"عمر سعد بننے سے ڈرتا ہوں"
ڈاکٹر علی شریعتی کی کتاب مرگ گلرنگ سے منسوب.
کربلا کے المیے میں تین کردار نمایاں طور پر سامنے آتے ہیں:
پہلا کردار: حسینؑ
وہ جو باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔
حق کی راہ پر آخر دم تک ڈٹے رہتے ہیں۔
اپنے اہلِ خانہ اور جانثار ساتھیوں کی قربانی پیش کرتے ہیں،
لیکن مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
وہ اپنے ہدف کی قیمت جان دے کر ادا کرتے ہیں
اور اسی قربانی کے ذریعے اپنے مقصد کو حاصل کر لیتے ہیں۔
ان کا خون، تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتا ہے۔
دوسرا کردار: یزید
وہ جو سب کو اپنی اطاعت میں دیکھنا چاہتا ہے۔
اختلاف کو برداشت نہیں کرتا۔
اپنی ضد پر اڑا رہتا ہے، چاہے نواسۂ رسولؐ کا سر قلم ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
وہ اپنی دنیا سنوارتا ہے،
مگر ضمیر اور تاریخ دونوں کے ہاتھوں رسوا ہو جاتا ہے۔
جو پاتا ہے وہ ظاہری اقتدار ہے،
اور جو کھوتا ہے وہ ابدی نجات۔
تیسرا کردار: عمر سعد
مورخین کے مطابق، وہ آٹھ محرم تک تذبذب اور کشمکش میں مبتلا رہا۔
دل چاہتا ہے کہ خدا بھی ناراض نہ ہو، اور یزید بھی خوش رہے۔
چاہتا ہے کہ حسینؑ کی رضا بھی مل جائے،
اور ری کی حکومت بھی ہاتھ سے نہ جائے۔
دنیا کی عزت بھی درکار ہے،
اور آخرت کی نجات بھی مطلوب۔
وہ نہ اقتدار کی حرص چھوڑ سکتا ہے،
نہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے کی جرأت کر پاتا ہے۔
یعنی: “ہم آب میخواهد، ہم خرما” —
یہ بھی چاہیے، وہ بھی چاہیے۔
لیکن انجام کیا ہوتا ہے؟
نہ حکومت ملتی ہے، نہ عزت بچتی ہے۔
نہ دنیا ہاتھ آتی ہے، نہ آخرت سنورتی ہے۔
صرف ندامت باقی رہ جاتی ہے… ہمیشہ کے لیے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم جیسے عام لوگ نہ حسینؑ جیسی جرأت رکھتے ہیں، نہ یزید جیسی طاقت و وسائل۔
مگر سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ:
ہم میں اکثر عمر سعد بننے کے قریب ہوتے ہیں — وہ جو فیصلہ نہیں کر پاتا، اور سب کچھ کھو بیٹھتا ہے.
سب سے زیادہ خوف مجھے اُس کردار سے ہے…
جو حق کو پہچان کر بھی خاموش رہتا ہے.
میں عمر سعد بننے سے ڈرتا ہوں.
Cruelty on cruelty, such cruelty untold,
Yet the world stood firm beneath its ruthless hold;
In Husayn's final hour, through sorrow and pain,
Lived the longing for one sip of water to sustain.
"Your death will come on an ordinary day, in the middle of unfinished plans, and the world will continue without you."
— Latin proverbs on Memento Mori
@KhaleeqKiani Both crude oil and refined petroleum products are priced against Brent benchmarks. So Brent's influence is actually twofold: it directly affects the cost of crude processed at our local refineries, and also the refined products we import.