لکی مروت ریلوے اسٹیشن پہ کھڑے ایک جوان کی ٹرین میں بیٹھی مسافر لڑکی سے آنکھ لگ گئ لڑکی کے حسن میں وہ جوان اتنا فنا ہوا کہ اس دن سے لے کر 25 سال جوان نے اسٹیشن پہ گزار دیے پانی کا جگ روزانہ ہاتھ میں لے کر مسافروں کو پلاتا اور یہ الفاظ بولتا کہ کدھر گیا کبھی تو آئے گا
#رازٍ_محبت
موسموں کی یہ اداؤں سے گلہ کیسا یہاں،
دل تو خود اپنے ہی احساس سے گھبرائے ہے
اک ذرا بات پہ بدلیں جو کبھی اپنے مزاج،
ایسے روٹھوں کو منانا بھی کہاں آئے ہے
💔
#رازٍ_محبت
محبت محب کو اندھا بھی کر دیتی ہے اور بہرہ بھی کردیتی ہے محب کو ہرطرف محبوب ہی نظر آتا ہے محبوب کا رنگ کالا بھی ہو تو دنیا میں اس جیسا حسین کوئی نظر نہیں آتا محبوب کے نام جیسا نام اچھا نہیں لگتا اور نہ فکر محبوب کے علاوہ کوئی فکر اسے لاحق ہوتی ہے
#رازٍ_محبت
محب کو محبوب کے نام جیسا کوئی نام اچھا نہیں لگتا محبوب کی فکر کے علاوہ کوئی فکر باقی نہیں رہتی محبوب کہیں غلطی پر بھی ہو تو محب کو محبوب کی غلطی نظر نہیں آتی محب محبوب کی ظاہری خطاؤں پہ اندھا بھی ہوتا ہے اور بہرہ بھی ہوتا ہے محب خیال اور فکر محبوب سے باہر نہیں نکلتا
#رازٍ_محبت
@Eshal_9 یہ حقیقت ہے جسکا انکار نہیں کیا جاسکتا اس حقیقت کو وہی جانتا ہے جس نے اس حقیقت کا ذائقہ چکھا ہے ہو کیونکہ محبت چکھنے کی شئے ہے سننے سنانے سے سمجھ میں نہیں آتی
تو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا
بس جان گیا میں تیری پہچان یہی ہے
ایمان لا کر ہم عام نہیں رہتے قران میں اللہ پاک مخاطب ہے
: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُو" اے ایمان والو! کیونکہ ایمان کا تقاضا ہی یہ ہے کہ انسان اپنے رب کے احکامات کو مانے ان کے سامنے جھکے اور اپنی زندگی کو ان کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے
#رازٍ_مومن@LGCD7
🌹رازٍ محبت 🌹
سے مراد محبت کا وہ پوشیدہ اور گہرا راز ہے جو انسان کے دل میں بستا ہے اورجسے اکثر چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے
محبت، احساس، وفا اور درد میں ڈوبے خوبصورت اشعار سے
آئیے ہمارےرازِ محبت شاعری گروپ کا حصہ بنیے
گروپ میں ایڈ ہونے کے لیےکمنٹ میں Yes لکھیے
🤍🌸
#رازٍ_محبت
@DurBBkhan آپ نے تو محب اور محبوب کی جدائی پہ شعر لکھا شعر کی حد تک بات ٹھیک ہے
لیکن جو لوگ دوسروں کو برباد کرتے ہیں ان سے حسد کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچا کر خوش ہوتے ہیں وہ بھی خوش نہیں رہ سکتے کسی کو برباد کرنے والے بھی آباد نہیں ہوسکتے عزت ختم اور ذلت انکا مقدر بن جاتی ہے
*یہ ہرگز ضروری نہیں کہ تم اپنی سوچ اور اپنے افعال سے دوسروں کے دلوں کو بھاؤ (یا انہیں راضی کرو)...اہم ترین تو یہ ہے کہ تم خود اپنے ضمیر کی عدالت میں سرخرو رہو اور اپنے نفس کے اطمینان کی حدوں میں سکون پاؤ۔
#رازٍ_مومن