مولانا اسعد محمود کے خلاف اے آئی کے ذریعے فحش اخلاق باختہ اور کردارکش ویڈیوز بنانا محض سیاسی مخالفت نہیں،کھلی اخلاقی دہشت گردی اور ڈیجیٹل غنڈہ گردی ہے،حکومت اور ریاست یاد رکھیں کہ شہریوں کی عزت اور آبرو کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے،لیکن خاموشی اس دہشت گردی کی سہولت کاری ہے۔
عمران خان صاحب نے یقینا مجھے ان کے، بشری بی بی اور پارٹی کے تمام کارکنان کے مقدمات اور دیگر آئینی امور کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔ پارٹی سے منسلک تمام وکلا اور ILF کی قیارت سے روزانہ رابطے میں ہوں۔ بنیادی زمہ داری ILF کی قیادت کی ہے۔ وکلا کو بہتر طور پر متحرک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سرگرم تمام وکلا متحد ہوں۔ پچھلے چند دنوں میں اس عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم مکمل اتحاد کی منزل تک پہنچنے کیلئے مزید فراخدلی درکار ہے۔ انشا اللہ منزل تک جلد پہنچ جائیں گے۔
میڈیا سے بھی دشمنی،صحافیوں سے بھی دشمنی،
اپوزیشن سے بھی دشمنی،جے یو آئی سے بھی دشمنی،مدارس سے بھی محاذآرائی،بلوچستان ناراض،خیبر پشتونخوا ناراض،فاٹا ناراض، ،کشمیریوں سے محاذ آرائی،افغانستان،انڈیا سے دشمنی،آخر کس کس لڑوگے؟ملک دشمنیوں سے نہیں اتفاق،تدبر سے چلتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ عمران خان اور انکے خاندان کو جیل میں کیا کھلا رہی ہے کہ سب کے بلڈ پریشرز بڑھتے چلے جا رہیں جبکہ انکے خاندان میں کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا۔ اب ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے حوالے سے تشویشناک خبر آئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ عمران خان اور انکے خاندان کو جیل میں کیا کھلا رہی ہے کہ سب کے بلڈ پریشرز بڑھتے چلے جا رہیں جبکہ انکے خاندان میں کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا۔ اب ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے حوالے سے تشویشناک خبر آئی ہے۔ عمران ریاض خان
@ImranRiazKhan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan #ImranKhan
یہ کس کا لہو ہے کون مرا
اے رہبر ملک و قوم بتا
کشمیر کے پرچم میں لپٹے راوالاکوٹ میں یہ جنازے۔۔۔۔
کیا حکمرانوں کے تکبر،غرور،طاقت اور کرسی کا نشہ اترے گا؟؟؟
دھرتی کی سلگتی چھاتی سے بے چین شرارے پوچھتے ہیں
تم لوگ جنہیں اپنا نہ سکے وہ خون کے دھارے پوچھتے ہیں
سڑکوں کی زباں چلاتی ہے ساگر کے کنارے پوچھتے ہیں
یہ کس کا لہو ہے کون مرا اے رہبر ملک و قوم بتا
پاکستان رائٹس موومنٹ
محسن نقوی صاحب آج ہیں لیکن کچھ عرصے بعد نہیں ہوں گے جبکہ مولانا اور ان کی پارٹی لمبے عرصے کے لیے ہے۔
نقوی صاحب کو تو شاید دوبارہ اقتدار واپسی موقع بھی کبھی نہ ملے اور وہ بھی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی طرح کسی دن گلہ کرتے ملیں گے کہ اب تو ان سے ملنے بھی کوئی نہیں آتا۔
نقوی صاحب کو ایک حادثاتی چانس ملا اور وہ چھا گئے وہ بھی ان کی قسمت کہ عمران خان کی ضد کی وجہ سے جنہوں نے پرویز الہی سے پنجاب حکومت تڑوائی اور نقوی صاحب کا نگران وزیراعلی کا چانس نکل آیا ورنہ ابھی پرویز الہی کے ڈیرہ سال پڑے تھے۔ چند دن بعد وہی پرویز الہی جیل اور خان صاحب زمان پارک محاصرے میں تھے۔
نواز شریف/شہباز شریف کیوں نقوی صاحب کی خاطر مولانا سے مستقل دشمنی ڈالیں یا تعلقات خراب کریں؟۔ یہ مولانا ہی تھے جو عمران خان دور میں قید زرداری،نواز شریف/شہباز شریف کے لیے سڑکوں پر نکلے ہوئے تھے۔
کل کو مولانا کی پھر نواز شریف/شہباز شریف کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ نقوی صاحب تو حادثاتی اور وقتی ہیں جبکہ مولانا مستقل ہیں لہذا شریف حکمران مولانا کے ساتھ دشمنی نہیں پالیں گے اور یہی کچھ ہم نے سینٹ میں دیکھا جب محسن نقوی پر جے یو آئی کے سینٹرز نے جوابی زبانی حملہ کیا تو سینٹر عابد شیر علی کے علاوہ کسی نے نقوی صاحب کی حمایت نہیں کی۔ کوئی حکومتی وزیر یا سینٹر ان کے لیے کھڑا نہیں ہوا اور نقوی صاحب خود کو سینٹر کامران مرتضی اور مولانا عطاالرحمن کے تابڑ توڑ حملوں میں اکیلا پا کر کچھ دیر کے بعد ہاوس سے نکل گئے۔
نقوی صاحب کی زیادہ مخالفت تو حکومت کے اندر چل رہی ہے۔
لہذا شہباز شریف حکومت نقوی /مولانا کی جاری مہابھارت پر خاموش یا نیوٹرل ہے۔
غضب خدا کا۔۔!
یہ کون جاہل سرکاری ملازم ھے؟ کہاں کا واقعہ ھے؟
کوئی نشاندہی کر سکتا ھے۔۔؟ یعنی غریب ہونا ہی سب سے بڑا جرم بن گیا۔ کس قدر سفاکیت کےساتھ اس دیہاڑی دار کو اٹھا لیا گیا ھے۔ ریڑھی پیچھے رہ گئی، دیہاڑی تباہ ہو گئی۔
یہ غریب دو وقت کی روٹی کہاں سے اور کیسے کمائے؟ اس سوال کا جواب دیئے بنا یہ بابو ایسی حرکت کرنے کا مجاز کیسے ہوگیا ؟
اس بابو نے کیا ان گنت فیکٹریاں اور بے پناہ روز گار کے مواقع پیدا کر رکھے ہیں۔۔؟
کوئی ھے جو یہ ظلم دیکھ کر ایکشن لے؟
بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی صحت اور بینائی کے مسائل کے حوالے سے بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کروا دیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی جیل کے اندر انتہائی غیر انسانی حالات کا شکار ہیں، ان کی بینائی اس قدر متاثر ہوچکی ہے کہ یہاں تک کہ وہ سورج یا مصنوعی روشنی بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔
جیل کے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو "پختہ موتیا" (mature cataract) قرار دیا ہے اور 15 نومبر 2026ء کے قریب سرجری کا مشورہ دیا ہے،مگر بشریٰ بی بی نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
#ReleaseBushraBibi
#StopRiskingKhansLife
یہ غزہ ہے صرف آپ کو دکھانے کے لیے کہ مسلمانوں کا دشمن اسرائیل جس کے ساتھ پورا ویسٹ پلا ہوا ہے
مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے کشمیر ہو یا پاکستان ایران ہو یا افغانستان فلسطین ہو یا لبنان وہ مسلمانوں کو ختم کر کے چھوڑنا چاہتے ہیں
ہمیں خود لڑنا ہوگا ہمارے محافظ بظاہر ہمارے کبھی نہیں ہیں
سہیل آفریدی سمیت پارلینٹرین ورکرز اغوا ہیں اور آئینی عدالت ہائی کورٹ کو کام کرنے سے روک رہی یہ ہے 26 /27 ترمیم کے اثرات
کے میں گورنر راج تحریک روکنے اور معدنیات کے لیے لگایا گیا
ہم بھی اے پی سی بلا رہے ہیں اور اے پی سی میں ہی فیصلہ کریں گے۔ حکومت میں شامل بعض لوگ سمجھدار بھی ہیں؛ مولانا صاحب نے مشکلات میں بھی ہمیشہ حکومت کو سپورٹ کیا ہے، لہٰذا حکومت کو احسان فراموش نہیں ہونا چاہیے۔ محمود خان اچکزئی بھی انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں، اس لیے پارلیمنٹ کے اندر چھوٹے لوگوں کو کھڑا کر کے محمود خان کی بے عزتی نہیں کروانی چاہیے۔ وہ ایک بڑے انسان ہیں اور آپ کی پناہ گاہ رہے ہیں، جب آپ کی حکومت ڈوب رہی تھی تو انھی لوگوں نے آپ کو بچایا۔ جب آپ کو اقتدار سے مکھن سے بال کی طرح نکال کر باہر پھینک دیا گیا تھا، تو وہی آپ کو واپس لے کر آئے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں انہوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کے خلاف بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ کم از کم مولانا صاحب کے ان پر احسانات ہیں، اس لیے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔
سیاست کو اس حد تک ذاتی نہیں بنانا چاہیے کہ قومی مسائل بالکل ایک طرف ہو جائیں اور صرف ذاتیات ہی باقی رہ جائیں۔
وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان, قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
7 ماہ بعد اپنے والد سے بات کیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے عالمی رہنماؤں سے فوری اپیل کردی۔
@Kasim_Khan_1999 بلڈ پریشر کے خطرناک اضافے اور دل کی دھڑکن کا حوالہ دیتے ہوئے
اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کی تعداد بیان کرتے ہیں۔
@Kasim_Khan_1999
"اُن کے پاس ایسے لوگ ہیں جو قتل تک کر دیتے ہیں، عورتوں کو، ہماری ماؤں اور ہماری بہنوں کو گھسیٹتے ہیں، اُن پر واٹر کینن چلاتے ہیں۔ ہمارے ظل شاہ جیسے خصوصی افراد کو پہلے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، پھر قتل کر دیتے ہیں۔
ہمارے پاس کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہمارے پاس سچ کی طاقت ہے، ایک نظریے کی طاقت ہے۔ ہمارے پاس الفاظ ہیں، ہمارے پاس حقائق ہیں۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھروسا کیا ہے اور ہم اُن کا بھروسا نہیں توڑ سکتے۔ وہ ہمارے لیجنڈ ہیں، ہمارے ملک کو بچا رہے ہیں۔"
@agentjay2009@WajSKhan
کبھی مولانا فضل الرحمان کی لفظی گولہ باری اور کبھی عمران خان ملاقات کو غلط رنگ دے کرپروپیگنڈے کروانا،کبھی سالگ حسین کا پنجاب کرپشن کی الماریاں بھرنے کا انکشافات ۔
میڈیا سے یہ موضوع غائب کردیا ہے کہ خیبر پختونواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کہاں ہیں؟
پوری قوم کے سامنے یہ معاملہ رکھنا انتہائی اہم ہے۔ عمران خان صاحب کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہونے کو آ رہا۔ لیکن جو پرسوں کی میٹنگ میں عمران خان صاحب نے بات بتائی ہے وہ انتہائی باعث تشویش ہے۔ ان کا بلڈ پریشر اس کی جو اونچی سطح ہے وہ 192 تک گئی ہے اور یہ تسلسل سے ہو رہا ہے۔ اس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیا کھلایا جا رہا ہے ان کو کیا دوائی دی جا رہی ہے ان کی کیا نگہداشت ہو رہی ہے۔ اور یہ نظام کا اصرار ہے کہ ان کے جو ذاتی معالجین ہیں جو 40 سال سے ان کی نگہداشت کر رہے ہیں ان کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اس سے کچھ کچھ شبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
عمران خان کی جان کی حفاظت ہم سب کا فریضہ ہے پوری قوم کا فریضہ ہے۔ یہ بات میں بڑی وضاحت سے قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب کی جان کو اس وقت خطرہ ہے۔
سلمان اکرم راجا
@salmanAraja
#MunirWillBeTheKiller
تقریباً 48 گھنٹے پہلے میں نے خبر دی کہ سپیکر KP بابر سلیم سواتی کو سینے میں شدید درد (ممکنا ہارٹ اٹیک ) کی وجہ سے CMH میں لایا گیا۔
مجال ہے اس خبر پر کسی نے کوئی ٹوئیٹ کیا ہو۔ کیونکہ سپیکر کا کوئی گروپ نہیں ہے۔ گروپ ہوتا تو طوفان مچا ہوتا۔
میرا سوال ہے کیا سپیکر KP ہمارا حصہ نہیں ؟ کیا اس کے لئے آواز اٹھانا ہمارا فرض نہیں۔
اب انہی گروپوں کے کئی مہرے اس ٹاپک کو تبدیل کریں گے اور حقیقت کو نظر انداز
“ اپ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کے ساتھ طلال چوہدری کا دعویٰ کہ نورین نیازی کے اہلِ خانہ کو فوراً اطلاع دی گئی اور ہسپتال بلوا لیا، سفید جھوٹ ہے۔بیٹا جیل میں اور جیل سے باہر دو بیٹیوں کو میڈیا سے معلوم ہوا۔ میری بیٹیاں والدہ کو ملنے اورڈاکٹروں سے رابطے کی ناکام کوشش کرتی رہیں کہ والدہ کی حالتِ زار معلوم ہو سکے۔ آدھی رات سے کچھ پہلے بڑی بیٹی کو ماں تک رسائی ملی، وہاں ماں کی ڈھلکی صحت دیکھ کر بڑی بیٹی ابھی تک صدمے میں ہے۔ ماضی کے کئی ظالم حکمران قبروں میں یا زندہ ہیں مگر اقتدار سے باہر عبرت کا نشان، ان کے انجام دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، کاش آج کے حکمران سبق سیکھتے۔” حفیظ اللہ نیازی کی وضاحت
@hafeezullah_k
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں