#17SepBirthdayOfAltafHussain
اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی یونیورسٹی کے ساتھیوں کی جانب سے 17 ستمبر، قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی زندگی کے حوالے سے ایک خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کی گئی ہے۔ تمام وفا پرستوں سے گزارش ہے کہ اس ڈاکیومنٹری کو خود بھی دیکھیں اور اسے دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تاریخی سفر سے آگاہ ہو سکیں۔
🌱 OFFICIAL POSTER 🌱
On the occasion of 17 September — Altaf Hussain Bhai’s 73rd Birthday, join the Global Tree Planting Campaign from 9–15 September 2026. 🌎🍀
Let’s make this birthday a celebration of life, hope, and a greener future.
#OnePlantForAltafBhai
کراچی کے عوام کوالطاف حسین کا پیغام
میرے پیارے اہلیان کراچی!
کراچی کی ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں خصوصاً جین زی کی خدمت میں الطاف حسین کا سلام وآداب۔
میں اپنے تمام چاہنےوالے وفاپرست ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں، ساتھ ساتھ اہلیانِ کراچی سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی میں ریلی ہو یاجلسہ عام ہو، اس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
میں اپنے وفاپرست ساتھیوں اورہمدردوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کوسہیل آفرید ی کی ریلی یاجلسہ عام میں ایم کیوایم کا جھنڈا یا بینر لے جانے کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے نام سے نہیں بلکہ اپنے کام سے بتانا ہے کہ ہم ہر اس فرد کے ساتھ ہیں جو حق اورسچ کے لئے لڑرہا ہے۔
میں اہلیان کراچی، تمام جین زی، نوجوانوں، طلبہ وطالبات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سہیل آفریدی کی ریلی یاجلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے بتادیں کہ اہلیانِ کراچی حق اور سچ کاساتھ دینے والے ہیں۔
بہت بہت شکریہ
والسلام
آپ کا اپنا
الطاف حسین
6 ستمبر 2026ء
اے پی ایم ایس او کی تمام موجودہ اور سینئر ساتھیوں سے فوری رابطہ بحال کرنے کی اپیل
جن ساتھیوں سے اب تک تحریک کا براہِ راست رابطہ بحال نہیں ہو سکا، وہ اپنی تنظیمی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فوری طور پر اے پی ایم ایس او سے رابطہ کریں اور اپنے موجودہ رابطہ نمبر ڈائریکٹ میسج (DM) کے ذریعے ارسال کریں۔
لندن — 19 جولائی 2026:
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) اپنے تمام موجودہ اور سینئر ساتھیوں، سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے اب تک تحریک کے ساتھ ان کا براہِ راست رابطہ بحال نہیں ہو سکا تو وہ اسے اپنی تنظیمی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فوری طور پر اے پی ایم ایس او سے رابطہ کریں اور اپنے موجودہ رابطہ نمبر اور ضروری معلومات ڈائریکٹ میسج (DM) کے ذریعے ارسال کریں۔
اے پی ایم ایس او کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط، منظم اور فعال تنظیم کی اصل قوت اس کے کارکنان، ساتھیوں اور ذمہ داران کے باہمی رابطے، اتحاد اور نظم و ضبط میں مضمر ہے۔ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہر ساتھی تحریک کے ساتھ اپنے رابطے کو مزید مضبوط بنائے اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
اے پی ایم ایس او واضح کرتی ہے کہ موصول ہونے والی تمام معلومات کو مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا اور انہیں صرف تنظیمی رابطے، باہمی ہم آہنگی اور تنظیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اے پی ایم ایس او اپنے تمام موجودہ اور سینئر ساتھیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ دیگر ساتھیوں تک پہنچائیں تاکہ کوئی بھی کارکن یا ذمہ دار تحریک سے رابطے سے محروم نہ رہے۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب متحد، منظم اور ایک دوسرے سے مربوط رہتے ہوئے تحریک کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) مرکزی شعبۂ اطلاعات
” انقلابِ الطاف زندہ باد “
ایک جنونی جذبے کی داستان ۔
لہو کو گرم کرنے والا ایک زبردست ترانہ ۔
یہ صرف ایک ترانہ نہیں بلکہ نئی نسل کے لئے۔ جین زی کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے خیالات اور جذبات کی ترجمانی ہے۔ ترانہ تیار کرنے والے ساتھیوں کو خراج تحسین
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پرایم کیوایم انفارمیشن سیل نے ایک خصوصی ترانہ تیارکیا ہے جس کے بول ہیں
”ایم کیوایم کاپہلاستون……گیارہ جون، گیارہ جون“*
اس ترانے میں بانی تحریک جناب الطاف حسین کی تقریرکے کلپ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے نام ان کاایک مختصر پیغام بھی شامل ہے۔
#11JuneAltafHai
👇👇👇👇
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب سے الطاف حسین کا مطالبہ
#11JuneAltafHai
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مورخہ 11جون 2026ء بروز جمعرات APMSO (آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن) کا 48 واں یوم تاسیس پرامن طورپر پورے پاکستان میں منایاجارہا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کی ایک عمارت کی دوسری منزل پرواقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے دفتر میں ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا جارہاتھا کہ کراچی پولیس کی بڑی نفری نے وہاں چھاپہ مارکرایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر اوربزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اورتحسین عباسی سمیت دس کارکنوں کوگرفتارکرلیاجوآئین وقانون کے سراسر منافی ہے۔
آپ جناب فیلڈمارشل عاصم منیرسے مطالبہ ہے کہ فی الفورمداخلت کرکے بزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ سمیت تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں اورکراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کواحکامات صادرفرمائیں کہ وہ بند کمروں میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس منانے کے لئے جمع ہونے والے ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں اورہمدردوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کریں۔
الطاف حسین
11جون 2026ء
Official hashtag for 11 June — celebrating the true identity, vision, and legacy of APMSO’s founder and leader, Altaf Hussain Bhai. 🙌
Loud. Clear. Unstoppable.
#11JuneAltafHai
🇧🇬🇧🇬🇧🇬🇧🇬🇧🇬🇧🇬🇧🇬
جیے مہاجر۔۔۔ جئے الطاف
آداب!
📌ایم کیو ایم کی مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بانی و قائد جناب @AltafHussain_90 کی تحریر، تصویر اور تقریر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خاتمے، اور نثار احمد پنہور، محسن پنہور سمیت تحریک کے تمام لاپتہ و اسیر ساتھیوں کی رہائی کے حوالے سے درج ذیل ہیش ٹیگز کے تحت سوشل میڈیا کیمپین چلائی جارہی ہے۔
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
#LiftBanOnAltafHussain
#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
📌آپ تمام وفا پرست ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اپنے تمام ٹوئٹس، پوسٹس اور سوشل میڈیا سرگرمیوں میں مذکورہ ہیش ٹیگز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ دنیا بھر میں ہماری آواز مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔
شکریہ
جاری کردہ
مرکزی سوشل میڈیا ٹیم
مُتحدہ قومی موومنٹ
11 مئی 2026
2/2
#MQM42YearsWithAltaf
آج کادن جہاں 42 واں یوم تاسیس منانے کادن ہے وہیں یہ سوچنے کابھی مقام ہے کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوکس بیدری سے شہید کیاگیا، انہوں نے کس طرح قربانیاں دیں۔ میں آپ سے یہی کہتاہوں کہ یہ مت دیکھئے کہ غداری میں کون آگے بڑھا بلکہ یہ دیکھئے کہ وفاداری میں جان کس نے دی۔آج یوم تاسیس کے موقع پر ہمیں اپنے عمل کاجائزہ لینا چاہیے اوراپنی غلطیوں اورکوتاہیوں کاازالہ کرنا چاہیے۔آج کادن تقاضہ کرتاہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنے شہدا کے لہوکو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اپنے اسیر ساتھیوں کی خبرگیری کریں گے، ان کی جائزحاجات اورضروریات کاخیال رکھیں گے، شہیدوں اورلاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی خبرگیری کریں گے، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے۔
میں تحریک کے تمام بزرگوں، ماؤں بہنوں خصوصاً نوجوانوں سےکہتاہوں کہ وہ اپنےآپ کونظریاتی طورپر مضبوط بنائیں، اس کے لئے ایم کیوایم کالٹریچر اورمیرے خطابات اوربیانات پڑھیں، تحریکی جدوجہد کا مطالعہ کریں،آپ نظریاتی طورپرمضبوط ہوں گے توآپ کے ذہنوں سے ہرقسم کامیل نکل جائے گااورآپ کا ذہن اورروح پاک ہوجائے گی۔
میں شہیدوں کے ایصال ثواب اورلاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے دعاکرتاہوں اورتمام تر مصائب ومشکلات کے باوجود تحریک کاکام کرنے والے ساتھیوں کو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔
الطاف حسین
ایم کیوایم کے یوم تاسیس پر جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب
18مار چ 2026ء
کٹھن وقت جلد ختم ہوگا، لوگوں کے دلوں کی آواز ان کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پوری ہوگی، عوام ہرگز مایوس نہ ہوں ۔
عوام کے نام تازہ پیغام
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے، لہٰذا اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ ایم کیوایم ملک دشمن نہیں، ایم کیوایم ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کی دشمن ہے، کرپشن کی دشمن ہے، ان چیزوں پر ہم سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ آپ آئیے، ہمارے ساتھ بیٹھئے، اپنی شرائط بتائیے، ایم کیوایم سے بات کیجئے، خدارا ایم کیوایم کو، الطاف حسین کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیجئے۔میں پاکستان کیلئے وہ کچھ کرسکتا ہوں جو شاید پاکستان کے اور لیڈر نہ کرسکیں ۔
الطاف حسین اپنی تحریک، منشور، نظریئے اورسیاسی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہا ہے۔ اگر فوجی اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی نے پاکستان کو بچانے اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدام کیا تواس سلسلے میں، میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ہمیں اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ سے پیسے کی یا کسی اور چیز کی مدد نہیں چاہیے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے اسٹیبلشمنٹ کی غیرجانبدارانہ پالیسی ہو،ہم نے ملک کے خلاف نہ کوئی سازش کی نہ ہی ملک کے خلاف کوئی ایسی بات کریں گے جس سے ملک کو، ملک کی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے۔
ہم اسٹیبلشمنٹ کویہ بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ ہماری کسی بات کو ملک کے خلاف سمجھیں یا کسی انٹرنیشنل معاملے پرآپ چاہیں کہ ہم اس پرگفتگو کریں یا نہ کریں تو آپ ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کی پالیسی کے مطابق آگے سفرکرسکیں۔
ماضی میں جوکچھ ہوا ہم ان افسوسناک واقعات کوایک طرف رکھ دیں گے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھول جائیں تو ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھول سکتے،ہم اپنے شہیدوں کا دن مناتے رہیں گے، ہمیں اس کی تو آپ کواجازت دینی ہوگی۔ آپ ہم پر سے پابندی ہٹائیں، ہمیں اجازت دیں، ہم ملک کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، ملک کی فلاح وبہبود اورعوام کیلئے بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ میں اپنی تمام ترصلاحیتیں اوراپنا تمام تر علم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے لگانے کیلئے تیارہوں، بس آپ سے غیرجانبداری چاہتا ہوں، آپ ہم سے یہ نہ کہیں کہ یہاں فلاں کو کھڑاکردویا فلاں کو ووٹ دے دو، ہم نے ہر الیکشن میں مخالفین کا احترام کیا، جتنے الیکشن ہوئے اس دوران کسی بھی سیاسی مخالف بشمول جماعت اسلامی، ہم نے کسی بھی مخالف کے کیمپ پرکبھی کوئی حملہ نہیں کیا، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم نے ان کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے تو وہ جھوٹ کہتا ہے، ہمارے انتخابی کیمپوں پر ضرور حملے ہوئے لیکن ہم نے کبھی جواب میں کسی کے کیمپ پر حملے نہیں کیا، اس پر میری زیرو ٹالیرنس کی پالیسی تھی کہ اگر جس نے بھی ایسا کیا تو وہ پارٹی سے خارج ہوگا۔
اسٹیبلشمنٹ کے نام میرا یہ پیغام ملک وقوم کے مفاد کے لئے ہے، میں ملک کی خاطر تلخیوں کوبھلا کربہتر تعلقات چاہتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی میرے اس انتہائی مثبت پیغام کا مثبت انداز میں ہی جواب دیا جائے گا۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 340 ویں فکری نشست سے خطاب
31، اکتوبر2025
میں ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورکوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن آفتاب الدین بقائی کے انتقال پر ان کی بیوہ، صاحبزادوں اورخاندان کےتمام سوگوار افراد سےدلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
#AftabBaqaiRIP
آفتاب بقائی صاحب کا انتقال تحریک کاایک بڑانقصان ہے۔ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر صدمہ پہنچا ہے۔ آج میں اپنے ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔
آفتاب الدین بقائی مرحوم تحریک کے ایک دیرینہ رکن تھے، ان سے 39سالہ رفاقت تھی۔انہوں نے سعودی عرب میں 36 برس گزارے اور وہاں محبان پاکستان کے رکن کی حیثیت سے تحریک کےلئے خدمات انجام دیں اور2022ء میں پاکستان آکربھی انہوں نےتحریک کےلئے اپنی خدمات کاسلسلہ جاری رکھا،وہ کئی بار گرفتاربھی ہوئے، جیل میں رہے، قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں، ان کے صاحبزادے کوبھی گرفتارکرکےلاپتہ کیا گیالیکن انہوں نے تحریک کاساتھ نہیں چھوڑا، وہ بیمار ہوئے، اپنی اوراہلیہ کی بیمار ی اور طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود وہ تحریک کے لئے دن رات خدمات انجام دیتے رہے۔ آج طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔
آفتاب بقائی مرحوم کی جان تحریکی جدوجہد کےدوران ہی گئی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگوہیں کہ وہ آفتاب بقائی مرحوم کو شہادت کادرجہ عطافرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آفتاب بقائی مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے۔ آمین
الطاف حسین
8اکتوبر 2025
ایم کیوایم کے بزرگ رہنما، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج آفتاب الدین بقائی کا آج مورخہ 8اکتوبر 2025ء بروز بدھ کراچی میں رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے۔
اناللہ واناالیہ راجعون
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آفتاب الدین بقائی مرحوم کچھ عر صہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج شام طبیعت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال لایاگیا۔ جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔
آفتاب الدین بقائی کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کرمتحدہ قومی موومنٹ کے تمام کارکنان اور ہمدردوں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تحریک کے تمام کارکنان اور عوام آفتاب بقائی مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
آفتاب بقائی مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے جلد وفاپرست عوام و کارکنان کو مطلع کردیا جائے گا۔
#AftabBaqaiRIP