جیو نیوز کا ایک پروگرام میں نبی کریم ﷺ اور اہلِ بیتؓ کے بصری نقوش دکھانا بدترین گستاخی ہے۔ جیو گروپ پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور گستاخی کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ جیو نیوز کا محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ’سفرِ عشق‘ کے نام سے پروگرام نشر کرنا، جس میں نبی کریم ﷺ اور اہلِ بیتؓ کے بصری نقوش دکھائے گئے نہ صرف دینی لحاظ سے بدترین گستاخانہ عمل ہے اور سختی سے منع ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ جیو جیسے ٹی وی چینل کا سیکولر، لبرل طرزِ عمل سب پر واضح ہے۔ جیو نے لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اِس بے ادبی اور گستاخی پرقانون کو فوری طور پر حرکت میں آ کر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے تھی۔ PEMRAکی15دن کی عارضی پابندی ناکافی ہے۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں دینی مقدسات کی ہر نوعیت کی گستاخی کو روکنے کے لیے چوکنا رہیں۔ حکومت، PEMRA اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ جیو نیوز پر بھاری جرمانہ، لائسنس کی منسوخی اور چھوٹے بڑے تمام ذمہ دار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا پر موجود شر پسند ایسے اندوہناک واقعات کا اعادہ کرنے کی جرات بھی نہ کر سکے۔
شجاع الدین شیخ
(امیر تنظیم اسلامی پاکستان
Network companies here in Pakistan net speed very poor. its for long time. @PTAofficialpk Zong, jazz ufone telenor all very low since 3-5 months. The prices of packages also increased. Pls improve and notice
جب پیٹرول کی قیمت کم ہوگی عوام خوش، تاجر بھی خوش کاروبار اور معشیت ہر طرف خوشی اور پاکستان ترقی کرے گا ۔یہ تسلسل اگر قائم رہا تو پھر ہم بہت سی چیزوں میں خود کفیل بھی ہوجائیں گے @NawazSharifMNS
@Aasma_Official یہ لیوی ہماری جان نہیں چھوڑ رہی عوام کی سانس کو روکے رکھا ہے پیٹرول اور آئی ایم ایف سے دوست ممالک سے ملک کر عوام کو صحیح خوشی دینی چاہیے جو کافی عرصے سے نہیں مل رہی