یہ ہے ہمارا مستقبل۔۔۔۔💔
میرے ساتھ ہونیوالے فراڈ کامیرے والد کو نا بتانا،وہ مرجائیں گے ۔۔یہ ہے وہ آخری میسج جو اس طالبہ نے اپنے ماموں کو کیا ۔۔۔
اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ نے گ��شتہ روز مبینہ طور پر خود کشی کر لی جسکی لاش جی ٹین اتوار بازار کے قریب سے برآمد ہوئی۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ لائبہ جی ٹین میں رہائش پذیر تھی کل تقریباً 2 بجے گھر سے نکلی تھی۔۔۔اہلخانہ کہتے ہیں کہ لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کیساتھ بی ایس کیا،مزید پڑھائی کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھی ، ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کروانے کیلئے 70 لاکھ روپے مانگے۔۔غریب باپ موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔خود کرایے کے فلیٹ پر رہنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش ایجنٹ کو دیا۔۔باقی رقم کا انتظام کرنے کیلئے طالبہ کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا۔۔طالبہ نےیونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کروائے تو سب جعلی نکلے۔۔۔
اس ایجنٹ کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی اور اپنے ادھورے خوابوں اور بھاری دل کے ساتھ اس دنیا سے رخصت نہ ہو ۔۔۔
ابھی خبر نظروں سے گذری کہ پنجاب حکومت نے منظوری دیدی ہے کہ میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچینگ ہسپتال بنےگا اور ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنے گا،اگر یہ سچ ہے تو بتائیں کہ “ہاؤس آف شریفس” کے ذاتی پیسوں سے دونوں ہسپتال بنائے جائیں گے یا سرکاری پیسوں سے،اگر سرکاری پیسوں سے بنیں گے یہ ہسپتال تو کیوں یہ خاندانی نام رکھے گئے،کیا اب واقعی پاکستان یتیم ہوچکا ہے،کیا واقعی اب کوئی پوچھنے والا نہیں رہا،کیا اب کوئی والی وارث نہیں رہا،کیا اب جس کی جو مرضی ہے وہ کر سکتا ہے،اگر ایسا ہے تو پھر ایسا کریں کہ لاہور کانام بدل کر مریم آباد رکھ دیں،گوجرانوالہ،سیالکوٹ کو ملا کر نوازشریف سٹی کر دیں،فیصل آباد کا نام بدل کر شہباز آباد کر دیں بلکہ میری تجویز تو یہ ہے کہ پنجاب کا نام بدل کر شریفستان رکھ دیں،تاکہ یہ ایک شوق تو پورا ہو وزیرِ اعلٰی صاحبہ کا۔۔
لاہور،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ
پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں کی لمبی قطاریں، کئی کئی گھنٹے انتظار، ایجنٹ مافیا بھی سرگرم
کئی کاونٹرز خالی، عملہ ہی موجود نہیں،پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے
صبح سے آئے ہیں، 4 گھنٹے ہو گئے ، ابھی تک باری نہیں آئی،شہریوں کی شکایات
باہر ایجنٹ کو 5500 روپے دئیے ہیں، ایجنٹس باہر سرعام جلد کام کرانے کے پیسے مانگتے ہیں، شہریوں کی شکایات
آج پاسپورٹ ملنا تھا، عملہ کہا رہا ہے کہ ابھی پرنٹ نہیں ہوا، بزرگ شہری کی شکایت
وفاقی وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار
انچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو بدنظمی اور فرائض سے غفلت پر عہدے سے ہٹانے کا حکم
پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات دیئے
میں آپ سے ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہریوں سے گفتگو
یہ صو��تحال انتہائی افسوسناک ہے، محسن نقوی
شہریوں سے اسی طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے،محسن نقوی
پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،محسن نقوی
کوتاہی یا غفلت پر بلاتفریق تادیبی کارروائی کی جائے گی،محسن نقوی
آپ کو سہولتیں مہیاکرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، محسن نقوی
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ ہماری والدہ كوجنت الفرووس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں-
نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ،8 اگست، 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضل�� بونیر میں ادا کیجائیگی۔
جسٹس یحی خان اور جسٹس عالیہ نیلم کے دور میں اگر ایک کورٹ رپورٹر کے ساتھ یہ ہورہا ہے تو عام سیاسی ورکرز کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا ؟ ویسے یہ پولیس والے انسان ہیں یا درندے ؟؟؟
چک جھمرہ، ڈیڑھ سو افراد کا عملہ سارا دن فارغ بیٹھا رہا ، ایک کشمیری ووٹر ووٹ ڈالنے نہ آیا
تقریباً ہر پولنگ اسٹیشن پر یہی حال تھا کہ ایک بھی ووٹر نہیں آیا لیکن جب رزلٹ کا اعلان ہوا تو دس دس ، پندرہ پندرہ ہزار ووٹ پڑ چکے تھے
یہ نوجوان لاہور کا محمد صائم ہے،تین بچوں کا باپ ہے، آج زندگی اور موت کی کشمکش میں ریاض کے جگر ٹرانسپلانٹ سینٹر میں بے یارومددگار پڑاہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کی زندگی بچانے کا واحد طریقہ جگر کا ��رانسپلانٹ ہے ۔سعودی عرب کے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اسے ائیر ایمبولینس کے ذریعے فورا پاکستان لے جائیں جہاں اس کی فیملی اسے جگر کا عطیہ کرے تو اس کی جان بچ سکتی ہے
حکومت سے درخواست ہے کہ اپنے شہری کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے اور صائم کو سعودی عرب سے PKLI لاہور منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ممکن ہے کہ تین معصوم بچوں کو ان کا باپ لوٹایا جا سکے
03044352009