الرٹ 🚨 ۔۔۔ این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
دریاؤں،مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔
گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ۔
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے مہل، بیٹار نالہ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان۔
خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، مقم نالہ، کلپانی نالہ سمیت خیبر، کرم، ��ورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ۔
پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں، دریائے سواں، پوٹھوہار ریجن جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے برساتی ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی طغیانی کا امکان۔
دریائے چناب (مرالہ)، دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقے) میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع، جبکہ ڈورا، ڈوٹا، ڈوارہ، بھمبر، ہلسی، ایک، پلکھو، بین، بسنتر، ڈیک اور سکھی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اچانک اضافہ متوقع۔
بھارت کے تھین، پونگ اور بھاکھڑا ڈیمز سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہو سکتا ہے۔
راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، چکوال اور اٹک کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
این ڈی ایم اے کی ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں اور ��دی نالوں کی مسلسل نگرانی، امدادی ٹیموں کی پیشگی تعیناتی اور حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری
پانی کے تیز بہاؤ اورطغیانی کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اورحفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
این ڈی ایم اے کا 21 سے 23 جولائی تک چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے ریلوں کا الرٹ بھی جاری
زنگرام۔ایون، بمبوریت، دروش۔لاوی، ہندور۔برکولتی، قرغلتی، بالائی یاسین، بدسوات۔بلہانس، پوریان سر، شمس آباد، اُلتر۔شسپر، کریم آباد۔التت، ہوپر نگر، راما۔استور، تریشنگ۔روپل اور جگلوٹ۔اسکردو روڈ (آر ڈی 20 تا 80) پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
عوام کو حساس مقامات اور پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور ممکنہ بند شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔
عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
شاہ لطیف بھٹائی نے کہا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ جب کسی سے ناراض ہوتا ہے تو اسے ہتھیار سے نہیں مارتا بلکہ اس سے اسکی عقل چھین لیتا ہے پھر وہ انسان ایسے فیصلے کرتا ہے جو اسے تبا��ی کے راستے پر ڈال دیتے ہیں دُعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرا��وں کو وہ عقل دے جو ان سے درست فیصلے کرائے
يه مسئلا بظاهر چهوٹا لگ رہا ہوگا .. مگر سندہ میں ��اقانونیت اور بدمعاشی کی مثال بڙي هے . یہ لاڑکانہ شہر کی آج کی حالت ہے . بہٹو کے لاڑکانہ کی . بہینسوں کے مالک نے اپنے باڑے کے لیئے بہوسے کے دو ٹرک منگوائے اور باڑے کے سامنے عین روڈ پر ہی آف لوڈ کرواکر اسٹاک کر لیئے . اور کل سے یہ مین روڈ مکمل بند ہے . ہزاروں لوگ پریشان . مگر اس کو پکڑنے والا قانون غائب . کیونکہ سندہ سرکار ان بدمعاشوں کو لغام دالنے کے بجائے ..ان کا تحفظ کر رہی ہے . کوئي پوليس , کوئي ڊپٽي کمشنر ؟ ہے کوئي جي تهوڙا سا هي سهي قانون په عمل کروائے ؟ @BBhuttoZardari
شیخ سدیس کا آن لائن سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمرے میں سنت طریقہ یہ ہے کہ ایک سفر میں صرف ایک عمرہ کیا جائے نہ یہ کہ بار بار ۔۔۔ اور اسی میں اپنی اور دوسروں کی سہولت اور راحت بھی ہے 5 جنوری 2026
‼️ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے میں ایک پوائنٹ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار محض انسانی امداد تک محدود ہو گا یعنی اقوام متحدہ نے جو قراردادیں پاس کی ہیں وہ گئیں تیل لینے اس میں یہ طے نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے کب تک انخلاء کرے گی اور اس میں یہ بھی طے نہیں ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ��زہ کا انتظام کب سنبھالے گی ؟ اس میں 50 سال بھی لگ سکتے ہیں اور 100 سال بھی ! وسعت اللہ خان ۔۔
🚨⚠️ کولکتہ، بھارت میں طوفانی بارش!
صرف 5 گھنٹوں میں 🌧️ 300 ملی میٹر (30 سینٹی میٹر / 11.8 انچ) بارش ہوئی ‼️
یہ پچاس سال کی سب سے شدید اور ریکارڈ توڑ بارش ہے 😱
پورا شہر 🌊 ڈوب گیا، گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں 🚤
شہری کہہ رہے ہیں: "ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا!" 😨💔
⚡ قدرتی آفت نے کولکتہ کو ہلا کر رکھ دیا... 🏚️💦
بریکنگ نیوز: کراچی ایئرپورٹ (محکمہ موسمیات آبزرویٹری) میں اس مون سون سیزن کے دوران سرکاری طور پر 304.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو معمول سے تقری��اً دگنی ہے۔ یہ اوسط 155.6 ملی میٹر (1991–2020) کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ ہے۔
BREAKING NEWS: Karachi Airport (PMD Observatory)
جلال پور پیر والا/ڈی ایس پی معطل
مقامی افراد کے مطابق جلالپور پیر والا کے ڈیڑھ لاکھ ابادی کو رسک میں ڈالنے کی ایک بڑی وجہ لیگی رکن اسمبلی ملک نازک کریم لانگ
کی برادری کے بیس ہزار لوگوں کو بچانا ہے جو دریا کے قدرتی راستے "دراب پور" میں بیٹھے ہیں۔ڈی ایس پی لطیف نے اسکی طرح اشارہ کیا اور دریا کے قدرتی راستے کو کھولنے کا کہا مگر سیاسی دباؤ پر اس ڈی ایس پی کو ہی معطل کردیا گیا۔