میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد
میں تاجروں کی دکانیں سیل کرنے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ سراسر ظلم ہے، حکومتی غنڈہ گردی اور بربریت ہے ۔
حیدرآباد کے علاقے چھوٹی گٹی میں یہ دکانیں ، شہر کے تاجروں نے اپنی محنت کی کمائی سے برسوں پہلے بنائی تھیں، لیکن حکومت نے پولیس و انتظامیہ کے ذریعے رات کی تاریکی میں سیل کرنے کے نوٹس دکانوں اور شاپنگ پلازہ پر لگا کر انہیں سیل کردیا ہے، ایک عمارت میں نجی اسپتال بھی قائم ہے، اسے بھی سیل کرنے کا نوٹس دیدیا گیا ہے۔ اس حکومتی اقدام کی وجہ سے حیدرآباد کے ان تاجروں ہی میں نہیں بلکہ پورے حیدرآباد کے شہریوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ دکانوں کو سیل کرنےکا سندھ حکومت کا اقدام حیدرآباد کے تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ میں اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ چھوٹی گٹی کی دکانوں کو سیل کرنے کا اقدام واپس لیا جائے ۔
میں حیدرآباد کےدکانداروں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔
کشمیری رہنما شوکت نواز میر کی گرفتاری، بلوچستان میں جبری گمشدگیاں، ایم کیو ایم کے کارکنان گرفتار اور لاپتہ ہیں۔
پاکستان کے مجموعی حالات و واقعات تشویشناک ہیں۔ عوام اور عسکری اداروں میں یکجہتی ناپید ہے، پاکستان کی حکومت اور عسکری حکام اپنی روش کو بدلیں
https://t.co/OXJeQpFbpZ
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ بابر مرزا بھائی، ان کی ٹیم اور دیگر وکلا ساتھیوں کی بھرپور قانونی کاوشوں کے نتیجے میں دو ہفتے قبل19جون یومِ تاسیس کے موقع پر غیرقانونی طور پر گرفتار کیے گئے تمام MQM کارکنان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
Happy Father’s Day to QT Altaf Hussain & May Allah shower its blessings upon you with happiness & prosperity. Aameen summa Aameen #HappyFathersDay
Happy Father’s Day to QT Altaf Hussain & May Allah shower its blessings upon you with happiness & prosperity. Aameen summa Aameen #HappyFathersDay
Happy Father’s Day to QT Altaf Hussain & May Allah shower its blessings upon you with happiness & prosperity. Aameen summa Aameen #HappyFathersDay
اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔ الطاف حسین
#11JuneAltafHai
ہم کوٹہ سسٹم کے خلاف اب تک مطالبات کرتے رہےلیکن اب ہم اس سسٹم کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے
لندن میں اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس کے اجتماع سےخطاب
اے پی ایم ایس او واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے سیاسی افق پر ایم کیوایم کوجنم دیا۔ آجAPMSO کی جدوجہد کو48 سال ہوگئے جس پر میں اپنے تمام تحریکی ساتھیوں اورعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
اے پی ایم ایس او نے پاکستان کے ایلیٹ کلچر میں ایک ایسی تنظیم کی بنیادرکھی جوغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے، جس کامنشورتمام قوموں کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوانکے حقوق دلاناہے، اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اوراسٹیٹس کوکوتوڑتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوملک کی اسمبلیوں میں بھیجا۔پاکستان کی ہر سیاسی جماعت کاسربراہ خود کئی کئی نشستوں سے الیکشن لڑتاہے لیکن ایم کیوایم کے سربراہ نے اپنے کارکنوں کوایوانوں میں بھیجا اورخود الیکشن نہیں لڑا۔ایم کیوایم نےمذہبی منافرت کی مخالفت کی اوریہ پیغام دیاکہ پاکستان صرف مسلمانوں کانہیں تمام مذاہب کے ماننے والوں کاوطن ہے، پاکستان میں آباد عیسائی، ہندو، سکھ اورتمام غیرمسلم بھی برابرکے پاکستانی ہیں، پاکستان کے شہری کی حیثیت سے ان کابھی پاکستان پر برابر کاحق ہے اوران کے ساتھ مذہب کی بنیادپر امتیازنہیں برتاجاناچاہیے، اسی طرح شہریوں میں فقہ اورمسلک کی بنیادپر بھی لوگوں میں آپس میں نفرت نہیں ہوناچاہیے اورہمیں کسی کواس کے فقہ یامسلک کی بنیادپر کافر قرار نہیں دیناچاہیے، ایم کیوایم نے کاروکاری جیسی فرسودہ رسومات کی بھی کھل کی مخالفت کی اوراس کاشکارہونے والی لڑکیوں کے لئے اپنے دروازے کھولے اورانہیں اپنے مرکزمیں پناہ دی، ایم کیوایم نے غیرمسلم لڑکیوں کے اغوااور ان سے جبراً مذہب کی تبدیلی اور جبری شادیوں کے خلاف آوازاٹھائی۔ پاکستان میں رائج اس اسٹیٹس کو اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف آوازبلند کرنے پراسٹیبلشمنٹ نے مجھے غدارقراردیا گیا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جس کسی نے بھی اسٹیٹس کو اورکرپٹ فوجی جرنیلوں کی پالیسیوں کے خلاف آوازبلند کی تواس کی قسمت میں یا توپھانسی، یاقیدہوتی ہے یاجلاوطنی ہوتی ہے۔ مجھے جلاوطن ہونے پر مجبورکردیا گیا، عمران خان کابھی قصور یہ ہے کہ اس نے کرپٹ جرنیلوں اوران کے آقاؤں کوللکارا۔
ہماری جدوجہدانصافیوں کے خلاف ہے، 53سال گزرجانے کے باوجود کوٹہ سسٹم جیساغیرمنصفانہ نظام آج بھی رائج ہے جوسندھ میں شہری اوردیہی عوام کوتقسیم کرتاہے، جس کی بنیادپر شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی ہیں۔ ہم کوٹہ سسٹم کے خلاف اب تک مطالبات کرتے رہے لیکن اب ہم اس کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، اس ظالمانہ اورغیرمنصفانہ سسٹم کواب ختم ہوناچاہیے۔ میں غریب سندھیوں، ہاریوں اورمزدوروں سے بھی کہتاہوں کہ وہ بھی اس سسٹم کے خلاف آوازاٹھائیں کیوں کہ اس سے غریب سندھیوں کونہیں بلکہ وڈیروں کو فائدہ پہنچ رہاہے، یہ وڈیرے غریب سندھیوں پر بھی ظلم ڈھاتے ہیں اورانکی بچیوں تک کواٹھالے جاتے ہیں۔ غریب سندھیوں کوچاہیے کہ وہ ان وڈیروں سے نجات کے لئے میدان عمل میں آئیں۔میں تمام غریب اورپڑھے لکھے سندھی نوجوانوں کوبھی دعوت دیتاہوں کہ وہ الطاف حسین کے قافلے میں شامل ہوجائیں، ہم متحد ہوکراس فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔
میں یوم تاسیس منانے کے لئے جمع ہونے پر ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئربزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، یوٹیوبرتحسین عباسی، ان کے بیٹے اوردیگربزرگ کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔ میں سوال کرتاہوں کہ کیاکسی سیاسی جماعت کایوم تاسیس منانا جرم ہے؟ اسی طرح ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنور، فیصل مجیب اوردیگرساتھی بھی کئی ماہ سے لاپتہ ہیں۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ ان تمام کورہا کیاجائے اوریہ ظلم وستم بند کیاجائے۔
*قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے۔
#11JuneAltafHai
جوہانسبرگ میں اے پی ایم ایس او کا 48 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایاگیا*
*تقریب میں ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں شرکت*
*قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کاقافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا، مصطفی عزیزآبادی*
@OfficialMQM@azizabadi
ایم کیو ایم برطانیہ کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس لندن میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی نے فکر انگیز خطاب کیا۔ تقریب میں کارکنان، ذمہ داران اور ہمدرد عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
#11JuneAltafHai
لندن میں APMSO کے 48 ویں یوم تاسیس کی تقریب شروع ہو چکی ہے جو قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے YouTube چینل پر درجہ ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے فورن جوائن کر لیں شکریہ
#11JuneAltafHai
یوٹیوب لنک⬇️
https://t.co/qfUVwCfwIy
منجانب:
شعبہ نشر و اشاعت
متحدہ قومی موومنٹ
13 جون 2026
🟥🟥🟥🟩🟩⬜️⬜️⬜️⬜️⬜️
“If the poor and middle-class people of Sindh stand with me, I will eradicate the feudal system from Sindh once and for all.”
— Founder & Leader Altaf Hussain
#11JuneAltafHai
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے۔
#11JuneAltafHai
Final preparations before the program on48th APMSO Foundation Day in London, in which QT Altaf Hussain will address the audience & live speech through social media networks
#11JuneAltafHai
“48 years ago, APMSO began a struggle that led to the creation of the political organization we know today as MQM, under the leadership of its Founder and Leader, Altaf Hussain.”
#11JuneAltafHai
✦ علم سے عمل تک ۔۔۔ اے پی ایم ایس او ✦
#11JuneAltafHai
ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام کی تیاریاں اپنے عروج پر، ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان پروگرام کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔
جئے الطاف
@AltafHussain_90@OfficialMQM
✦ علم سے عمل تک ۔۔۔ اے پی ایم ایس او ✦
#11JuneAltafHai
ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام کی تیاریاں اپنے عروج پر، ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان پروگرام کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔
جئے الطاف
@AltafHussain_90@OfficialMQM