گال پر بنا پاکستانی پرچم اسکی بے لوث حب الوطنی کو ظاہر کرتا ہے۔
تمام تر محرومیوں کے باوجود بچے کے چہرے پر موجود ہلکی سی مسکراہٹ اور امید اسکی معصومیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پھٹے ہوئے کپڑے، پرانی چپل دل کو اداس کر دیتے ہیں جو ملک کے غریب طبقے کی تلخ حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
@samren786 پھول اس لیے نہیں کھِلتے
کہ ہم نے اپنے اندر کی زمین کو
کبھی سینچنے کا وقت ہی نہیں دیا۔
درد کو دبا لیا، آنسو چھپا لیے،
اور جو نمی پھول اُگانے کے لیے چاہیے تھی،
وہ کہیں اندر ہی سوکھ گئی۔