Avid traveller, from Pakistani background and proud Pakistani. MBA from London, MPA from Melbourne.I do praise persons but not Worship them expect Allah.
Physical and electronic isolation from people we disagree with allows conformation bias, groupthink and tribalism to push us increasingly farther apart. Live within your values and strive to keep an open mind.
More than a fan, a symbol of unwavering support for Pakistan cricket 🇵🇰💚
Thank you, Chacha Cricket, for a lifetime of passion, memories and loyalty 👏
#ThankYouChachaCricket
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا۔
میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری ہوگیا۔
اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الٰہی چنگاری روشن کردی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔
دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الٰہی سے سرشار ہوں۔
🚨Babar Azam in 10 years for Pakistan
- Defeated India twice as captain
- 28 Player of the Match awards
- Historic 10-wicket win vs India
- Most runs in T20Is
- 2nd most centuries in T20Is
- Led Pakistan to T20 World Cup Final & Semi Final
- Pakistan became No.1 in ICC ODI rankings under his captaincy
- Achieved No.1 ranking in ODI & T20I
Say whatever you want, but Babar Azam’s legacy for Pakistan is massive.
Respect the King. 🇵🇰🐐🙏
یہ ہے پاکستان کے وہ عظیم “لیجنڈری” بلے باز جس نے خود تو کرکٹ میں کوئی پہاڑ نہیں توڑا مگر ہر وقت بابر اعظم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا رہتا ہے۔۔۔
آئیں ذرا دیکھتے ہیں جناب نے ایسا کون سا K-2 فتح کیا تھا جب خود کھیل رہے تھے۔۔
19 ٹیسٹ میچز میں صرف 858 رنز
اکلوتی ایک سنچری
5 ففٹیاں
اوسط صرف 26
اور 5 بار انڈہ
50 ون ڈے میچز میں 1265 رنز
صرف ایک سنچری
9️⃣ ففٹیاں
اوسط 34اور 3 بار انڈہ 69 انٹرنیشنل میچز میں صرف 2 سنچریاں
ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ سے اور ون ڈے میں ویسٹ انڈیز سے۔۔۔ مطلب سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئی جس کے اپنے ٹوٹل انٹرنیشنل رنز بمشکل 2100 ہوں وہ بھی اٹھ کر بابر اعظم کو مشورے دیتا ہے کہ بیٹنگ کیسے کرنی ہے دو انٹرنیشنل سنچریاں اور باتیں ایسے جیسے سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ توڑ دیے ہوں آج کل کچھ سابق کھلاڑیوں نے یوٹیوب ویوز اور سستی شہرت کے لیے صرف بابر اعظم کو ٹارگٹ کرنا ہی اپنا روزگار بنا لیا ہے اگر اتنے ہی بڑے لیجنڈ ہوتے تو آج لوگ ان کی اننگز یاد رکھتے، صرف متنازع بیانات نہیں
شرم کرو۔۔۔ پہلے اپنے کیریئر کا آئینہ دیکھ لو پھر دوسروں پر تنقید کرنا
#PakistanCricket #cricket #pakvban
یہ آج ہی کا واقعہ ہے۔
دوپہر کا وقت تھا جب ہم تین دوست سکھر سے نواب شاہ پہنچے تو ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے رکے۔ مسجد کے ایک طرف پیٹرول پمپ اور دوسری جانب ریسٹورنٹ تھا۔ ہم نے سوچا کہ نماز کے بعد اسی فلنگ اسٹیشن سے پیٹرول ڈلوائیں گے۔ ہم نے مسجد میں ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کیں۔ مسجد کا ماحول نہایت صاف ستھرا تھا۔ مسجد اور ریسٹورنٹ سے متصل واش رومز پر صفائی کا عملہ انتہائی مستعد اور فعال تھا، اور وہاں واش روم استعمال کرنے کے کوئی چارجز بھی نہیں تھے۔
جب ہم پیٹرول پمپ پر پہنچے تو ایک نوجوان ہمارے پاس جگ اور گلاس لے کر آیا اور بولا: "سائیں! ٹھنڈا پانی پی لیں۔" ہمارے ایک ساتھی نے پوچھا: "ایک گلاس کتنے کا ہے؟" اس نے جواب دیا: "کچھ نہیں سائیں! گرمی بہت ہے، اس لیے سب کو پانی پلا رہے ہیں۔" ہم نے دائیں بائیں نظر دوڑائی تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پیٹرول پمپ عملے کے کارندے یونیفارم میں ملبوس چار پانچ لڑکے جگ اور گلاس پکڑے وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو ٹھنڈا یخ پانی پلا رہے تھے۔
ہمارے پاس گاڑی میں پانی موجود تھا، اس لیے ہم نے پانی تو نہ پیا لیکن گاڑی سے نیچے اتر کر ان نوجوانوں کے پاس گئے اور انہیں شاباش دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایک نوجوان سے اجازت لے کر اس کی تصویر بھی بنائی۔ میں اس فلنگ اسٹیشن کے مالک کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں، جس نے 45°C کی جھلسا دینے والی دوپہر میں ان لڑکوں کو عوام کی خدمت پر مامور کیا ہے۔
یہ ہمارے ملک کا روشن چہرہ ہے۔ شدید گرمی میں پانی کی فراہمی جیسا نیک کام کر کے وہ سب یقیناً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
مظہر صدیقی 29 اپریل 2026