قومیں کیسے بنتی ہیں؟‼️ وینزویلا میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تو یہ خاتون اور مرد اس وقت ایک دکان میں خریداری کر رہے تھے۔دکاندار نے انہیں پرفیوم دکھایا۔زلزلے کے شروع کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد یہ لوگ فوری دکان سے بھاگے۔بے دھیانی میں وہ عورت اپنے ہاتھ میں وہ پرفیوم لے گئی جو وہ دیکھ رہی تھی۔ لیکن جب اسے احساس ہوا تو وہ زلزلے کے دوران وہاں سے واپس آئی اور وہ پرفیوم دکاندار کو پکڑانے لگی۔دکاندار بھی اس وقت اپنی دکان کو جلد از جلد بند کر کے بھاگنے کے لیے فکر مند تھا۔اس لیے وہ پکڑ نہ سکا۔تو وہ عورت وہ پرفیوم دکان کے سامنے ہی پھینک کے چلی گئی۔آپ تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ دیواریں ٹوٹنا شروع ہو چکی تھیں۔اور پھر بھی وہ عورت واپس آئی۔ایسے بنتی ہیں قومیں۔ورنہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایسا کچھ ہمارے ہاں ہو سکتا ہے۔آج بھی یاد ہے 2005 کے زلزلے میں ملبے تلے دبے لوگوں کے ہاتھوں سے سونے کی انگوٹھیاں اور کنگن اتارے گئے تھے۔ہمیں پہلے خود کو صحیح کرنا ہو گا۔پھر ملک خودبخود صحیح ہو گا۔
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کر رہی ہے آج مزید 30-40 روپے کمی کا امکان ہے پٹرولیم مصنوعات کمپنیاں بہت زیادہ ناراض ہیں کہ اتنی تیزی سے کمی نہ کی جائے انہیں بہت نقصان ہو رہا ہے؟
اس ملک کا کاروباری طبقہ قیمتوں میں اضافے پر ہر چیز کی قیمت تیزی سے بڑھا دیتا ہے اربوں روپے منافع بناتا ہے لیکن جب قیمتیں کم کی جاتی ہیں تو سب رونا شروع کر دیتے ہیں؟ پھلوں, سبزیوں، کرایوں، grocery وغیرہ میں کوئی کم نہیں ہوتی؟ اس قوم کا کیا بنے گا ؟
مذاق اے انہی دیو 😡
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی
اجارہ داری حکومت خود ختم نہیں کرنا چاہتی
ورنہ
پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو"ڈی ریگولیٹ"کر دیتی
نجی شعبہ خود۔۔۔جہاں سے مرضی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا
آپس میں مسابقتی(مقابلہ) ماحول ہوتا
جس کی قیمتیں کم اور کوالٹی بہتر ہوتی
اس کا مال بکتا۔
تین اپریل کو پٹرول 137 روپے مہنگا ہوا تھا تب آئل کمپنیز کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آیا تھا ۔۔ اب قیمتیں بین الاقوامی قیمت کے مطابق کرنے پر ان کو مسئلہ ہو رہا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تک آ چکی ہے، یعنی حالیہ جغرافیائی کشیدگی سے پیدا ہونے والا تقریباً سارا اضافی بوجھ ختم ہو چکا ہے۔
اب عوام بجا طور پر توقع رکھتی ہے کہ اس کا فائدہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نظر آئے۔
آج کیا وجہ ہے کہ پٹرول پمپ سارے خالی ہیں گاڑیوں میں کوئی تیل نہیں بھر رہا؟
ان آئل کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ یہی ہونا چاہیے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جنگ کے دوران بھارت میں آئل کمپنیوں کے مالکان نے سارا بوجھ اپنے اوپر ڈالا اور عوام کو ریلیف دیا۔
پاکستان میں آئل کمپنیوں کے مالکان نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب منافع کمایا
#Petrolprice
یہ صرف ایک سمت کا نشان ہے...
لیکن کچھ لوگوں کے لیے، یہ وہ سمت ہے جس کا وہ پوری زندگی انتظار کرتے رہے ہیں۔
برسوں کی دعا بچانے کی منصوبہ بندی اس لمحے کے انتظار میں جب اللہ انہیں دعوت دیتا ہے۔
اور پھر ایک دن... وہ آخر کار یہاں کھڑے ہو گئے۔
”کعبہ کی دیکھ بھال کی نئی تصاویر جاری“
اس کام میں ہم عام روزمرہ کی مرمت کی بات نہیں کر رہے۔ بلکہ کئی سال بعد ایک بہت بڑا اور مکمل فنی کام کیا گیا ہے، جس میں انجینئرنگ اور آپریشن کا پورا نظام شامل تھا۔
◉ 4,700 گھنٹے کا کام کیا گیا۔
◉ 305 مختلف سرگرمیاں کی گئیں تاکہ کعبہ کو مزید پائیدار بنایا جا سکے۔
◉ 30 میٹر سے زیادہ ایکسپینشن جوائنٹس (سلیکون) بدلے گئے۔
◉ 50 میٹر سے زیادہ ماربل کے جوڑوں کو دوبارہ گراؤٹ کیا گیا۔
◉ لکڑی، پتھر اور ماربل کا غیر تباہ کن معائنہ اور ٹیسٹ کیا گیا۔
◉ سونے کی تہہ والی دھاتوں کی جدید تکنیک سے مرمت کی گئی۔
◉ کعبہ کے اندر کا ماحول چیک کیا گیا اور درست پیمائش کی گئی، تاکہ اندر لگنے والا پردہ (کِسوہ) اور عمارت کے تمام حصے محفوظ رہیں۔
اب جب بازار رات آٹھ بجے بند ہونے لگے ہیں تو صبح جلدی کھلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس اقدام کو مستقل شکل دی جانی چاہیے اور اسے پورے پاکستان میں یکساں طور پر نافذ کیا جاۓ!
مسجد کو سولر پہ منتقل کیا
کچھ اے سی ڈی سی پنکھوں کی ضرورت تھی
پیسے جمع کر کے ایک دوست کو پنکھے خریدنے کیلئے بھیجا
ان صاحب کے پاس کیش نہیں تھا
اور انہوں نے قرطبہ چوک ( مزنگ چونگی) کے ساتھ فین فیکٹریوں کے کئی آؤٹ لیٹس پہ جا کر کارڈ کے ذریعے پنکھے خریدنے کی کوشش کی
مگر وہاں سب کیش پہ کام کر رہے تھے
حتی کہ جی ایف سی فین کے عملے نے تو باقاعدہ بدتمیزی بھی کی
انڈیا میں سبزی بیچنے والا بھی کیو آر کوڈ سے وصولی ��رتا ہے
پاکستان میں بڑے بڑے تاجر کیش پہ اصرار کرتے ہیں ، ایسا کیوں ؟؟
اگر نوے فیصد معیشت کالی ہی رہنی ہے
تو ایف بی آر کا محکمہ ختم کیوں نہیں کر دیت�� ؟؟
یہ ٹیکس کا ہدف پورا نہیں کر پاتے اور نااہل حکومتیں تیل مہنگا کر کے عوام کا تیل نکالتی ہیں ؟؟
کیا ان تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا مشکل ہے ؟؟
ہر گز نہیں
ہر قسم کے کاروبار کیلئے ڈیجیٹل لائسنس لاگو کریں جو بینک اکاؤنٹ سے لنک ہو
ہر طرح کا لین دین بینک کے ذریعے لازم کر دیں
محض چند ہفتوں میں معیشت سیدھی ہو جائے گی اور عوام کا انرجی کی قیمتوں کے ذریعے لہو نچوڑنے کی ضرورت نہیں ریے گی
#پاکستان