکس نتائج سامنے آئے۔ اگر اب بھی بجلی، گیس، پیٹرول اور مہنگائی جیسے معاملات پر عوامی جذبات کو نظرانداز کیا گیا تو سیاسی فاصلے مزید بڑھ سکتے ہیں۔
پاکستان جیسے ممالک میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ایک سیاسی حقیقت ضرور ہے، مگر کوئی بھی ادارہ عوامی جذبات سے مکمل طور پر کٹ کر نہیں رہ سکتا۔ بالآخر ہر حکومت کی اصل طاقت اور کمزوری کا فیصلہ عوامی تائید ہی کرتی ہے۔
شیزہ فاطمہ کے والد خواجہ نعیم صاحب جب نیپرا کے چیئرمین تھے تو لاہور سے تعلق رکھنے والے میرے ایک جاننے والے وکیل جو آج کل لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے کے لیے بھرپور لابنگ کر رہے ہیں، ایک مخصوص معاملے میں جاپان پاور پلانٹ کے کیس کے سلسلے میں ان سے وقت لے کر ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ وکیل صاحب کے بقول انہوں نے خواجہ نعیم صاحب کے سامنے جاپان پاور پلانٹ کا مؤقف اور اپنا مدعا تفصیل سے بیان کیا۔
بعد ازاں وکیل صاحب نے مجھے بتایا کہ گفتگو کے دوران انہوں نے خواجہ نعیم صاحب سے کہا کہ جس گلی میں آپ رہتے ہیں، اس گلی کے دو گھر بھی اگر آپ کو بطور تحفہ مل جائیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ اس پر خواجہ نعیم صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ میری صرف جاپان پاور پلانٹ والوں سے ملاقات کروا دیں، پوری گلی کے گھر وہ ہمیں لے کر دینے کو تیار ہو جائیں گے۔
یہ جواب دراصل ان کی پیشہ ورانہ دیانت داری اور غیر معمولی اصول پسندی کی عکاسی کرتا تھا۔ وکیل صاحب کے مطابق وہ وہاں سے اپنا "منہ واپس لے کر" آگئے، کیونکہ انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ خواجہ نعیم صاحب ان افسران میں سے نہیں جن کے نام، عہدے یا اثر و رسوخ کو کسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ وہ ایسے پروفیشنل اور بااصول بیوروکریٹ تھے کہ بڑے سے بڑے چالاک اور تجربہ کار کھلاڑی بھی ان کے نام یا منصب کا سودا کرنے کا تصور نہیں کر سکتے تھے۔
اسی پس منظر میں مجھے یہ بات قرینِ قیاس نہیں لگتی کہ شیزہ فاطمہ نے ازخود کسی معاملے میں ایسا کوئی قدم اٹھایا ہوگا۔ زیادہ امکان یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام کسی کے مشورے یا ایما پر ہوا ہو۔ تاہم یہ ایک ڈیویلپنگ اسٹوری ہے، اس لیے حتمی رائے قائم کرنے کے بجائے انتظار کرنا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ کس رخ اختیار کرتا ہے۔
پنجاب کی پرائمری اور ایلمنٹری تعلیم غریبوں کے بچوں سے چھیننے اور نظام تعلیم تباہ کرنے کے بعد پنجاب حکومت کا کالج اور یونیورسٹیوں کا نظام تعلیم بھی غریبوں کی پہنچ سے دور کرنے کا فیصلہ۔۔۔
سرکاری یونیورسٹیوں کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کیلئے کمیٹی قائم
ایک دن خبر آئی کہ پنجاب میں یونیورسٹیاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر دینے کی کمیٹی بنائی ہے اگلے دن بجٹ بڑھنے کی بات ہو گئ یعنی وہی سکول والی واردات کہ بجٹ بڑھا کر وہ سب ٹھیکدار کی جیب میں ڈال دیا اس سے تعلیم کے معیار کو کیا فائدہ ہوا ؟
الٹا ماسٹر ایم فل ٹیچر کی جگہ دس پندرہ ہزار والے میٹرک ایف پاس ٹیچر آ گے