ہر بحران میں ایک ہی نام:مولانا فضل الرحمن
ملکی ہو یا عالمی مسئلہ ایران و اسرائیل تنازع، ختمِ نبوت کا معاملہ، آئین و عدلیہ کی آزادی یا مہنگائی—ہر طرف ایک ہی سوال سنائی دیتا ہے:کہاں ہے مولانا فضل الرحمن؟
یہ دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ مشکل وقت میں مؤثر آواز اور قیادت کس کے پاس ہے
مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابی عمل میں مبینہ مداخلت اور دھاندلی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کی حرمت کا سوال اٹھایا تھا ۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں ، کسی غیر منتخب قوت کے زیرِ اثر نہیں۔
#وطن_فروش_چوکیدار
سرحدوں کی بندش، تجارت میں رکاوٹیں، کاروبار کی تباہی اور روزگار کے مواقع میں کمی عام شہری کی زندگی پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔ جےیوآئی کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کا جائزہ عوامی مفادات، معاشی استحکام اور علاقائی امن کو سامنے رکھ کر لیا جانا چاہیے۔
#وطن_فروش_چوکیدار
وطن کی وفاداری محض نعروں سے ثابت نہیں ہوتی ، اس کا معیار آئین، عوامی حقوق اور قومی مفاد کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ جب طاقتور حلقوں کے کردار پر سوال اٹھیں تو طوفان بدتمیزی نہیں، شفاف جواب ضروری ہوتا
#وطن_فروش_چوکیدار
اسلام آباد:علامہ راشد محمود سومرو کی گفتگو
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بولنے والے پہلے ان کا اصل کلپ سامنے لائیں، علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کو آئینہ دکھایا تو آپ ان پر غصہ نکالنے لگے، راشد محمود سومرو
2018ء میں جس چیز کو ناجائز سمجھتے تھے، آج اسے جائز کیسے سمجھ رہے ہیں؟ علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن کی باتوں سے ناراض نہ ہوں، ان کے الفاظ پر غور کریں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن نے اس ملک کے لیے اپنے کارکنوں اور قائدین کی قربانیاں دی ہیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن پاکستان سے جتنی محبت کرتے ہیں، آپ کی سات نسلیں بھی اتنی محبت نہیں کر سکتیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن غیر جمہوری اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں عوام کی مرضی کے مطابق بنیں، راشد محمود سومرو
ہم جعلی اسمبلیاں ماننے کو تیار نہیں، علامہ راشد محمود سومرو
فیصلے کرنے ہیں تو عوام کے اعتماد کے ساتھ کریں، راشد محمود سومرو
عوام کو اعتماد میں لینے کا بہترین پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے، علامہ راشد محمود سومرو
بند کمروں میں فیصلے کرکے مولانا فضل الرحمٰن سے انہیں تسلیم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ راشد محمود سومرو
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں، ہم نے آپ کو کب منع کیا ہے؟ علامہ راشد محمود سومرو
ملک کو ترقی دینا اور پاکستان کو مضبوط بنانا جمعیت علمائے اسلام کا خواب ہے، راشد محمود سومرو
پاکستان کا امن، معیشت اور عوامی مسائل ہماری اولین ترجیحات ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ہم جمہوری اقدامات کے ذریعے آگے بڑھیں گے، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے لاکھوں پاکستانی، علماء، طلباء اور نظریاتی کارکن کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو
کل بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے، علامہ راشد محمود سومرو
آئیے، اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور ملک کو مستحکم کرنے کے لیے آگے بڑھیں، راشد محمود سومرو
پشاور اسکول سانحہ | متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی
پشاور کے ایک نجی اسکول میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت اور دلی ہمدردی کے لیے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری، سینیٹر حضرت مولانا عطاء الحق درویش صاحب نے غمزدہ خاندانوں کے گھروں پر حاضری دی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مولانا عطاء الحق درویش صاحب نے معصوم بچوں کی جدائی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ معصوم بچوں کی جدائی ایسا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان صاحب، جماعتی رہنما دانش اسرار خان، صوبائی ناظمِ دفتر سخی الرحمن اور دیگر جماعتی احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
@Sadaqatkhan_95@MAsimJUI@AttaurRahmanJUI@juipakofficial@juikpkofficial
جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر اقتدار میں آنے والوں سے سوال تو بنتا ہے کہ عوامی حاکمیت کہاں ہے؟ فیصلے عوام کریں گے یا بند کمروں میں طے ہونے والے معاملات مسلط کیے جاتے رہیں گے؟ پروپیگنڈے سے حقیقت نہیں بدلتی اور عوام کے سوالات دبائے نہیں جا سکتے۔
#آمروں_کے_غلام_حکمران
#مقتدرہ_کے_سیاہ_چیلے
#سرخی_پاوڈر_برگیڈ
#ناکام_ریاستی_پروپیگنڈہ
#معدنیات_فروش
جب سیاست میں غیر منتخب قوتوں کی مداخلت کا تاثر مضبوط ہو، انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھیں اور پارلیمان کی خودمختاری متاثر ہو تو خاموشی جمہوریت کی خدمت نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا مؤقف ہے کہ آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
#وطن_فروش_چوکیدار
مولانا فضل الرحمٰن کے سوالات نے ایک بنیادی سوال پھر زندہ کر دیا ہے: کیا ملک کی سیاسی سمت کا تعین عوام کے ووٹ اور پارلیمان کریں گے یا غیر منتخب قوتوں کا اثر و رسوخ فیصلہ کن رہے گا؟ اس سوال کا جواب آئینی عمل اور شفاف سیاست میں پوشیدہ
#وطن_فروش_چوکیدار
مولانا فضل الرحمٰن کے سوالات نے ایک بنیادی سوال پھر زندہ کر دیا ہے: کیا ملک کی سیاسی سمت کا تعین عوام کے ووٹ اور پارلیمان کریں گے یا غیر منتخب قوتوں کا اثر و رسوخ فیصلہ کن رہے گا؟ اس سوال کا جواب آئینی عمل اور شفاف سیاست میں پوشیدہ ہے
#وطن_فروش_چوکیدار