شکریہ اہلیانِ خطہِ کوہسار❤❤
سب نوجوانوں کو میری طرف سے سلام 👍
شہریار تشدد کیس کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے میں عوام کا جمّ غفیر۔ احتجاجی مظاہرے میں کوہسار یوتھ فورم کی طرف سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
#justiceforsheryar
@AdilabbasiAry
پارٹی ہدایت کے مطابق نائب صدر شمالی پنجاب و کوآرڈینیٹر PP-6 سردار منصور عباسی کی قیادت میں ضلع مری میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
صدر ضلع مری راجہ ہارون محفوظ، ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر زمان ستی سمیت ضلعی و تحصیل عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
🚨کچھ لوگ تو ڈرتے ہیں نام لینے سے بھی اور کہتے ہیں کہ " اس کا اس کی " ان کو بتاؤں نام ہے " عمران احمد خان نیازی " نام یاد رکھنا،
عوام نے " عمران احمد خان نیازی " کا نعرہ بلند کردیا
وزیر اعلٰی سہیل آفریدی کا قیوم آباد میں خطاب
“جعلی پارلیمنٹ کے ذریعے چھبیسویں کے بعد ستائیسویں ترمیم لانے کا تکلف کرنے کی بجائے کھل کر “بادشاہت” ڈکلئیر کر دینی چاہییے، کیونکہ ملک پر اس وقت مکمل طور پر ڈکٹیٹرشپ مسلط ہے-
پاکستان کی بنیاد “لا الہ الا اللہ” ہے- یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کی غلامی سے آزادی دیتا ہے- پاکستان کو بڑی قربانیاں دے کر انگریز سے آزاد کروایا گیا تاکہ ایک ایسا ملک بنے جہاں ہر شہری کو شخصی آزادی حاصل ہو- مگر یہاں حالات بالکل برعکس ہیں اور ایک مافیا پوری قوم کو غلامی میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے۔ میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا۔ میرا تمام لوگوں کو پیغام ہے کہ سب کو ایسی غلامی پر قید کو ترجیح دینی چاہیئے کیونکہ جب ہم باہر آزاد ہی نہیں ہیں تو پھر ایسی رہائی کا کیا فائدہ؟ علامہ اقبال کا شاہین اونچا اڑتا ہے، وہ کسی کا غلام بن کر نہیں رہتا-
پوری قوم خصوصاً تحریک انصاف کے ورکرز اور سپورٹرز کو پیغام دیتا ہوں کہ عاشوراء کے بعد ملک میں جاری ظلم کے نظام کے خلاف تحریک کا آغاز کریں۔ میرے لیے اس غلامی کے نظام کو قبول کرنے سے بہتر موت ہے۔
میری آواز ہر طرح سے دبائی جا رہی ہے تا کہ لوگوں تک میرا پیغام نہ پہنچ سکے اور جبر کے خلاف کوئی کھڑا ہونے والا نہ بچے۔ لیکن میں آخری سانس تک ظلم کے خلاف کھڑا رہوں گا- اور میرا اپنے رب پر یقین ہے کہ پاکستان سے ظلم کا سایہ جلد ختم ہو گا-
جمہوریت میں چار چیزوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے: ووٹ کا حق، قانون کی حکمرانی، اخلاقیات اور آزاد میڈیا- چھبیسویں آئینی ترمیم نے ان چاروں کو ختم کر کے رکھ دیا ہے-
۱: ووٹ کا حق: جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی تو وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے- جس طرح فارم 47 والی اسمبلیاں بنائی گئیں اور اب مخصوص نشستیں بانٹی گئیں اس سے عوام کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ان کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
۲: قانون کی حکمرانی: عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عدالتیں اپنی مرضی کے ججز سے بھر دی گئی ہیں اور آزاد ججز کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے ہیں- ایسا صرف مارشل لاء میں ہی ہوتا ہے۔
۳: معاشرے کی اخلاقیات: اس ترمیم سے معاشرے میں اخلاقیات دفن کر دی گئی ہیں۔ اسمبلیوں میں ایسے لوگ بٹھا دئیے گئے ہیں جو عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں- ارکان اسمبلی کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے- اور عدلیہ بھی اسی مافیا کے انگوٹھے کے نیچے ہے-
۴: آزاد میڈیا: ڈکٹیٹرشپ میں میڈیا کو مکمل طور پر زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی عائ�� ہے۔ آزاد صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور باقیوں کو خرید لیا گیا ہے-
احتجاج بنیادی جمہوری اور آئینی حق ہے- لیکن پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرنے والے ہمارے 26 اراکین اسمبلی کو معطل کر دیا گیا- احمد بھچر اور تحریک انصاف کے ایم پی ایز شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے فرعونوں کو چیلنج کیا- جب تک ہمارے 26 ارکان بحال نہیں ہوتے ہمارے اراکین اپنی ��سمبلی باہر لگا لیں- فارم 47 کی دو نمبر اسمبلیاں ویسے بھی عوام کی نمائندہ ہی نہیں ہیں- “
اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اہل خانہ سے گفتگو (یکم جولائی، ۲۰۲۵)
10 اپریل کو رجیم چینج کے خلاف این اے 51 ضلع مری میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سابق ناظم ضلع مری سردار سلیم خان اور کوآرڈینیٹر پی پی 6 سردار منصور عباسی کی قیادت میں کرفیو اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجود خوف کے بت ٹوٹ گئے۔ مری اور کوٹلی ستیاں کے انٹری پوائنٹس اور شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعیناتی کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی۔
عید کی خوشیاں پی ٹی آئی اسیران کے نام!
کپتان کی ہدایت پر سابق ناظم ضلع مری سردار سلیم خان، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب سردار منصور سلیم عباسی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مری صفدر زمان ستی و دیگر نے سانٹھ انوالی میں جیل کے اسیران کے ساتھ عید منائی۔ ان کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے جھوٹے مقدمات، قید و بند اور ظلم کا سامنا کر کے بھی عمران خان کے نظریے سے وفاداری نبھائی!
#FreePoliticalPrisoners
NA 51 مری
میرے حلقے NA-51 میں نون لیگ کے راجہ صغیر (ایم پی اے) اور راجہ اسامہ سرور (ایم این اے) کے حکم پر عوام کو زبردستی قدموں میں بٹھایا جا رہا ہے۔
سُن لو!
اتنا ہی ظلم کرو، جتنا خود برداشت کر سکو!
یہ عوام تنہا نہیں ہے، اور آئندہ اگر میرے حلقے کے لوگوں کا استحصال کیا گیا تو پورا، بھرپور اور عوامی جواب ملے گا۔
ہماری خاموشی کو کمزوری مت سمجھو —
اب دھونس نہیں، عوامی طاقت بولے گی!
یومِ پاکستان منانا اور وزیراعظم خان کےساتھ کھڑارہنا اگر جرم ہے
تو یہ جرم بار بار کریں گے!
حکومت کی فسطائیت اور جبر ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے سے نہیں روک سکتی۔
ہم نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے
پُرامن ریلی پر شمالی پنجاب کے سینیئر نائب صدر سردار منصور سلیم، راجہ ہارون محفوظ، صفدر زمان ستی، وحید عباسی، شمیم ستی ، مدثر عباسی اور ساتھیوں پر بےبنیاد اور جھوٹی FIRs درج کی گئیں
خوف کے بت ٹوٹ گئے
مری میں سردار منصور عباسی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلئے نکالی گئی ریلی کے مناظر
رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو کے نعرے بلند
#PakistanDay
NA 51
��لع مری میں یومِ پاکستان کے موقع پر شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار منصور سلیم عباسی کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔ عوام نے خوف کی زنجیریں توڑ دیں اور “قیدی نمبر 804” کے فلک شگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا
NA 51 مری
عمران خان افطار دسترخوان
پی ٹی آئی یو سی دیول کے زیر اہتمام گاؤں لوئر دیول میں “عمران خان افطار دسترخوان” کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی پی ٹی آئی رہنما انس زبیر عباسی نے کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سردار محمد سلیم خان (سابق ناظم ضلع مری)، سردار منصور سلیم عباسی (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب) اور راجہ ہارون محفوظ (صدر پی ٹی آئی ضلع مری) تھے۔
افطار میں شریک افراد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی اور خیریت کے لیے دعا کی۔ شرکاء کا جوش و خروش اور عمران خان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ میں پولیس گردی کے باوجود عوام کا اعتماد اور حمایت بدستور قائم ہے