جب نواز شریف اور کلنٹن ملے تو کھانے کے بعد کلنٹن نے نواز شریف کو بتایا: ”میں تو اپنی کابینہ کے ارکان کی اہلیت و قابلیت کا امتحان ل�� کر انہیں منتخب کرتا ہوں۔“
یہ سن کر نواز شریف بڑے حیران ہوئے اور پوچھا: ”آپ ان کی اہلیت و قابلیت کا امتحان کیسے لیتے ہیں؟“
مبینہ طور پر یہ بھی کہا جاتا ہےکہ
بل کلنٹن نے کہا: ”ایک منٹ، میں ابھی دکھا دیتا ہوں۔“ کلنٹن نے میڈلین البرائٹ کو بلایا اور کہا: ”میڈلین! مجھے بتاؤ وہ کون ہے جو آپ کے والد کی اولاد ہے اور آپ کی ماں کا بچہ ہے، مگر آپ کا نہ بھائی لگتا ہے نہ بہن؟“
میڈلین نے کہا: ”بہت آسان ہے، وہ میں ہوں۔“
کلنٹن نے میڈلین کی تعریف کی۔ نواز شریف بہت متاثر ہوئے، اور جب اسلام آباد آئے تو امریکی کابینہ کے ارکان کی ذہانت کے بہت معترف تھے۔
انہوں نے اپنی کابینہ کی ذہانت جانچنے کے لیے سرتاج عزیز کو بلایا اور کہا: ”سرتاج عزیز! بتاؤ وہ کون ہے جو آپ کے والد کی اولاد ہے اور آپ کی ماں کا بچہ ہے، مگر آپ کا نہ بھائی لگتا ہے نہ بہن؟“
سرتاج عزیز نے سوچا، جواب نہ بن پڑا تو کہا: ”مجھے سوچ بچار کے لیے 24 گھنٹے عنایت کر دیں۔“ نواز شریف نے کہا: ”پرانے ساتھی ہو، تمہیں یہ مہلت دے دیتا ہوں۔“
سرتاج عزیز دیکھنے میں بھی ”پرانے“ ساتھی ہی لگتے ہیں، پھر ان کا سر بھی تاج لگتا ہے۔ بہرحال، انہوں نے بہت سوچا مگر جواب نہ بن پڑا…
انہوں نے کیبنٹ سیکریٹری، چیف سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کو بلوایا؛ پورا بجٹ تیار ہو گیا مگر جواب نہ ملا۔ 20 گھنٹے گزر گئے۔
سرتاج عزیز بڑے ��کر مند ہوئے۔ صرف چار گھنٹے بچے تھے۔ انہوں نے بالآخر جارج فرنینڈس کو فون کیا اور پوچھا: ”وہ کون ہے جو آپ کے والد کی اولاد ہے اور آپ کی ماں کا بچہ ہے، مگر آپ کا نہ بھائی لگتا ہے نہ بہن؟“
جارج فرنینڈس نے کہا: ”بہت آسان، وہ میں ہوں۔“
سرتاج عزیز خوش ہوئے۔ انہوں نے نواز شریف کو فون کیا: ”وزیر اعظم صاحب! مجھے اس سوال کا جواب مل گیا ہے اور جواب ہے ’جارج فرنینڈس‘۔“
اس پر نواز شریف نے ناراض ہوتے ہوئے کہا: ”یہ جواب غلط ہے، صحیح جواب ہے میڈلین البرائٹ!“
@Hassan09az@ScienceKiDuniy Muslim aur munafiq ka faisala thu Allah kar hi dyga lykin pagal wala faisala insan aur hospital krta hy. Iss ko achy say lab lay jo ya confirm pagal hy🤣🤣.
The reported collapse of under-construction #TarbelaDamT5#Tunnel is a matter of grave concern and raises serious questions about construction safety, engineering standards, and project supervision.
@IsrarSalarzai Ao kna dha dhi plar om der qabil oo au Mama y om der qabil dhy. Ao da dhi neeko hu bia der qabil O, dhona qabil O chi Zan ta bhy mujadid Alf e Sani we.