وہ کون سا آئینی دائرہ کار ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ان سیٹوں کی دعویدار ہے۔
جسٹس عائشہ ملکنے پہلے دن انتہائی اہم قانونی نقطہ اٹھایا تھا، آج تک اس کا جواب نہیں مل سکا
🔴 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ:
▪️ یوکرین کی جنگ ختم کرنا جتنا سوچا گیا تھا، اس سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
▪️ ممکن ہے کہ پیوٹن یوکرین سے باہر کے علاقوں پر بھی قبضے کا ارادہ رکھتا ہو۔
🚨ہم فیملی نے غلطی کی ہم نے عمران خان کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروایا ہم نے کوتاہی برتی اب ہم فیملی نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ فالو اپ کریں گے اور ہر اگلے ہفتے پراگرس عمران خان کو بتائیں گے۔
علیمہ خان
*السلام علیکم*
*صبح کا سلام اظہار محبت کا ایک خوبصورت انداز ہے تاکہ رشتے سلامت اور یادیں باقی رہیں۔*
*دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکو کو ہمیشہ خوش اور صحت کے ساتھ سلامت رکھے۔ (آمین)*
*صبح بخیر*
"اَلْلّٰھُمَّ اخْتِم حَیَاتِی بِعَمَلٍ صَالِحِ اَلقَاكَ بِه"
"یا اللہ!!ہماری زندگی کو کسی عملِ صالح پر ہی ختم کیجئے گا
وہ عملِ صالح جس کیساتھ میں آپ سے مِلوں!"
آمین یارب العالمین
یہ تھے ہمارے عمر ۔۔۔۔۔۔۔1۔۔۔۔۔۔۔۔
زخمی زخمی عمر فاروق جب وصیتیں کر رہے تھے تو سیدنا علی آنسوؤں بھری آنکھیں لیے کمرے سے باہر نکل آئے ، وصیتیں سن کر کہہ رہے تھے کہ عمر نے آپنے بعد آنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ۔۔۔ سیدنا علی کی مراد تھی کہ حکمرانی کا جو یہ معیار قائم کر گئے اب بھلا اسے برقرار رکھنا کوئی آسان ہے ۔
اب یہی دیکھئیے نا کہ خلیفہ بنے تو امانت و دیانت کا یہ عالم رہا کہ ریاست کی ملکیت ایک کھجور بھی خود پر حرام رکھی ۔
ایک صاحب کہ سرکاری ڈیوٹی پر ہوتے تھے ، ایک روز دور دراز سے سفر کر کے اپنی کارگزاری کی بپتا سنانے خلیفہ کے پاس آتے ہیں ۔ خلیفۃ المسلمین کے پاس بیٹھے ہیں ، گفتگو کر رہے ہیں تو ان کی مہمان نوازی کو سیدنا عمر نے بیت المال سے کچھ کھجوریں پیش فرمائیں ۔ وہ صاحب کھا رہے ہیں اور کھاتے کھاتے سیدنا عمر کو کہتے ہیں کہ :
" امیر المومنین ! آپ بھی تو کھائیے نا "
سیدنا عمر نے دھیرے سے انکار کر دیا تو اس پر وہ صاحب بولے :
" ہم تو بیت المال کے جانوروں کا دودھ بھی پیتے ہیں ، ان کی سواری بھی کرتے ہیں ، گوشت بھی کھا لیتے ہیں "
تو آپ نے فرمایا کہ :
" میرا اور تمہارا معاملہ الگ ہے تم لوگ بیت المال کے لیے محنت کرتے ہو ، صدقات کی وصولی کے لیے قریہ قریہ پھرتے ہو ، دھوپ اور موسم کی سختی برداشت کرتے ہو ، تم گویا ان جانوروں کی دم کے ساتھ لگے رہتے ہو ، تم اگر ان کے دودھ اور سواری سے فائدہ اٹھاؤ تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ لیکن میں یہاں مدینے میں بیٹھے بیٹھے یوں بیت المال کا مال کھانے کا کیا حق رکھتا ہوں".
اب خود ہی دیکھیے کہ لاکھوں مربع میل کا ایک حاکم خود پر بیت المال کی کھجور کا استحقاق نہیں سمجھتا تو کیا یہ حکمرانی کا مشکل ترین معیار نہیں؟ ۔
عالم یہ تھا کہ اک بار بیمار ہو گئے اور بیماری میں طبیب نے آ کر دیکھا تو عرض کیا کہ :
" حضور تھوڑا سا شہد کھائیے کہ آپ کے درد کا درماں اس میں رکھا ہے ۔۔"
اب امیر المومنین اور خلیفۃ المسلمین کے گھر میں نہ تو شہد تھا اور نہ اتنی رقم کہ شہد خرید پاتے ۔ دوسری طرف بیت المال میں شہد کا ایک بڑا برتن بھرا پڑا تھا ، مگر عمر اس سے بلا اجازت استعمال کرتے تو کیسے کرتے کہ ان کی لغت میں یہ ناممکنات سے تھا۔ مسجد نبوی میں چلے آئے اور منبر پر بیٹھے ۔ لوگوں کو طلب کیا ۔ ممکن ہے لوگ اس گمان میں چلے آئے ہوں کہ امیر المومنین نے بلایا ہے کوئی معرکہ درپیش ہوگا کہ مشاورت چاہیے یا ریاست کا کوئی بڑا کام ہوگا ، سو مشورہ کرنا چاہتے ہیں ۔
اور یہاں امیر المومنین کہہ رہے ہیں کہ :
" لوگو ! معاملہ یہ پیش آیا کہ طبیب نے کہا ہے شہد استعمال کر لو اور شہد بیت المال میں ہے میرے پاس موجود نہیں ۔ اگر آپ سب مجھے اجازت دیں تو میں استعمال کر لوں کیونکہ یہ تم لوگوں کا مال ہے یہ رعایا کا مال ہے آپ لوگوں کی اجازت کے بغیر میں کیسے استعمال کر سکتا ہوں ۔۔"
سیدنا عمر فاروق کی ریاست کے مال ، اور بیت المال کے اسباب کے لیے دیانت داری کے واقعات انسان کو حیران کر دیتے ہیں ۔ اب یہی دیکھئیے کہ ایک بار 10 ہزار درہم کی ضرورت آن پڑی تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف کو کہلا بھیجا ، انہوں نے معذرت کر لی اور ساتھ پیغام بھیجا کہ بیت المال سے لے لیجئے ۔ سیدنا عمر کو یہ بات اچھی نہ لگی لیکن بیت المال سے بھی رقم نہ لی ، جیسے تیسے اپنی ضرورت پوری کر لی یا صبر کر لیا ۔
ایک روز راہ چلتے ان سے ملاقات ہو گئی شکوہ کیا اور کہا کہ :
" عبدالرحمن ! آپ سے تو اس لیے مانگ لیے تھے کہ زندگی کی اس ڈور کا کیا پتہ کب کٹ جائے ، سو اپ میرے ورثاء سے یہ رقم مطالبہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں اور اگر میں نے بیت المال سے لی اور اس بیچ میری موت آگئی تو مسلمانوں نے میرے ورثا سے [ میرے لحاظ میں ] کبھی مطالبہ نہیں کرنا ۔
اور وہ دن تو بہت عجیب تھا مدینے میں سخت گرمی پڑ رہی تھی ، چلچلاتی دھوپ تھی اور لوگ اپنے گھروں میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ سیدنا عثمان غنی کا گھر تھوڑا فاصلے پر کھلی اور اونچی جگہ تھا ۔ بالا خانے پر بیٹھے دیکھا کہ ایک شخص تیز تیز یوں چلتا آ رہا ہے کہ گویا دوڑ رہا ہو ۔ خود کلامی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ " بھلا یہ شخص گھر میں آرام کرتا اس گرمی میں اچانک کیا ضرورت اس کو باہر نکال لائی " ۔
چلچلاتی دھوپ میں بھاگنے والا مسافر قریب چلا آ رہا تھا ، اب سیدنا عثمان کی آنکھوں نے جب شناخت پائی تو سیدنا عثمان حیرت سے اٹھے ، باہر بھاگے اور کہا :
" امیر المومنین ! کیا ہوا کہ آپ اس گرمی میں یوں تپتی ریتوں پر پھر رہے ہیں "
فرمایا:
" بیت المال سے دو اونٹ نکل گئے ہیں ان کو ڈھونڈ رہا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ گم ہو جائیں اور روز قیامت عمر کا مقدر گم ہو جائے میں بھلا کیا جواب دے پاؤں گا ۔۔ "
👇
محرم آرہا ہے اور میری تمام پاکستانیوں سے دو گزارشات ہیں۔
۱۔ مجالس کے دوران اگر کوئ خطیب اشتعال انگیز مجلس پڑھتا ہے تو اس کا بائیکاٹ کریں۔ اُسے مِنبر سے اتاریں اور گھر بھیجیں کیونکہ مجلس اشتعال انگریزی اور فرقہ واریت کا نام نہیں۔ مجلس نواسہِ رسول ﷺ کی اسلام کے لئیے قُربانی کا نام ہے۔ تفرقوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے۔ مُتحد ہو کر نبی ﷺ کی اُمّت بننے کا نام ہے۔ صحابہِ کرام کی شان کے خلاف مجالس پڑھ کر خُود پچاس گارڈز کے ساتھ بیٹھ کو واپس جانے والا خُود ایک ڈرپوک خطیب ہوتا ہے جس کا کام فقط فتنہ پھیلانا ہوتا ہے۔
۲۔ اور میری اہلِ سنت بھائیوں سے گُزارش ہے کہ اپنے اندر بھی ایسے خطیبوں کی نشاندہی کریں جو ہمیں بانٹنا چاہتے ہیں۔ ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں۔ ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ہیں۔ ہم ایک رسول ﷺ کے ماننے والے ہیں۔ ہم ایک کتاب کے ماننے والے ہیں۔ ہم ایک دین کے ماننے والے ہیں۔ روزِ قیامت اللہ ہم سے اعمال کا حساب لیگا۔ ہاتھ کھول کر یا ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے یا روزہ چند منٹ پہلے یا دیر سے کھولنے کا حساب نہیں لیگا۔ 99 فیصد مشترکہ چیزوں پر دھیان دیں جو ہمیں قریب لائینگی۔ ایک فیصد اللہ پر چھوڑ دیں وہ بہتر حساب کرنے والا ہے۔
اللہ ہمیں مُتحد کرے۔ آمین۔
🚨 زوہران مامدانی، جو نیویارک کے پہلے ممکنہ ساؤتھ ایشین میئر بن سکتے ہیں، نے بھارتی وزیرِاعظم مودی کو "گجرات کا قصائی" قرار دے دیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر مودی نیویارک آئیں تو کیا وہ ان سے ملاقات کریں گے، تو زوہران نے صاف جواب دیا:
"میں کبھی مودی سے نہیں ملوں گا۔"
صلى الله عليه وسلم تسليما كثيرا وطيبا ومباركا خير مناشرقة عليه الشمس البشير النذير الصادق الامين الطيب الكريم الحبيب المصطفى
السلام علیکم اور صبح بخیر۔ اللہ کریم ہم سے راضی ہو۔ امین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا
اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے