یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا اور اس پہ چھاؤں تلاش کرنا
کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پر پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا
نکل کر شہروں میں آ بھی جانا چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر
بلند و بالا عمارتوں میں پھر اپنے گاؤں تلاش کرنا
احمد سلمان
Trust Pakistan cricket to do the unbelievable. Salman Agha, captain in the first test, dropped from the second, sent home before the third! Coach and bowling coach gone midway through a series. Senior keeper sent home. Replacements hoping to get visas in time, let alone be ready for a test match. As always, more action off the field!
رکھیں دل پر ہاتھ اور بتائیں کہ اگر تحریک عدم اعتماد نہ ہوئی ہوتی، خان صاحب کی دوسری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آج بھی ایک پیج پر ہوتے تو کیا تب بھی ن لیگ کے دوست ایسے ہی کرنل صاحب کا دفاع کر رہے ہوتے؟ اور کیا تب بھی پی ٹی آئی کے دوست ایسے ہی کرنل صاحب کو مطعون ٹھہرا رہے ہوتے؟؟ 2020 میں #کرنل_کی_بیوی پولیس والوں پر ناراض ہوئی تھی تو اُس ویڈیو پر یہی ن لیگ والے بُرا بھلا کہہ رہے تھے اور یہی پی ٹی آئی والے اُسے مظلوم ثابت کر رہے تھے۔ آج اُس کے بالکل برعکس ہو رہا ہے۔
مسئلہ یہی ہے کہ ہم اصول کی بات نہیں کرتے۔ ہماری حکومت میں جو ایک چیز عین حلال ہوتی ہے، دوسرے کی حکومت میں بعینہٖ وہی بات کلیتہً حرام ہوتی ہے۔ ہم شخصیت پرست، اندھ بھگت بن چکے ہیں، ہمارا ضمیر، ہماری سوچ، فکر اور رائے دوسروں کے مفاد اور اقتدار کی غلام بن چکی ہے اور ہم نے اسی کو “شعور” سمجھ لیا ہے۔
ہم ستارے ہیں میسر نہیں آتے دن میں
عشق ذادوں کے لیے رات میں آجاتے ہیں
وہ ہاتھ کیا ہاتھ میں آتا ہے میرے
سارے حالات میرے ہاتھ میں آجاتے ہیں
نعیم عباس ساجد
Message to Pakistani coaches: We just Googled 'how not to nick the ball in cricket'. The answer was "play the ball close to your body, make contact beneath your eyes, and avoid pushing or reaching out with your hands."
You are welcome!
یہ تو طے ہے کہ ہمیشہ کے لیے بچھڑے ہیں
دل بھی کُہرام اٹھاتا ہے نہ دُکھ ہوتا ہے
دوست! یکطرفہ محبت ہـے بڑی کام کی چیز
نہ کوئی چھوڑ کے جاتا ہے نہ دُکھ ہوتا ہے
کومل جوئیہ
فراز دور کے سورج غروب سمجھے گئے
یہ دورِ کم نظراں ہے قریب آ جاؤ
― احمد فراز
Faraz door kay sooraj ghuroob samjhay gaye
ye dour e kam-nazraaN hai qareeb aa jaao
― Ahmad Faraz