اُمِ رباب کا مؤقف شروع سے یہی رہا کہ اس کے والد، دادا اور چچا کے قتل میں بااثر وڈیرے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔ وہ برسوں تک انصاف کے لیے لڑتی رہی، مگر آج عدالت نے انہی بااثر سرداروں کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا۔
لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جاگیرداری نظام میں جکڑی ہوئی یہ قوم آج بھی انہی لوگوں پر پھول نچھاور کر رہی ہے۔ ایک طرف ایک بیٹی انصاف کے لیے در بدر ہوئی، اور دوسری طرف طاقتوروں کا جشن منایا جا رہا ہے
دولت مند مسلم دنیا اور پاکستان کی محرومی
ایران نے صرف چین کو 2025 اور 2026 میں 80 ارب ڈالرز کا تیل بیچا، جبکہ خلیجی ممالک نے کھربوں ڈالرز کی دولت کمائی۔ مگر جب پاکستان ایک ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے گڑگڑا رہا تھا، کیا کسی نے ہاتھ تھاما؟ وہی ممالک جو امریکہ سے دفاعی اور تجارتی معاہدوں میں سینکڑوں ارب ڈالر لگاتے ہیں، کیا وہ دو ارب ڈالر پاکستان کو نہ دے سکتے تھے تاکہ دنیا کے سامنے ذلت نہ سہنی پڑتی؟
بوسنیا پر سربیا کا قبضہ ہوا تو پاکستان کھڑا ہوا۔
آذربائیجان پر آرمینیا نے حملہ کیا تو پاکستان ساتھ تھا۔
شام، یمن، لبنان، عراق اور افغانستان میں خون بہا، مگر کسی خلیجی ریاست میں عوام نے احتجاج کی آگ نہ جلائی۔
کیا یہ ریاستیں پاکستان سے زیادہ اسلام کی تکریم کرتی ہیں؟ کیا انہوں نے کبھی بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا ساتھ دیا؟
ایران نے ہمیشہ بھارت کو فوقیت دی۔ کلبھوشن یادیو ایرانی شناخت کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کرتا رہا۔ اماراتی حکمرانوں نے بلوچستان اور گوادر کے خلاف سازشوں میں ہاتھ رنگے۔ خلیجی ریاستوں میں بھارتیوں کی تعداد پاکستانیوں سے کئی گنا زیادہ ہے، اور ترجیحات بھی اسی کے مطابق ہیں۔
کیا مستقبل قریب میں سوائے چین اور ترکی کے کوئی ہماری مدد کو آئے گا؟ نہیں۔ یہ دولت مند مگر عیاشیوں میں غرق مسلم دنیا اپنی مدد نہیں کر سکتی، ہماری کیا کرے گی۔
صرف پاکستان
تو پھر حل ایک ہی ہے: صرف پاکستانی بنو۔ یہ مسلم دنیا کا فریب چھوڑ دو۔ ہماری بقا پاکستان سے ہے، اور اگر پاکستان نہ رہا تو باقی مسلم دنیا ہمارے لیے بے معنی ہے۔
یہ ایک آئینہ ہے، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری اصل طاقت ہماری اپنی وحدت اور خود انحصاری ہے۔ دنیا کے سہارے چھوڑ کر، پاکستان کو ہی اپنا محور بناؤ۔
@ammarmasood3 جب ریاست شرافت اختیار کرتی ہے تو عوام بدمعاشی پر اتر آتی ہے ریاست کو مغرب کے بجائے خلیجی ریاستوں والا رویہ اختیار کرنا چاہیے ہم اسی کے لائق ہیں
🔴 ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے نیتن یاہو کے بارے میں کہا:
“اگر یہ بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے، تو ہم اپنی پوری طاقت سے اس کا پیچھا کریں گے اور اسے ختم کر دیں گے۔”
امریکی اوپر نیچے کا زور لگا کر ملا عمر کو ڈھونڈ نہ سکے ، پاکستان نے ایٹم بم بنا لیا کسی کو خبر تک نہ ہوئی
ایران کی ساری قیادت جاسوسی کے ذریعے مار دی گئی، ایرانیوں کو اپنا بھی احتساب کرنا چاہئے
منقول