اللہ تعالی سے اس کی شان کے مطابق مانگیں
دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں
آپ ﷺ نے فرمایا:
جب کوئی آدمی (رب تعالیٰ کے سامنے) اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ مانگے کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔
(احادیث صحیحہ، ح3011)
کھلے دل سے دعا کریں اور ریپوسٹ بھی
سبحان اللہ
اپنے بچوں کی تربیت ایسی ہی کریں کہ ان کے دل نبی کریم ﷺ کی محبت اور آپ ﷺ کی تعلیمات سے ہمیشہ منور رہیں
ایسی نسل پروان چڑھے جو سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا رہنما بنائے
جنت کی دو بڑی نعمتیں:
ایک اللّٰہ کا دیدار دوسرا حضرت محمد ﷺ سے ملاقات
یا اللّٰہ پاک ! ہمیں دونوں نعمتیں نصیب فرما
قیامت کے روز پیارے نبی ﷺ کی شفاعت عطا فرما
ان کے ہاتھ سے حوض کوثر کا پانی نصیب فرما
آمین ثم آمین
#محبت_سےدردوشریف_پڑھ_لیں
ناگہانی حادثات سے تحفظ
بالکل آسان
نبی کریم صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو۔
( ترمذی، ح 222 )
اورنگی ٹاؤن والوں کی حرکتیں کب سُدھریں گی؟
اورنگی ٹاؤن کے ایک اور نوجوان نے ایک عجیب حرکت کر دی۔ ظاہر ہے اورنگی، کورنگی یا لانڈھی کا نام آ رہا ہے تو کوئی فضول حرکت ہی زیرِ گفتگو ہوگی۔
سو بس اس نوجوان نے بھی ایسا ہی کیا۔ دن رات ایک کر کے محنت کی، صرف 25 سال کی عمر میں NED University کا کم عمر PhD Scholar اور لیکچرر بن گیا، اور اس کی ریسرچ دنیا کے معروف Nature Portfolio کے جرنل Scientific Reports میں شائع ہو گئی۔
لیکن چونکہ اس نوجوان نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی، نہ کوئی لڑائی کی، نہ کوئی اسکینڈل بنایا، تو پھر کیسے ہم اس نوجوان کو مشہور کریں؟ آخر یہ کیسے کہہ سکیں گے کہ اورنگی، کورنگی یا لانڈھی والے تو ایسے ہی ہوتے ہیں؟
ہاں، اگر ہمیں ان علاقوں کا نام بدنام کرنا ہو تو پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہونے والی کوئی فضول حرکت بھی اورنگی، کورنگی یا لانڈھی کے نام سے چلا کر تذلیل ضرور کریں گے۔
بہرحال، یہی نوجوان اورنگی ٹاؤن، کراچی اور پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔
اب ہم بھی دیکھ لیتے ہیں کہ محمد شاہمیر سیف کی اس عالمی کامیابی کو کتنی پذیرائی ملتی ہے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد۔
کاپیڈ