Not everything is worth fixing. the only reason people take you for granted is because they assume you'll always be there for them.
Sometimes you have to distance yourself from people you love. <<<
- As someone said
"حُسینؑ"
اے میرے سر بریدہ
بدن دریدہ
سدا تیرا نام برگزیدہ
میں کربلا کے لہو لہو دشت میں تجھے
دشمنوں کے نرغے میں
تیغ در دست دیکھتا ھُوں
میں دیکھتا ھُوں
کہ تیرے سارے رفیق
سب ھمنوا
سبھی جانفروش
اپنے سروں کی فصلیں کٹا چکے ھیں
گلاب سے جسم اپنے خوں میں نہا چکے ھیں
ھوائے جانکاہ کے بگولے
چراغ سے تابناک چہرے بجھا چکے ھیں
مسافرانِ رہِ وفا ، لٹ لٹا چکے ھیں
اور اب فقط تُو
زمین کے اس شفق کدے میں
ستارۂ صبح کی طرح
روشنی کا پرچم لیے کھڑا ھے
یہ ایک منظر نہیں ھے
ایک داستاں کا حصہ نہیں ھے
ایک واقعہ نہیں ھے
یہیں سے تاریخ
اپنے تازہ سفر کا آغاز کر رھی ھے
یہیں سے انسانیت
نئی رفعتوں کو پرواز کر رھی ھے
میں آج اِس کربلا میں
بے آبرو ، نگوں سر
شکست خوردہ خجل کھڑا ھُوں
جہاں سے میرا عظیم ھادی
حسینٔ کل سرخرو گیا ھے
میں جاں بچا کر
فنا کے دلدل میں جاں بلب ھُوں
زمین اور آسمان کے عزّ و فخر
سارے حرام مجھ پر
وہ جاں لٹا کر
منارۂ عرش چُھو گیا ھے
سلام اُس پر
سلام اُس پر
"احمّد فراز"