پیار کے دھوکے میں رہتا ہوں، مجھ پر ہر نصیحت بیکار رہتی ہے. اس پر محبت کا گماں ہونے لگتا ہے جو مسکرا کر دیکھ لیتی ہے۔ جاننا چاہو تو اصل پروفائیل بھی بتا دونگا
آزمائش کی ساعتوں میں جو قدم ہم سفری سے گریزاں ہو کر پیچھے ہٹ جائیں، اُن کی رفاقت کا جواز پھر سرخروئی کے موسموں میں باقی نہیں رہتا, رفاقت کی اصل قدر منزل کی رونقوں میں نہیں، بلکہ سفر کی اُن تاریک راہوں میں آشکار ہوتی ہے جہاں وفا کو اپنے ہونے کا ثبوت دینا پڑتا ہے۔
آنسو دل کا بوجھ تو ہلکا کر دیتے ہیں، مگر تقدیر کا رخ نہیں بدلتے۔
جو خواب عمل، صبر اور اہلیت مانگتے ہوں، انہیں صرف خواہش نہیں، مسلسل کوشش حقیقت بناتی ہے۔
"جب کوئی جگہ تمہیں پسند نہ آئے تو اسے بدل دو، جب لوگ تمہیں تکلیف دیں تو انہیں چھوڑ دو، جب تم بور ہو جاؤ تو کوئی نیا خیال ایجاد کرو، جب مایوس ہو جاؤ تو شوق سے پڑھو، زندگی میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ بس تماشائی بن کر مت کھڑے رہو."
~چیخوف