اسرائیل نے کچھ عرصہ قبل مغربی کنارے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک نوجوان اسرائیلی فوج پر حملے کی تیاری کررہا ہوتا ہے۔ ڈرون اس پر حملہ کرتا ہے تو وہ ایک علاقے میں ڈرون کا نشانہ بنتا ہے جس میں اس کی کمر شدید زخمی ہوجاتی ہے۔ ڈرون ان آخری لمحات کی مک۔ل ریکارڈنگ کرتا ہے۔ وہ نوجوان شہادت کی انگلی بلند کرکے زور زور سے ہلا کر کلمہ شہادت پڑھتا ہے۔ پھر آخری سانسوں پر دیوار کا سہارا لے کر اپنے اوپری دھڑ کو آگے دھکیلتا ہے اور سجدہ کی حالت میں آجاتا ہے اور پھر اسی حالت میں جان اپنے پروردگار کے حوالے کردیتا ہے۔ اسرائیل نے یہ ویڈیو مزاحمت کاروں میں مایوسی پھیلانے کے لیے شیئر کی مگر اسرائیلی چال کے آگے میرے رب کی چال تھی۔ وہ ویڈیو دنیا میں اس قدر وائرل ہوئی کہ خود اسرائیلی انتظامیہ کو اسے ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کرنے پڑی۔ مسلمان نوجوانوں نے اس نوجوان کی موت کے مناظر کو قابل تقلید جانا اور اس لہو گرم رکھنے کے مناظر بنا دیا۔ اس پروپیگنڈہ مہم میں اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی۔
اسی طرح اب یحیٰ سنوار کے آخری لمحات کے دعوے سے جو ویڈیو اسرائیل نے شیئر کی اس کا مقصد بھی یہ تھا کہ سربراہ کی شہادت کو دیکھ کر خدانخواستہ مایوسی پھیلے گی۔ مگر ہوا اس کے برعکس۔ شہادت کے مناظر نے ایک نیا سبق دیا۔ شیر اگلے محازوں پر لڑرہا تھا، فریکچرڈ ٹانگ اور شدید زخمی بازو کے ساتھ، دشمن اس قدر خوفزدہ تھا کہ زخمی شیر کی کچھار میں گھسنے کی ہمت نہ کرسکا۔ اا لیے تصدیق کے لیے ڈرون بھیجا۔جب چند سانسیں باقی تھیں تو بھی اس زخمی شیر نے ان مناظر کی ریکارڈنگ کرنے والے ڈرون پر آخری وار کیا۔ اس وار سے خوفزدہ دشمن کو اندازہ ہوا کہ یہ اس حالت میں بھی وار کررہا ہے تو مارٹر شیلوں اور راکٹوں کی برسات کردی اور شیر شہید ہوگیا۔ تب دشمن کو اس کے قریب جانے کی ہمت ہوئی۔ اس وقت بھی یہ ویڈیو مایوسی پھیلانے کی چال تھی مگر رب نے اسے ناکام بناکر اسے یہود کے خلاف استعمال کرا دیا۔ اب یہ ویڈیو مسلسل وائرل ہورہی ہے۔ اب ہر کمانڈر کو یحیٰ سنوار کی تقلید میں اگلے محازوں پر لڑنا پڑے گا تاکہ جنت کے ساتھ اپنے۔لوگوں کو دل بھی جیت سکے۔
ایرانی آرمی نے میزائل فائر کی ویڈیوز کیساتھ قرآن پاک کی آیت لکھی۔
وَمَا رَمَيۡتَ اِذۡ رَمَيۡتَ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ رَمٰى ۞- سورۃ الأنفال آیت نمبر 17
اور (اے رسولِ معظم ! ) آپ نےوہ خاک نہیں پھینکی جس وقت آپ نےوہ خاک پھینکی تھی،لیکن وہ خاک اللہ نےپھینکی تھی۔