انہیں اپنے دل کی خبریں، مرے دل سے مل رہی ہیں
میں جو ان سے روٹھ جاؤں، تو پیام تک نہ پہنچے !
یہ ادائے بے نیازی، تجھے بے وفا مبارک
مگر اتنی بے رُخی کیا، کہ سلام تک نہ پہنچے !
💔
آپ کی شخصیت کم از کم اتنــی قابل اعتمـاد اور پُرخلــوص تو ھو کہ کوئی بھی آپکے سامنے اپنے دُکھ درد اور پریشانیاں اس اطمینان کیساتھ شئیر کر سکے کہ کوئی حل ملے نہ ملے آنسـو بہانے کے لیــے مخلص کندھا اور دلاسے بھرے میٹھـے الفــاظ سے تسلی تو ضرور ملـے۔
اھلِ جہاں ھیں سارے تِرے جیتے جی تلک
پُوچھیں گے بھی نہ بات جہاں تُو عدم ھُوا
کیا کیا عزیز دوست مِلے میرؔ خاک مِیں
نادان یاں کسو کا کسو کو بھی غم ھُوا؟
(میر تقی میرؔ)
اے اللہ!میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری کردے جیسے تونے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری پیدا فرمائی ہے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں سے صاف کردے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے گناہ برف، پانی اور اولوں کے ساتھ دھو دے۔
آمین💔