MULQ PARAST - I don't support #PPP, #PMLN, #PTI or any political party! I speak from the best of these parties! I only support Pakistan! Kalakar by choice!
لوگ کیوں نہیں نکلتے؟
یہ مضمون مثبت تنقید کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پارٹی کی بہتری اور اس کی تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے رہنما اصول فراہم کرنا ہے۔ اس کا ہدف کوئی فرد یا گروہ نہیں، بلکہ ایک اہم مسئلے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالنا ہے تاکہ اجتماعی کوششوں سے پارٹی کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ “لوگ کیوں نہیں نکلتے؟”
رکاوٹ:
پارٹی امور پر وکلاء کا غلبہ اس وقت عمران خان کی رہائی، پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت، اور کارکنوں کی عملی سرگرمیوں کے فقدان میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہ بننے، عوامی نمائندوں، نچلی سیاسی قیادت، اور پارٹی کارکنوں کے متحد نہ ہونے کی بنیادی وجہ پارٹی امور میں سیاسی افراد کی غیر موجودگی ہے۔
اگر سیاسی رہنما اور کارکن عملی تنظیم سازی میں شامل نہ ہوں گے یا ان کی رائے کو اہمیت نہ دی جائے گی، تو وہ کس طرح بیانیہ تشکیل دیں گے؟ اسمبلیوں میں بغیر بیانیے اور ایجنڈے کے وہ کیا بولیں گے؟
جب ہر سطح کی کور کمیٹ�� بغیر مشاورت کے غیر ہم آہنگ امور چلا رہی ہو، اور جن نمائندوں کو عوام نے ووٹ دیا انہیں ان کے حلقوں میں تنظیمی معاملات سے الگ کر دیا گیا ہو، تو عوام کے ��اتھ سیاسی رابطہ کیسے قائم ہوگا، اور وہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے کیسے متحرک ہوں گے؟
حالیہ مثال:
یہ صرف ایک حلقے کی نہیں، بلکہ پورے صوبے کی مثال ہے۔ عالیہ حمزہ کو پنجاب کور کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی۔ اس فیصلے کی وجہ جاننا اہم نہیں ، لیکن اہم بات یہ ہے کہ وکلاء کبھی بھی سیاسی حلقوں یا علاقائی سیاسی معاملات کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے۔ وکلاء جو لیوریج پارٹی پوزیشن کے ذریعے عدالتیں میں حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ اب ممکن نہیں، کیونکہ عدالتیں تقریباً غیر فعال ہو چکی ہیں۔ عالیہ حمزہ کی مثال سب کے سامنے ہے، کوئی اس سے اختلاف نہیں کر سکتا کہ انہوں نے عملی طور پر کارکنوں میں جوش پیدا کیا جس سے کارکن سڑکوں پر نکلے۔ لیکن ہمیں یہ عمل ہر حلقے میں دہرانا ہوگا۔ جہاں سیاسی قیادت کا تنظمی رابطہ موجود نہیں، وہاں کارکنان آپس میں اختلافات اور ناراضیوں کی وجہ سے ایک دوسرے پر الزامات لگا کر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ جو کہ اکثر سوشل میڈیا پر نظرا تا ہے جبکہ دوسری طرف، وکلاء نہ تو عدالتی معاملات پر توجہ دے پا رہے ہیں اور نہ ہی سیاسی رہنما و کارکن یوسی اور حلقے کی سطح پر متحد ہو پا رہے ہیں۔ نتیجتاً، صرف شور بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ عمران خان جیل میں ہیں۔
وقت بہت کم ہے۔ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ذمہ داریاں تقسیم کی جائیں، تمام اختلافات بھلا کر سب کو متحد کیا جائے، اور ہر ایک کو اس کے مناسب کردار کے مطابق ذمہ داری سونپی جائے۔ اگر ایک ناکام ہوا، تو اس کے پیچھے دوسرا کھڑا ہوگا۔ پی ٹی آئی ایک عظیم اور جذبے سے بھرپور پارٹی ہے۔ عمران خان کے جذبے کو نچلی سطح تک فعال کرنے کے لیے پارٹی امور سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے حوالے کیے جائیں۔
وقت گزر جائے گا، موقع دوبارہ نہیں ملے گا، اور شاید حالات اس سے بھی بدتر ہو جائیں، یہاں تک کہ شاید عمران خان سے ملاقات اور مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل بھی نہ فراہم کیا جائے۔ روز بروز نظام تحریک کو مزید مفلوج کر رہا ہے۔ اگر سڑکیں گرم کرنی ہیں، تو کارکنوں کو جگہ دیں۔ اس سے نہ صرف راستہ ملے گا، بلکہ عوام کو بھی طاقت حاصل ہوگی۔ کون اچھا ہے یا برا، یہ اللہ اور پارٹی کارکن خود دیکھ لیں گے۔
اگلے ہفتے 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں سنائی جائیں گی۔ بہت سے لوگ سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔ اگر راستہ نہ دیا گیا، تو عمران خان سمیت پارٹی کارکنوں پر پہاڑ ٹوٹ پڑے گا۔
یہ کوئی بحث نہیں ہے۔ اگر متفق ہیں، تو یہ پیغام تمام موجودہ لیڈر شپ اور سب تک پہنچا دیں۔ اگر نہیں، تو معذرت، شاید اپنی بات واضح نہ کر سکا۔ آخر میں سب کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ عمران خان، پاکستان، اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
#MinusKhanAbsolutelyNot #imrankhanPTI #ImranKhan #Pakistan
@iwaseemmalik اچھی بات کر دی پر اچھی باتیں تو مولانہ طارق جمیل بھی کرتے ہیں، ہہلے ہم نوٹ بنا لیں پھر اچھی باتیں ضرور سنیں گے، آپ کا فقط مرحوم مین اسٹریم میڈیا صحافی
@_Punjabi_Dude_@ffarooqhkhan@RaiHamzaAhmad1 Dude, pasting 2025 ordinances and recently passed bills by a few toons won’t put logic to this. Nowhere in the world can a single organization manipulate money like that. These are fundamental rules of protecting money in an economy. One of the many reasons why there is no FDI
@_Punjabi_Dude_@ffarooqhkhan@RaiHamzaAhmad1 What proper don’t understand is that private banks cannot touch anyone’s money and give it to someone, they do need a court order
@RaiHamzaAhmad1 However, if an account is held by a private creditor, such as a bank or credit card company, they require a court order to access it. These entities are not subject to any tax department regulations. It’s no wonder you’re a lawyer.
@RaiHamzaAhmad1 However, if an account is held by a private creditor, such as a bank or credit card company, they require a court order to access it. These entities are not subject to any tax department regulations. It’s no wonder you’re a lawyer.
CCD بغیر کسی منصف کے سزا سنا سکتی ہے، ایف بھی آر آپ کے اکاونٹ سے ہیسے نکال سکتا ہے ۔۔۔ یہ ساری باتیں ہی تو انویسٹر کانفیڈنس بڑھاتی ہیں! یہ عقل کھلارنے والوں کو اللہ میاں واپس ہی بلا لیں
اکثر لوگ حیرت میں ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ سب کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان میں ایف بی آر سب سے طاقتور ادارہ ہے جو بغیر عدالتی حکم آپ کی جائداد ضبط کرسکتا ہے، آپ کا اکاؤنٹ فریز کرسکتا ہے اور جتنے چاہے پیسے نکلوا سکتا ہے۔ کوئی بنک انکار نہیں کرسکتا۔
@DataRepublican@elonmusk “The very most political doctrine to ever infect the U.S. military since the Civil War: so-called “Diversity, Equity and Inclusion,” or “DEI.””
@AdvSahibaRana اسٹاک ایکچینچ میں کس کا پیسہ ہے؟ پاکستانی عوام کا یا بینکوں کا جو جیب میں 120 ارب عوام کے رکھ کر حکومت کو قرضہ دیتے ئیں اور سال میں 1400 ارب سود سمیت واپس لیتے ہیں
تین اپریل کو پٹرول 137 روپے مہنگا ہوا تھا تب آئل کمپنیز کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آیا تھا ۔۔ اب قیمتیں بین الاقوامی قیمت کے مطابق کرنے پر ان کو مسئلہ ہو رہا ہے
@MohsinHijazee@nsiddiqui366@UcShahid شکر ہے کوئی تو بچا ویسے آج کے دور میں انشا جی ہوتے بھی تو 804 اور سب دی ماں جیسے آئٹم پیش کر رہے ہوتے ۔۔ یا اپنے سمیت لے کر ہر اک کو جیل میں ڈالا ہوتا
پتہ نہیں آپ لوگوں کے جاننے والوں کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہو رہا ہے میرے تو جاننے والے کو کتے نے کاٹا اور فوراً اس کو "پنجاب احساس وڈھ پروگرا��" کی طرف سے کال گئی پھر کتّا خود ویکیسن لے کے گھر پہنچا اپنے بھی پیٹ میں لگائیں اور بولا بھائی سوری مجھے نہیں تھا پتہ آپ پنجاب میں ہوتے ہیں۔
@aamirmughalpti@fawadchaudhry عامر صاحب بجا فرمایا مگر یہ بات آپ کے یا میرے کہنے سے ہونی ہوتی تو کب کی ہو چکی ہوتی، ان باتوں میں وزن تو عمران خان کا ہے اور خان کو رہا کیا کروائیں گے تحریک انصاف کی لی��رشپ تو ملاقات کر نے سے بھی گئی، اب خان صاھب کی بینائی بھی جا رہی ہے۔ آپ اپنے گلے صفائیاں ضرور دیں مگر وقت پر