This is a good, reliable round up of what has happened with the PIA deal. I think focussing on the "sale price" is a mistake. The deal is more complex than that. This isn't about how much they sold it for. The airline isn't worth anything by itself any more.
موبائل بیلنس ایک نیا مسئلہ
اکثر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ انکی سم پر کوئ پیکج ایکٹو ہے جس کا انکو علم ��ھی نہیں اور عموما بیلنس لوڈ کرنے پر اسکے پیسے کٹ ��اتے ہیں.
لیکن آج تو بالکل ہی نیا کام ہوا. رات ایک گیم ڈاؤنلوڈ کیا تھا آج کھیلنے لگا تو ایڈ آیا اور ساتھ ہی ایس ایم ایس آیا کہ میں نے کوئ
SecureTeen
نامی سروس ایکٹو کی ہے اور اسکے 29 روپے کے قریب کٹ گئے اور ہر ہفتہ کٹیں گے. میں نے کال سنٹر فون کیا تو وہی گھسا پٹا جواب کے آپ نے لنک کلک کیا ہوگا. خیر انکو کہا سروس بند کریں
اسکے بعد میں اس گیم کو بند کرنے لگا تو ایک اور ایڈ آگیا اور میں نے کہیں کلک بھی نہیں کیا تھا ہعنی ایڈ کو بند بھی نہیں کیا تھا کہ ایس ایم ایس آگیا میں نے
Women World
نامی کوئ سروس ایکٹو کی ہے اور اب اسکے کوئ چار پانچ روپے ڈیلی کٹیں گے.
پھر فون کیا سروس کو معطل کرنے کی د��خواست کی اور ساتھ ہی ہوچھا کہ بھائ یہ تو کلک کے بغیر ہی ایکٹو ہو رہی ہے اسکا کوئ حل تو بولا ایڈ بلاکر انسٹال کر لیں
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کسی نے لاعلمی میں کوئ لنک کلک بھی کر دیا ہے تو بیلنس کانٹے سے پہلے ایک ایس ایم ایس بھیج دیا جائے کہ آپ کی جانب سے اس سروس کی درخواست موصول ہوئ ہے اور آپشن دیا جائے کے ایک یا دو کے ساتھ ریپلائی کر دیں
دوسرا کسی بھی سروس کو ایکٹو کرنے کے ساتھ اسکے
Unsub
کا آپشن لازمی ایڈ کیا جائے اسکے بغیر بیلنس ہی نا کاٹا جائے
دن بھر پروموشنل میسج بھیجتے ہیں تو ایک کنفرمیشن ایس ایم ایس بھیجنے میں کیا قباحت ہے