✨ میرا نظریہ ✨
📌 میرا ایمان ہے کہ اسلام ہی مکمل ضابطۂ حیات ہے۔
📌 موجودہ سیاسی نظام عوام کے استحصال پر قائم ہے، اور حقیقی نجات صرف عدل و انصاف کے اسلامی اصولوں میں ہے۔
📌 میں سمجھتا ہوں کہ طاقت عوام میں ہے، غلامی کے خاتمے اور آزادی کے قیام کے لیے شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔
📌 ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اور حق کی آواز بلند کرنا ہی اصل سیاست ہے۔
@saidumarumar
جب بھی آواز اذاں مثلِ صبا آتی ہے
ایسا لگتا ہے کہ کعبے سے صدا آتی ہے
جھوم اٹھتا ہوں مؤذن کی ندا کو سن کر
لے کے رحمت بہ صد انداز و ادا آتی ہے
دھند لکوں میں ہے خموشی کا فسوں چار طرف
مدح کرتے ہوئے طائر کی نوا آتی ہے
پھول مسکائے ہیں کلیوں کی قبا چاک ہوئی
الصلاۃ خیراً من النوم 'مؤذن کی صدا آتی ہے
تو کہ دنیا کے شب و روز میں گم ہے شاہدٓ
رکھ کے سر سجدے میں پڑھ لے جو دعا آتی ہے
#اردو_زبان
یکم محرم الحرام کے اس آغاز پر میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ نیا ہجری سال ہم سب کی زندگیوں میں برکت، ایمان کی مضبوطی اور دلی سکون لے کر آئے۔ یا اللہ! امتِ مسلمہ پر اپنا خصوصی رحم فرما۔ آمین۔
#Muharram#اردو_زبان
@Dr2BS یہ محنت رائیگاں نہیں جائے گی، ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ ہم بھی صاحبِ مال ہوں گے، حالات بدل جائیں گے، اور جو آج ہماری بے بسی پر ہنستے ہیں، کل ہماری کامیابی کی مثالیں دیا کریں گے
بس ہمیں گھبرانا نہیں
سنو
سنو ساتھیو، میں اگر نہ رہا تو یاد رکھنا،
کچھ خواب میری آنکھوں میں ادھورے رہ جائیں گے۔
میری خاموشی کو میری کہانی سمجھ لینا،
بہت سے دکھ تھے جو لفظوں میں نہ آ پائیں گے
#اردو_زبان