باجوڑ امن کے لئے نکلنے والوں کو سلام۔
میرے پاکستانیو آپ کو اندازہ نہیں کہ مارٹر گولو، گ�� شیپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے سائے میں امن کی آواز اٹھانا کتنا مشکل ہے۔ بندوق کی نالی کے سامنے عدم تشدد کا نعرہ بلند کرنے کے لیے کتنی جرات درکار ہوتی ہے۔ امن کے لئے متحد کرنے والے بغیر اشتہار اور بینر پوسٹر کے مہم کیسے چلاتے ہیں۔ جب “ریاست” ہی امن کے بجائے جنگ کا فیصلہ کر چکی ہو تو پھر جنگ روکنا اور اپنے گھر بچانا کتنا مشکل ٹاسک ہے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ امن کا ساتھ دو اور جو ساتھی یہ مشکل ترین کام کر رہے ہیں ان کی آواز بنو۔ اگر یہ کامیاب ہو گئے تو ان کی کوشش آپ کے گھروں کو بھی اس آگ سے بچا لے گی جس کی تپش نے ہمارے گھر راکھ کیے تھے تو جھلسے آپ کے آنگن بھی تھے۔
دوسرا اہم معاملہ کہ امن تحریک اور جرگوں کی امن کے لیے لاکھوں کی تعداد میں مارچز دیکھ کر اب اپنے مقاصد کے لئے ان ہی ناموں (جرگہ وغیرہ) کو قانون سازی اور میڈیا بیانیہ کے لئے استعمال کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ ہم نے زمانہ طالب علمی م��ں آپریشن اور ڈالری جنگ کے خلاف آواز اٹھائی اور امن کا نعرہ بلند کیا تو فوج نے امن کے نام پر امن کمیٹیز بنا دیں جن کی حقیقت پختونخواہ کا ہر شہری جانتا ہے۔ حال ہی میں ہم نے جرگے کر کے امن تحریک سے نئی جنگ کا منصوبہ مالاکنڈ میں ناکام بنایا اور اسی طرز پر اب ہر ضلع میں امن کے قیام کے لئے جرگے کر کے امن مارچز کیے تو آئی ایس آئی اور فوج اب وفاق کی طرف سے قانون سازی سے لے کر آپریشن کے لیے راہ ہموار کرنے اور ہمارے جنازوں تک کے لیے جرگہ کا نام استعمال کرنے لگی ہے۔ نام نہیں طریقہ کار بدلو۔ پالیسی بدلو۔ یہ کھیل بند کر دو۔ ہمارا قومی جرگہ وہی ہے جو امن کا پرچم تھامے اس ڈالری جنگ کے خلاف نکل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سابقہ فاٹا کے لیے نئی قانون سازی میں جرگہ کا عنوان دے کر یا کسی شہری پر گولی چلانے کے بعد سیف ہاوس میں پانچ افراد سے مل کر میڈیا کو جرگے کے ٹکرز جاری کرکے آپ اس کو ہماری قوم کا فیصلہ نہیں کہہ سکتے۔
امن تحریک، قومی جرگے کا بیانیہ واضح دو ٹوک اور لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں بیچ چوک گونج رہا ہے کہ آپریشن نا منظور، ڈالری جنگ نا منظور، وسائل پر ق��ضہ نامنظور، نیا تجربہ نا منظور۔ یہ بھی قوم نوٹ فرما لے کہ امن اور جرگے کے نام پر مختلف آوازوں کو فوج کی طرف سے ہدایات مل گئی ہے لہذا تمام ساتھی آنکھ اور کان کھلے رکھیں، اپنی تحریک کو تمام سیاسی و نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر رکھنا ہے۔ امن کی آوازوں کو دھمکیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد اب تقسیم کی کوشش بھی تیز ہے سو متحد رہیں تقسیم کی صورت یہ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوں گے۔ اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تین اضلاع کے قومی جرگوں کا فیصلہ آگیا ہے باقی جرگوں کے فیصلے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا، اسلام آباد مارچ بھی امن کے پرچم کے سائے تلے ہوگا اور سیاست سے بالاتر ہوگا۔
تیسری بات صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے میں تمام اراکین اسمبلی کو یاد دلاتا چلوں کہ جب دہشت گردی کی اس نئی جنگ کو ہم پر تھوپنے کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی نمائندوں کو نشانہ بنانا بھی اس کا حصہ تھا جس کا آغاز ملک لیاقت علی پر قاتلانہ حملے سے ہوا جس میں وہ شدید زخمی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہوئے۔ ہم نے مشکل ترین حالات میں تحریک چلائی، اس وقت بہت سارے اراکین کو دھمکیاں مل چکی تھیں خوف کے بادل منڈلا رہے تھے لیکن میں نے خود کو بے گھر کیا اور آج آپ سمیت الحمد اللہ لاکھوں لوگ اپنے گھر میں محفوظ ہیں۔ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جن علاقوں میں آج امن ہے یہ آپ کے پاس امانت ہے اور اس کی حفاظت آپ کی زمہ داری اور جہاں یہ آگ پھیل چکی اس آگ کو بجھانا اور قوم کا ساتھ دینا آپ کا فرض ہے۔ آپریشن، ڈرون حملے اور ڈالری جنگ کے خلاف اقدام اٹھانا آپ کی ذمہ داری ہے کیونکہ عمران خان کا موقف واضح ہے اور ان کے نام پر آپ کو ووٹ ملا۔ اس لیے واضح طور پر بتا دوں کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قوم پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
لاہور کی بائیں سالہ بچی فاطمہ جہانگیر کوٹ لکھ پت جیل میں بلاسفمی کے جھوٹے الزام میں قید تھی، پرسرار حالات میں قتل ہوئ
صرف ایک میڈیا ہاؤس نے خبر لگائ وہ بھی جھوٹی کہ اَس کے خاندان والے باڈی بھی لینے نہیں آۓ
فیملی کے کسی دوست سے پتا چلا کے ماں باپ جناح ہسپتال میں ڈھونڈتے پھر رہے تھے
فاطمہ کے کیس کا مدعی عرفان (بلاسفمی گروپ کا ممبر )
بہت سارے بلاسفمی کے کیسوں میں مدعی اور حسن معاویہ کا قریبی ساتھی ہے
جیل کے افسران کی کوئ تفتیش عوام کو نہیں دی گئی
کسی انسانی حقوق کی تنظیم نے آواز نہیں اٹھائ کہ کیا جیل میں قیدی عورتیں محفوظ ہیں؟
تفصیل پڑھیں 👇
#StopBlasphemyBusiness
https://t.co/CCoNTOwyOt
https://t.co/FD1CiAToh2
کیا پورے میڈیا میں سے کسی نے ن لیگ اور اسحاق ڈار سے سوال کیا ہے کہ اگر عمران خان کی 'عدالت' سے سزا درست ہے تو انہیں عدالتوں سے نوازشریف کی سزائیں اور اسحاق ڈار کے وارنٹ جعلی کیسے تھے ؟
اس وقت تو اسحاق ڈار لندن میں سیاسی پناہ لیکر بیٹھا تھا جب یہاں عدالتوں میں اشتہاری تھا
دو سال ڈی جے صاحب اور سرکاری ٹاوٹس کہتے رہے کہ 9مئی کے ناقابل تردید شواہد اور ثبوت موجود ہیں
جب ناقابل تردید شواہد پیش کرنے کی باری آئی تو پولیس والے کو پیش کردیا کہ یہ ٹیبل کے نیچے سے سازش سن رہا تھا
اور کچھ نہیں تو اپنے ٹاوٹس کی ہی عزت رکھ لیتے جو 2سال شواہد کا منجن بیچتے رہے
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریر ایک ان لکی پاکستانی سرکس ثابت ہوئی
رکن قومی اسمبلی کو جعلی ڈگری کے الزام میں الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیا تو جمشید دستی نے ملتان بنچ کے سامنے رٹ دائر کردی جہاں جسٹس صداقت علی خان نے اپنے تحریری حکمنامے میں قرار دیا کہ اس درخواست میں اہم آئینی اور قانونی سوالات اُٹھائے گئے ہیں جسکے لئیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ تشکیل دیں،
اب صورتِ حال یہ ہی کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم بڑا بنچ بھی نہیں بنا رہی اور بقول جمشید دستی کے اُنکی جلد سماعت کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار آفس وصول کرنے سے انکاری ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے دستی کے حلقے میں دستی الیکشن کرانے کے لئیے 10 ستمبر پولنگ کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے۔
کیا چیف جسٹس کا جسٹس نامی گھوڑا اس میدان میں بھی دوڑے گا؟
راولپنڈی سے حقیقی ایم این اے شہریار ریاض کے بھائی عاطف ریاض کو اڈیالہ جیل کے باہر سے منگل کو غیرقانونی طور پر پکڑ کر گھسیٹتے ہوۓ پولیس نے گاڑی میں دھر لیا ،میں اور دیگر نے پولیس سے جا کر پوچھا کہ کیوں اٹھایا ہے کہتے ہیں Verification کر کے چھوڑ دیں گے لگ تو رہا کہ غلطی سے اٹھایا ہے لیکن جانچ پڑتال کر کے چھوڑیں گے لیکن بعد میں ان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی آج ان کے بھائی @ShehryarRiaz56 نے بتایا ہے کہ ان کا پانچ روز مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے ،یعنی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ،اب آپ کو پتہ ہی ہے کہ پھر جھوٹے مقدمات میں اٹھانے کے بعد کیا سلوک ہوتا ہے ،تمام دوست شہریار ریاض کے بھائی عاطف ریاض کے لیے آواز اٹھائیں ،ہماری لیگل ٹیم تو کام کر رہی ہے لیکن آپ کو پتہ ہے آگے جج آزاد نہیں بیٹھے ،سرکاری ججز ہیں !
"نوازشریف نے شہبازشریف کو کہا کہ عمران خان کو ٹھوک دو فوج ہمارے ساتھ ہے۔ ڈرو مت۔"
۔۔۔۔۔۔۔
"نواز شریف نے ایک میٹنگ میں شہبازشریف کو تین بار کہا کہ آپ عمران خان کو ٹھوکو, عمران خان کو ٹھوکو، فوج ہمارے ساتھ ہ��۔ آپ کیوں ڈرتے ہیں؟ میں کہہ رہا ہوں کہ فوج ہمارے ساتھ ہے۔ ٹھوکو اسے۔"
نامور اینکرپرسن فہد شہباز صحافی حنیف قمر کی وساطت سے اہم معلومات سامنے لے آئے۔
۔۔۔۔۔۔
عمران خان کو بھی ایسی انٹیلیجنس ملی تھی کہ نوازشریف فوج کو کہتا ہے کہ عمران خان کو ختم کرو۔ ڈرو نہ۔ لوگ سب کچھ دو ماہ میں بھول جائیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! (۲۲ جولائی ۲۰۲۵)
پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں۔ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ میری کتابیں جو اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام تک پہنچائی جاتی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے نہیں دی گئیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہے۔ بار بار پرانی کتب کا مطالعہ کر کے میں وقت گزارتا رہا ہوں مگر اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں۔ قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ��لاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف "اپنی مرضی" کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔
میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کا ہر فرد اپنے تمام اختلافات فوری طور پر بھلا کر صرف اور صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز رکھے۔ مجھے فلحال اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جس میں میری کامیابی یہی ہے کہ عوام تمام تر ظلم کے باوجود میرے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو عوام نے بغیر نشان کے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کر کے آپ لوگوں کو ووٹ دئیے اس کے بعد سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی آواز بنیں۔ اگر اس وقت تحریک انصاف کے ارکان آپسی اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کریں گے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل سرزنش عمل ہے۔ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں ایسے میں پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور ویژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
فارم 47 کی حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم والی ��دالتوں سے ٹاوٹ ججوں کے ذریعے جیسے سیاہ فیصلے آ رہے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کروانے کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کرنی ہو گی کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی ملک و قوم کی بقاء ممکن ہی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی حمایتی ججز کو کٹہرے میں لائیں اور عمران خان کو ٹھوکنے کا بندوبست کریں بڑے چوتیے کی چھوٹے چوتیے کو ہدایت
گوبر بھرا دماغ جس کی 95 فیصد شریانیں بند
تھی 🖋 یک کیسے عمران خان کے بارے زہر اگر رہا ہے