الســــــــلام علیــــــــکم ورحمت اللہ وبرکاتــــــــــــہ
#خاتم_الرسلﷺ
بہترین عبادت نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا ہے۔ وقت کی ہر ساعت گریزاں ہے ، سوائے اس لمحے کے جو آپﷺ کے ذکر میں گزر جائے ۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورہ فاتحہ
آیت 6
ترجمہ
ان لوگوں کی راہ جن پر آپ (وحدہ لاشریک ) نے انعام کیا ہے۔
سورہ فاتحہ
آیت 6
تشریح
اس آیت مبارکہ میں اللہ وحدہ لا شریک ہمیں تعلیم فرما رہے ہیں کہ مجھ سے مانگو کہ اے رب العالمین ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلائیں جن پر آپ وحدہ لاشریک نے اپنا انعام کیا ہے یعنی جن سے آپ راضی ہو گئے ہیں۔
سورۃ النساء آیت 69 میں اللہ وحدہ لاشریک نےان لوگوں کے متعلق بتایا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جن پر انعام کیا گیا ہے یعنی اللہ اور اس کے رسول خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنے والے ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ کا انعام ہے جو نبی ، صدیق ، شہید ، صالح لوگ ہیں ، یہ بہترین ساتھی اور اچھے رفیق ہیں ۔ یہ فضل ربانی ہے اور اللہ جاننے والا کافی ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ اے اللہ جل شانہ آپ وحدہ لاشریک مجھے ان فرشتوں ، نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین کی راہ پر چلائیں جن پرآپ وحدہ لاشریک نے اپنی اطاعت و عبادت کی وجہ سے انعام نازل فرمایا ۔ یہ آیت ٹھیک آیت ( ومن یطع اللہ ) کی طرح ہے ۔ ربیع بن انس کہتے ہیں اس سے مراد انبیاء علیہم السلام ہیں ۔ ابن عباس اور مجاہد فرماتے ہیں مومن ہیں ۔ وکیع کہتے ہیں مسلمان ۔ عبدالرحمن فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صحابہ مراد ہیں ۔ ابن عباس کا قول زیادہ معقول اور قابل تسلیم ہے واللہ اعلم ۔ جمہور کی قرأت میں غیرے کے زیر کے ساتھ ہے اور صفت ہے ۔ زمحشری کہتے ہیں رے کی زبر کے ساتھ پڑھا گیا ہے اور حال ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عمر بن خطاب کی قرأت یہی ہے اور ابن کثیر سے بھی یہی روایت کی گئی ہے ۔ علیھم میں جو ضمیر ہے وہ اس کا ذوالحال ہے اور انعمت عامل ہے ۔ معنی یہ ہوئے کہ اللہ جل شانہ آپ وحدہ لا شریک ہمیں سیدھا راستہ دکھا دیں ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ وحدہ لاشریک نے انعام کیا ۔ جو ہدایت اور استقامت والے تھے اور آپ وحدہ لا شریک اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اطاعت گزار ، آپ کے حکموں پر عمل کرنے والے ، آپ کے منع کئے ہوئے کاموں سے رکے رہنے والے تھے ۔
#متاعِ_دل
بے شک انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے۔لیکن ہمارے تعلیمی نظام میں اسے اردو پر بہت زیادہ فوقیت دی گئ اور اردو کو صرف زبان کے طور پر پڑھاۓ جانے لگا انگریزی کو ذہانت کا پیمانہ بنا لیا گیا۔جس کی وجہ سے بغیر سوچے سمجھے یاد کرنے کا نظام عام ہوگیا۔اور بہت سے ذہین بچے زبان کی وجہ سے پیچے رہ گئے۔ہمیں اپنی زبان کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا تاکہ تاریخ میں ہمارا نام رہ سکے۔
#قومی_زبان
@chocomo_559@UrduVirsa
*آقا ﷺ کی تعریف کروں کیسے بھلا، میری اوقات نہیں۔ 🥺*
*ان کی تو ہر ادا پر قربان یہ جان بھی کم ہے، بات نہیں۔ 💖*
*صَلِّ اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد٘* ﷺ
#متاعِ_دل
دنیا اس وقت بہتر ہو جائے گی جب ہم خوبصورتی اور کمال کے پیمانے مقرر کرنا چھوڑ دیں، اور اس حقیقت کو قبول کر لیں کہ ہم سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں، خواہ وہ شکل و صورت میں ہو، انداز میں ہو یا سوچنے کے طریقے میں۔
#متاعِ_دل
عید میلاد النبی ﷺ مبارک
متاعِ دل فیملی کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو جشنِ ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی محبت نصیب فرمائے اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲🏻
#متاع_دل
"ھم ایکس x والے "
بظاہر اک دوسرے سے انجان نہ کسی
کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں
نہ کسی کا اسٹیٹس لیکن لفظوں کے
راستے ایک دوسرے سے انسانیت کا
ایسا رشتہ بنا چکے ہیں کہ جہاں ہم
ایک دوسرے سے مسکراہٹ بانٹتے ہیں.
وہیں لفظوں میں اک دوسرے کا غم بھی
محسوس کرتے ہیں.
#اردو_زبان
@Chaudhry7xcigm تُرا ہی عکسِ روشن تھا
مِری آنکھوں کے درپن میں!
تُجھے لگتا ہے میں سویا؟
مِری راتیں بھی تشنہ تھیں
تیری تصویر ہی تو تھی
مِری تنہائی کے بن میں!
بچھڑ کر ہم جو بکھرے ہیں
یہ مقسّم کا تقاضا تھا
تُو تنہا ہی نہیں تڑپا
مِرا دل بھی تو پیاسا تھا!
#متاعِ_دل#متاعِ_دل
زخم سہنے کی اذیت سے کہیں................... اچھا ہے
خود میں رہنا کسی قربت سے کہیں........... اچھا ہے
کوئی بھی شخص نہیں جس سے محبت ہو مجھے
اور یہ وقت محبت سے کہیں .................اچھا ہے
#متاعِ_دل
اے بے سکون دلوں کو سکون عطاء فرمانے والے رب !دل کو سکون عطاء فرما، تو جانتا ہے ناتواں ہیں تیری توفیق کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں توفیق عطاء فرما کہ ہر آزمائش میں ہم صبر کرسکیں بے شک توں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اے پروردگار تیرے سوا کون مددگار ہے مدد فرما، آمین
#متاعِ_دل
بلغ العلی بکمالہ، کشف الدجی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ، صلوا علیہ وآلہ
آج وہ دن ہے جب رحمتِ عالم ﷺ کی آمد سے یہ کائنات نور و محبت سے منور ہوئی۔
دلوں کو سکون، زندگی کو مقصد اور انسانیت کو رحمت کا راستہ عطا ہوا۔
عید میلادُ النبی ﷺ مبارک. درود و سلام ہو
#متاعِ_دل