حالیہ ایدھی یتیم خانے سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جسے دیکھ کر بہت سے حساس دل لرز گئے اور اس وڈیو نے کئی سوالات کو جنم دیا ـ
اس وڈیو میں معروف یو ٹیوبر طلحہ ایدھی یتیم خانے جاتا ہے اور وہاں کے رہائشی یتیم بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارتے ہوئے وڈیو بناتا ہے جس میں حیرت انگیز منظر جس نے توجہ اپنی طرف کھینچ لی وہ بند دروازوں پر لگے تالے تھے ـ
بچے کھڑکی کی سلاخوں سے ہاتھ باہر نکالے طلحہ کی جانب لپک رہے ہیں لیکن ان کی آوازیں خاموش ہیں ، چہرے خوشی سے عاری بلکہ خوف زدہ دکھائی دے رہے تھے ـ
محسوس ہوا شاید والدین ، بہن بھائیوں کی کمی نے ان بچوں کے دل جذبات سے خالی کر دئیے ہیں مگر نہیں آپ اگر غور کریں تو طلحہ وڈیو بناتے ہوئے جو کہہ رہا ہے اسے سنیں
"میں اس وقت ایک ایدھی چائلڈ ہوم میں موجود ہوں، اور جو کچھ میں نے یہاں دیکھا اس نے مجھے اندر تک ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میں نے ان بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور بات چیت کی۔
بظاہر نارمل نظر آنے والی ان زندگیوں کے پیچھے کئی چھپی ہوئی کہانیاں ہیں۔ ان کے ہاتھوں پر زخم تھے، خون بہہ رہا تھا اور انفیکشن بھی تھا۔ بہت سے بچے خوف کی وجہ سے کچھ نہیں بولے، لیکن چند نے بتایا کہ یہاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔
یہ سب دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شیلٹر ہومز میں بچے محفوظ ہوتے ہیں، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
براہِ کرم ان کے لیے آواز اٹھائیں، کیونکہ وہ بھی محبت، عزت اور ایک نارمل زندگی کے حقدار ہیں۔"
یہ وہ آواز ہے جو ایک معروف یوٹیوبر طلحہ اکرم نے ایک ویڈیو کے ذریعے اٹھانے کی ہمت کی اور بے خوفی کے ساتھ ایک ایسے حساس مسئلے کو اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
میں طلحہ اکرم کو اس سے قبل بالکل نہیں جانتی تھی بلکہ شاید پہلی بار اس کی یہ وڈیو دیکھی ، جس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا -
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے تشویش کا اظہار کیا اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سوال یہ ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن یا ایسا کوئی بھی قائم فلاحی ادارہ جسے ہمیشہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا رہا کیا واقعی وہ یتیم بچوں کی پناہ گاہیں ہیں ؟
اس ویڈیو کے بعد عام آدمی کے دل میں یہ سوال سر اٹھا رہا ہے کیا واقعی ان مراکز میں موجود بچوں کے ساتھ سب کچھ درست ہو رہا ہے ؟
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے جہاں بہت سے سوالات کو جنم دیا وہاں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جو حیرت انگیز ہے۔
تاہم ان حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقیقت کو عوام کے سامنے لائے اور ان کے دلوں میں موجود خدشات دور کئے جائیں اور اگر کہیں واقعی کوئی زیادتی ہورہی ہے تو ایسے اداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان بچوں کو وہ تحفظ فراہم کیا جائے جس کے وہ حق دار ہیں۔
اگر یہ جھوٹ ہے تو اس الزام کا جواب فیصل ایدھی صاحب کو دینا چاہیے کہ کس طرح وہاں جا کر ایسی وڈیو بنا کر اپ لوڈ کی گئی ؟
اتنے حساس موضوع پر اگر کوئی یو ٹیوبر شہرت حاصل کر رہا ہے تو اسے بھی بے نقاب کیا جائے تاکہ دوبارہ کوئی شخص سستی شہرت کے لئے عوام کے جذبات مجروح نہ کرے -
وہاں موجود بہت سی کہانیاں ہم نے خود سالوں پہلے بھی سنی تھیں ـ لیکن اس طرح وڈیو پہلی بار وائرل ہوئی ہے جس پر حکام بالا کو نوٹس لینا چاہیے اور سچ عوام کے سامنے لائیں ـ اگر یہ وڈیو یو ٹیوبر نے اپنی فیم کے لئے بنائی ہے تو اس کا بھی احتساب کیا جائے ـ اس پر تحقیقات بہت ضروری ہیں
Remember when some Michigan Muslims campaigned for Trump?
"We as Muslims stand with President Trump because he promises peace, not war. We are supporting Donald Trump because he promised to end war in the Middle East."
5-D chess from American imams😂
“I hope that Benjamin Netanyahu burns in hell — shame on Israel. Shame on what you've done and it will never be forgotten.”
—Irish MP Thomas Gould🇮🇪🇵🇸
👏🔥
https://t.co/up4zzUFjmF
🔴 پوپ فرانسس:
▪️ غزہ پر اسرائیل کا حملہ دہشت گردی ہے۔
"مجھے غزہ سے بہت سنگین اور تکلیف دہ خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔
غیر مسلح شہری بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔
ایک ماں اور اس کی بیٹی کو بیت الخلاء جاتے ہوئے اسرائیلی اسنائپرز نے قتل کر دیا۔ یہ دہشت گردی ہے۔"
Believe me or not
But I feel shame for just being a photographer who documents
I wish I could do more than just documenting and talking about it.
Be the one who stop this genocide