ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ چیپٹر کے
تمام وفاپرست ساتھیوں کی طرف سے
محترم بانی وقائد @AltafHussain_90 بھائی کو 70واں
یوم پیدائش بہت بہت مبارک ہو
17 ستمبر الطاف ڈے
17 ستمبر الطاف ڈے
#AltafHussainPlatinumJubilee
ایم کیو ایم
ساؤتھ افریقہ چیپٹر
🎂🎂🎂🎂🎂
اینکرپرسنز اورسیاسی تجزیہ نگاروں سے
بصد ِ احترام چند سوالات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
12، ستمبر2023ء
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مختلف بیانات اور ٹی وی ٹاک شوز کے ذری��ے عوام کے ذہنوں میں یہ باتیں ایک مرتبہ پھر بٹھائی جارہی ہیں کہ ملک میں الیکشنزکرانا اور الیکشنز کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کے نہ صرف دائرہ اختیار میں آتا ہے بلکہ یہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری بھی ہوتی ہے ۔
یہ بات جمہوری ممالک کے حوالے سے کہنا تو بڑی حد تک درست معلوم ہوتی ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں ''الیکشن کمیشن آف پاکستان'' کے حوالے سے ہرگز درست معلوم نہیں ہوتی ۔
اگر میری رائے سے کسی کو اختلاف ہے تو میں ان کے سامنے بصد ِ احترام چند سوالات رکھتا ہوں۔
1۔ کیا پاکستان میں ''الیکشن کمیشن '' واقعتاً ایک آزاد اورخودمختار ادارہ ہے ؟
2۔ کیا''الیکشن کمیشن'' ملک کی اصل طاقتورقوتوں اور اداروں کےاثرورسوخ یامداخلت کےعمل کوروکنے کی طاقت رکھتا ہے؟
3۔ PDM کی سابقہ حکومت کے چلے جانے کے بعد آئین ِ پاکستان کے مطابق ''الیکشن کمیشن آف پاکستان'' تین ماہ کے اندراندر انتخابات کرانے کا حتمی اعلان اب تک کیوں نہ کرسکا؟
4۔ کیا ''الیکشن کمیشن'' اپنے آئینی حدود واختیارات کے تحت الیکشنز میں ملک کی طاقتور قوتوں سے ''جُھرلو'' چلانے کےعمل کو روکنے اور طاقتور قوتوں سے ''جُھرلو'' چھین کر اُسے توڑنے کی طاقت رکھتا ہے ؟
آخر میں ، میں تمام ٹی وی اینکرز اور ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرنےوالے تمام سیاسی تجزیہ نگاروں سے بصد ِ ِاحترام یہ درخواست کرنا چاہوں گا کہ کیا وہ میرے اِس ٹوئٹ میں اُٹھائے گئے سوالات کواپنے آئندہ کسی ٹی وی ٹاک شو میں زیرِ بحث لاکر ان پر روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ؟
والسلام
احقر
الطاف حسین
فوج اور رینجرز کےچاک و چوبند دستے جڑانوالہ میں عیسائیوں کےگرجا گھروں اور مکانات کو بچانےکےلئے موقعہ واردات پر فوری کیوں نہ پہنچے؟
جن عناصر نے یہ دہشت گردی کی ان میں اسلام آباد کے دھرنے کے موقع پر فوج کے افسران نے پیسے تقسیم کئے۔ جب انتہا ء پسند عناصر کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تو ایسے دلخراش واقعات تو ہوں گے۔
مکمل وڈیو بیان دیکھئے اس ٹک ٹاک ��نک پر 👇👇👇
https://t.co/aJ5D5SIxKC
#Jaranwala #Faislabad
#JaranwalaIncident
ہمیں جھوٹی تاریخ پڑھا کر پہلے متاثر کیاگیا اور پھر کہانی کے ہیروز ہمیشہ وردی میں دکھا کر ذہنی طور پر Dictatorship کے لیۓ تیار کیا گیا۔۔ پاکستان سے مملکت افواجیہ تک کا سفر ایک منافع بخش کاروبار کی تعمیر تھا جو آج خوب پھل دےرہا ہے، اور اس کاروبار کی آڑ میں جو آیا مارا گیا۔۔
مظلوم اہل تشیع،مہاجروں ،بلوچوں،سندھیوں،پشتونوں، گلگتیوں اورکشمیریوں کاجرم صرف اتناہ��کہ وہ پاکستان کے آئین کےمطابق زندہ رہنے کاحق چاہتے ہیں
جسکی پاداش میں انہیں جبری گمشدہ کردیا گیا
مگر
میڈیاخاموش
عدالتیں چُپ
اور
سیاسی ومذہبی جماعتیں گونگی اور بہری ہیں
#ReleaseShiaMissingPersons
9،اگست 2023
کون بنے گا نگراں وزیراعظم؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیرو ! …ابے نتھُو ! توُ کل سے شور مچارہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟
نتھُو !…ارے خیرو میاں ! ، میں ایک ہفتے سے ٹیلی ویژن پر مختلف قسم کے تبصرے سُن رہا ہوں کہ فلاں فلاں کا نام گردش کررہا ہے اور فلاں فلاں کے نئے نئے نام آرہے ہیں۔
خیرو !…ابے نتھُو ! تو رہا اُلّو کا اُلّو!
نتھُو !۔۔۔ ارے خیرو بھائی ! آپ تو بہت بڑے دانشور ہیں تو ذرا بتادیں کہ قرعہ فال کس کے نام ��ا نکلے گا؟
خیرو !…پاگل کے بچے ، توُ کیا پاکستان کی 75 برسوں کی تاریخ سے ناواقف ہے؟
نتھُو !…ارے خیرو بھائی ! ، کیا آپ کو نہیں ''معلوم'' کہ میں نے تاریخ میں PHD کیا ہوا ہے ۔
خیرو !…ارے نتھُو ! ، توُ نے پی ایچ ڈی ایسے ہی کیا ہے جیسے ''کتابیں پڑھ کر گدھے پر لاد دی ہوں''
نتھُو !…اب پہیلیوں پرپہیلیاں نہ بوجھو اورطعنے بازیاں نہ کرو
خیرو !…ارے نتھُو ! اگر توُ نے ذہن لگا کر پی ایچ ڈی کیا ہوتا تو ،تُو نگراں وزیراعظم کے نام کیلئے اتنا بے چین نہ ہوتا
نتھُو !…ارے خیرو بھائی، اب بتا بھی دوناں؟
خیرو !…ابے نتھُو پاگل ! ، نگراں وزیراعظم وہی بنے گا ''جوپیا مَن بھائے'' کے مصداق ہوگا، یعنی جسے ''نامعلوم'' چاہیں گے اور جو ''نامعلوم'' ہیں وہ سب ہی کو معلوم ہیں۔
نتھُو ! …خیرو بھائی، معاف کرنا کہ میرا دھیان اتنی سی معمولی بات پر کیوں نہ گیا۔ واقعتاً میری طرح کی ذہنی اُلجھن کا شکار تمام لوگ بے وقوف ہی نہیں بلکہ 100 فیصد پاگل ہیں اور صرف پاگل ہیں
سندھ ہائیکورٹ کی حیدرآباد سرکٹ بینچ نے MQM کے تین کارکنوں مقصود چوہان، ڈاکٹر امین میمن اور جیمس آباد عمر کوٹ کے لیاقت محمود قائم خانی کی نظربندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کےاحکامات جاری کردئیے۔کارکنوں کی پیروی شکیل زئی ایڈوکیٹ نے کی
WHY CELEBRATIONS ON ARREST OF IMRAN KHAN?
———————————————-
The consortium of 13 small and big political and religious parties known as the Pakistan Democratic Movement (PDM) is celebrating the arrest of the Pakistan Tehreek-e Insaf Chairman Imran Khan. The leaders of this consortium especially @pmln_org and @PPP_Org including @BBhuttoZardari are blaring the horns of the utmost joy and distributing sweets. These PDM leaders are proudly saying that the trial court Judge Humayun Dilawar has awarded a truly deserving punishment to him. They are of their ugliest opinion that @ImranKhanPTI has only been convicted in one case while a whole of the pandora's box of cases is still pending to be decided.
Let me ask them why they have failed to help the Mian Muhammed Nawaz Sharif to land on Pakistani soil despite they are in power. Meaningless celebrations on the arrest of Imran Khan is like dreaming of Sheikh Chilli who has been preserved in history as the funniest character. Why Mian Muhammed Nawaz Sharif could not be brought back to the country till now while the current Prime Minister @CMShehbaz had given a written guarantee to Imran Khan's government that Mian Nawaz Sharif (who was serving jail time due to being convicted in a corruption case) for four weeks. The incumbent PM Shahbaz Sharif had submitted a guaranteed bond that he will bring Mian Muhammed Nawaz Sharif) back home after four weeks, but despite the guarantee, you could not bring him back home even in four years.
Mian Shahbaz Sharif!! You have repeatedly given the reason for Mian Muhammed Nawaz Sharif not returning home and repeatedly made excuses that his treatment in London has not been completed yet. Everybody is aware of this fact that Mian Muhammed Nawaz Sharif has been visiting other countries many times from London for sightseeing with his family.
However, it was the responsibility of your government to bring a convicted person back home from abroad but you failed to do so.
Both of you have committed fraud and made a mockery of the country's judicial system. Mian Shahbaz Sharif! Just consider that if Imran Khan had not allowed Mian Muhammed Nawaz Sharif to go to London for treatment which was in fact a deception, could you become the Prime Minister? You should explain why you have conspired against the ousted Prime Minister Imran Khan who allowed your brother to go to London for treatment. This is a joke. You have stabbed in the back of Imran Khan who spared your brother and favoured him though the entire case of treatment was a planned scheme of you and your brothers so that he could flee from jail on medical grounds.
There's a saying of Hazrat Ali: "Beware of the evil of the person you favour".
ALTAF HUSSAIN
August 6, 2023.
LONDON
Join the social media campaign from 8 Aug-14 Aug organized by @BalochV4Justice@dohrpk@OfficialMqm & @PashtunTM_Offi to demand an end to enforced disappearances. Each day of the campaign is dedicated to an affected community. Will also be joining PTM protest on 18 Aug outside SC
5،اگست2023ء
عمران خان کوسزا دینے کافیصلہ توہین عدالت اور قابل مذمت ہے
————————————-———
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین @ImranKhanPTI کو توشہ خانہ کیس میں سزا دیئے جانے کافیصلہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں توہین عدالت کےزمرے میں آتا ہے ۔
(اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 4،اگست2023ء کو دیئے جانےوالےفیصلے کےحوالے سےمیڈیا رپورٹ میرے ٹوئٹ کےساتھ منسلک ہے)
میری نظر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کےاس فیصلے کے مطابق کہ ''سیشن کورٹ فریقین کے دلائل دوبارہ سنے اور پھر کوئی فیصلہ صادر فرمائے '' کی صریحا�� نفی کرکے سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کوسزا دینے کافیصلہ فریقین کو سنے بغیرہی کیاگیا ہے۔
میں، سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کودی جانے والی سزا کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےمورخہ 4، اگست2023ء کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہوں۔
لہٰذا میری اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کو سز ا دیئے جانے والے فیصلے کو اپنے 4، اگست2023ء کے فیصلے کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے سزا کے اس فیصلے کو فی الفور کالعدم قرار دیں ۔
میں ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کوسزا دیئے جانے والے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ @PTIofficial کے تمام وفاپرست رہنماؤں اور گمنام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحدرہ کر پُرامن طورپر آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں اور ہرگز ہرگز مایوس نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ پُرامن احتجاج کرنا آپ کا آئینی ، قانونی اور انسانی حق بھی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے4،اگست2023ء کےفیصلے کی میڈیا رپورٹ ملاحظہ کیجئے 👇👇
https://t.co/UI0T8AshFq
3 اگست 2023
یزیدی اِقدامات نامنظور
xxxx xxxxxxxxxxxxx
ماہِ محرّم کے مُقدس مہینے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں (جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی اورجمعیت علمائے اسلام نمایاں حیثیت رکھتی ہیں ) نے جس تیزی کے ساتھ الیکشن کمیشن ایکٹ، آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ میں جوجوترامیم کی ہیں وہ تمام کی تمام ترامیم آمرانہ ، جابرانہ، ظالمانہ اورشہریوں کی آزادی اوراُن کے بنیادی حقوق مکمل طورپر سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ اِن تمام ترامیم نے آئی ایس آئی (ISI)، ملٹری انٹیلی جنس (MI) ، انٹیلی جنس بیورو (IB) اوردیگر ایجنسیوں کوجو اختیارات دئیے ہیں وہ شہریوں کے بنیادی حقوق چھیننے یعنی سلب کرنے کے مُترادف ہی نہیں بلکہ سراسریزیدی طرز کے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ پی ڈیم ایم میں شامل جماعتوں نے جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر، ملک میں باربار مارشل لاء لگ کر شہریوں کے حقوق سلب کرنے والے فوجی جرنیلوں کے غیر آئینی، غیرقانونی، غیرجمہوری، غیرانسانی اورظالمانہ اِقدامات کو جائز قرار دے دیا ہے اورمسلسل دیئے چلے جارہے ہیں ۔ اِن کی یہ ��المانہ ترامیم سراسر یزیدِ ملعون اور یزیدی دورِ بادشاہت کی طرزِحکومت کی کھلی عکاّسی کرتی ہیں۔ یہ کُھلے ظالمانہ اِقدامات بالکل یزیدی حکومت کی طرح ہیں کہ جو بھی یزیدِ ملعون اوراُس کی ظالمانہ، جابرانہ، فاسق وفاجر اور نام نہاد اِسلامی حکومت کی بیعت نہ کرے اُس کا سرقلم کردو۔ بالکل اُسی طرح ISI ،MI ، رینجرز، FC ودیگراِدارے جو سب کے سب فوج کے ادارے ہیں ، اُن کے غیرآئینی و غیرقانونی ظالمانہ عمل کوسویلین حکومت نے پارلیمنٹ کے ذریعے اختیارات د ے کرانہیں آئینی وقانونی بنادیا ہے۔ یعنی فوج کے اِدارے اور اُس کی ایجنسیاں جس گھر میں چاہیں بغیر وارنٹ کے داخل ہوکرجو کچُھ بھی کریں، اُسے آئینی وقانونی تحفّظ حاصل ہوگا۔ اگرچہ فوج اوراُس کے اِدارے یہ ظالمانہ غیرآئینی وغیرقانونی عمل پہلے بھی کرتے رہے ہیں مگراب پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلزپارٹی اورجمعیت علمائے اِسلام نے اُنہیں آئینی وقانونی بنادیا ہے اور اِن یزیدی اقدامات کو پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کرواکریہ ثابت کردیا ہےکہ یہ تمام جماعتیں یزید ِملعون کی پیروکار ہیں ۔
اب پاکستان کے 22 کروڑ عوام کویہ فیصلہ کرنا ہےکہ آیا وہ اِن یزیدی اقدامات کے حامی اور اُن کے ساتھ ہیں یاپھر اِن ظالمانہ ترامیم کےخلاف آواز اٹھاکر ثابت کرناچاہتے ہیں کہ وہ یزید ِ ِملعون کی بدترین ظالمانہ اورغیرشرعی حکومت کے خلاف علم ِحق بلند کرنے والےحسین ِ مظلوم ۴ کے ساتھ ہیں اور سنّتِ حُسینی کے حامی اوراُس کے پیروکار ہیں۔ لیکن یہ نہیں چلے گاکہ ،
یزید سے بھی مراسم ،
حسین۴ کو بھی سلام
جمہوریت کی علمبردار جن جماعتوں نےاسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنےکیلئے الیکشن ایکٹ، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں جو ترامیم کی ہیں اس کا پھندا ایک دن خود ان جماعتوں کےگلےمیں پڑے گا۔
جمہوریت پسند عوام میرے اس ٹک ٹاک کوسنبھال کر رکھئےگا۔
(مکمل وڈیو دیکھئے)
👇👇
https://t.co/gOlivVi7xM