ہَر چَند سہارا ہے تِرے پیار کا دِل کو
رَہتا ہے مَگر ایک عَجّب خوف سا دِل کو
وہ خواب کہ دیکھا نہ کَبھی لے اُڑا نِیندیں
وہ دَرد کہ اُٹّھا نہ کَبھی کھا گیا دِل کو
یا سانس کا لینا بھی گُزر جانا ہے جی سے
یا معرکۂ عِشق بھی اِک کھیل تھا دِل کو
شاعر شہرؔت بُخاری
#قومی_زبان
@Lescoofficial Extremely high 300v+ voltages fluctuations occurring in e1 block johar town area since yesterday. Appliances getting burn. Lesco staff no where to be seen despite official complaints @cmopunjabpk
I’m entirely convinced that the key to life and happiness is having low expectations for things outside your control and high expectations for things within it.
میں کیوں اسے صدائیں دوں مجھ سے کہیں ملے
اک آسمانِ عشق سے کیسے زمیں ملے
میں پیڑ ہوں مجھے کہاں ہجرت کا حکم ہے
موسم کا فرض ہے مجھے آکر یہیں ملے۔
حیراں ہوں میں کہ کیسی یہ جادوئی صفت ہے
دل میں رکھے جو لوگ ، پسِ آستیں ملے۔
کومل جوئیہ
@urdu_bazm#اردو
محبت کے وعدے ہوا میں اُڑا کے
بہت خوش ہیں وہ ہم سے دامن چھُڑاکے
ارے عشق میں تیری اوقات کیا ہے
کہ بُلھّے کو چھوڑا ہے اس نے نچاکے
خدا آکے سُنتا ہے پہلے فلک پر
اثر دیکھئے گا ہماری دعا کے
ہے قانون فطرت بدلتا ہے موسم
بدلُ جائیں گے یہ بھی دن ابتلا کے
#نازمظفرآبادی@urdu_bazm
گرچہ سو بار غمِ ہجر سے جاں گزری ہے
پھر بھی جو دل پہ گزرتی تھی کہاں گزری ہے
آپ ٹھہرے ہیں تو ٹھہرا ہے نظامِ عالم
آپ گزرے ہیں تو اک موجِ رواں گزری ہے
ہوش میں آئے تو بتلائے ترا دیوانہ
دن گزارا ہے کہاں رات کہاں گزری ہے
سیف الدین سیف
@urdu_bazm#اردو
لاکھ دوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا
جب بھی بارش ہو میرا سوگ مناتے رہنا
تم گئے ہو تو سرِ شام یہ عادت ٹھہری
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا
جانے اس دل کو یہ آداب کہاں سے آئے
اس کی راہوں میں نگاہوں کو بچھاتے رہنا
ایک مدت سے یہ معمول ہوا ہے اب تو
آپ ہی روٹھنا اور آپ مناتے رہنا
تم کو معلوم ہے فرحتؔ کہ یہ پاگل پن ہے
دور جاتے ہوئے لوگوں کو بلاتے رہنا
فرحت عباس شاہ
برکت صرف پیسوں کی نہیں ہوتی.
یہ بھی برکت ہے کہ سالوں ڈاکٹر کے پاس نہ جانا پڑے
تمہارے پاس موجود چیزیں ضائع ہونے کی بجائے تمہارے استعمال میں آ جائیں
اور یہ بھی برکت ہے کہ
کم کھائو اور کم سوئو تو بھی بھوک اور نیند پوری ہو جائے۔
@TheFigen_ Yet they failed to shift (partially or completely) to android at the right time and decided to stick with Symbian Os only. Ultimately cost them everything.