محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ،
آپ پنجاب کی بیٹیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کی سب سے مضبوط آواز ہیں۔
جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے امام بی بی کیمپس کی 120 ایکڑ اراضی، جہاں یونیورسٹی کی عمارتیں پہلے ہی تعمیر ہو چکی ہیں، اسے ضلعی دفاتر کے لیے منتقل نہ کیا جائے۔
#SaveGCWUS
یونیورسٹی ایڈمیشنز میں کمی کے باوجود پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے تقریباً دو سال میں 25 بل پیش ہوئے, 23 منظور ہو گئے۔ اوسطاً ہر مہینے ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں آیا اور منظور ہوا۔ سرکاری یونیورسٹی کے قیام کے لیے کوئی بل پیش نہیں ہوا۔
تحقیقاتی صحافی اور ڈیٹا جرنلسٹ خالد خٹک کی رپورٹ
#Pakistan #Punjab #Universities #PMLN
https://t.co/WLAYwDr60u
ذرائع کے مطابق تھیٹر کے مالک لاہور سے ن لیگ کے صوبائی وزیر کے حلقہ احباب میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اسی روز یعنی 13 ستمبر کو چھٹی کے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر مسعود کو معطل کرا دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عادل رانا کا لاہور سے بھکر تبادلہ کر دیا گیا۔ اپنے ڈیپارٹمنٹ کی تحریری اور جائز ہدایت پر عمل کرنے کے بعد بھی دو افسر تھیٹر مالکوں کے انتقام کا نشانہ بن گئے۔ اس سے بہتر گڈ گورننس اور کیسے کی جائے؟
🚨🚨بجلی کا یونیفائڈ ٹیرف: ایک ظلم کا نام!
بجلی کا یونیفائڈ ٹیرف پاکستان کے عوام پر ایک بہت بڑا ظلم ہے!
آئیے اس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں !! بجلی کا ٹیرف بنانے کا فارمولا یوں ہے: سب سے پہلے بجلی کی پیداواری قیمت کا حساب لگایا جاتا ہے۔ اس میں ہائیڈل (پانی سے) جو سستی ہوتی ہے، کی اوسط 7 سے 8 روپے فی یونٹ بنتی ہے، جبکہ دیگر ذرائع (گیس، کوئلہ، ایل این جی) اسے مہنگی کر دیتے ہیں، اور مجموعی اوسط پیداواری قیمت تقریباً 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہوتی ہے۔ پھر اس میں ڈسٹری بیوشن کے نقصانات، چوری، اور کمیشن شامل ہوتے ہیں، جو قیمت کو بڑھا دیتے ہیں۔
اب دیکھیں: فیصل آباد میں چوری کم ہے، تو یہاں ٹیرف تقریباً 22 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔ کوئٹہ میں چوری اور نقصانات زیادہ ہیں، تو یہاں یہ 40 روپے تک جا پہنچتا ہے۔ کراچی میں حالات ملے جلے ہیں، جہاں اوسط ٹیرف 35 سے 40 روپے فی یونٹ کے قریب ہے۔ لیکن جب یہ سب یونیفائڈ ٹیرف میں ملایا جاتا ہے، تو سارے ملک کا اوسط یونٹ کاسٹ بڑھ کر 45 روپے 6 پیسے تک پہنچ جاتا ہے، اور ٹیکسوں اور سرچارجز کے ساتھ 69 روپے 27 پیسے تک چلا جاتا ہے!
یہ ظلم ہے! جن علاقوں میں چوری کم ہے، انہیں زیادہ ادائیگی کی سزا دی جاتی ہے، جبکہ چوروں کو تحفظ ملتا ہے۔ ہائیڈل جیسی سستی بجلی کی قیمت دیگر مہنگے ذرائع اور نقصانات سے دب جاتی ہے۔ یہ نظام نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ غریب عوام کی کمر توڑ رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے!
#SlabSystemNahiChalega
آنے والے برسوں میں وہی قوم ترقی کر سکے گی جس کے تعلیمی ادارے انسانی سرمایہ پیدا کریں گے، جس کی زرعی پیداوار کلبلاتی آبادی کی بھوک مٹا سکے گی، جس کے کارخانوں کا پہیا گھومتا رہے گا اور جس کے بازاروں میں غیر ملکی سیاح بے خوف و خطر سیر چمن کو نکلیں گے۔
https://t.co/oCSusdSduX
اس شہر کا سینہ بنجر ہے
اس شہر پر وحشت طاری ہے
اس شہر میں دہشت جاری ہے
اس شہر کا راجہ مسخ شدہ
اس شہر کی رانی کاری ہے
یہ خون کی لت پر زندہ ہے
یہ شہر یہ عشق سے عاری ہے
اب خرد کا رہنا مشکل ہے
اب جہل کا پلڑا بھاری ہے
نزرانہ یوسفزئی
صحافی نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کی موٹر سائیکل کا میٹر ٹوٹ گیا ہے اور سٹینڈ والا بات نہیں سن رہا۔ ایس ایچ او نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور احتجاج پر بیوی، بچی کے سامنے تشدد کر کے گاڑی میں ڈال لیا۔ کیا اس بچی کے ذہن سے یہ منظر کبھی مٹ سکے گا؟
@CcpoLahore@Lahorepoliceops