# 📢 *پنجاب حکومت کی اہم اسکیمز اور آن لائن پورٹلز (Official Links)*
*🏦 1. CM Punjab Asaan Karobar Finance*
کاروبار شروع کرنے یا وسعت دینے کے لیے آسان مالی معاونت۔
🔗 [https://t.co/JDkuAuIa6s]
☀️ *2. CM Free Solar Panel Scheme* *(Registration Closed)*
مفت سولر پینل اسکیم (رجسٹریشن فی الحال بند ہے)۔
🔗 [https://t.co/HIMGUDxhTM]
🚲 *3. Free Bikes for Students* *(Registration Not Started Yet)*
طلبہ کے لیے مفت بائیکس اسکیم (رجسٹریشن ابھی شروع نہیں ہوئی)۔
🔗 [https://t.co/2AWzbWPmsP]
🚪 *4. Maryam Ke Dastak*
سرکاری خدمات گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت۔
🔗 [https://t.co/4EOXe9zsBj]
🏠 *5. Apni Chhat Apna Ghar Program*
اپنا گھر بنانے کے لیے حکومتی معاونت اور سہولت۔
🔗 [https://t.co/PmEy9B1XwU]
🛡️ *6. Apni Chhat Mehfooz Chhat*
گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے قرضہ جات کی معلومات۔
🔗 [https://t.co/gYJaBGDQ3E]
*Join Us: Follow the DTE PUNJAB DSD (Official) channel on WhatsApp: https://t.co/V9LrjFINQU*
💻 *7. Global IT Certifications Initiative*
نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کی آئی ٹی سرٹیفکیشنز۔
🔗 [https://t.co/H7TUWbPruk]
*👰 8. Punjab Dhee Rani Programme*
مستحق خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے معاونت۔
🔗 [https://t.co/KQr3aT74iY]
*🌱 9. CM Punjab Green Credit Program*
ماحول دوست اقدامات پر گرین کریڈٹ حاصل کریں۔
🔗 [https://t.co/ZHBFLJYBAB]
🐄 *10. CM Punjab: Empowering Rural Women Through Livestock Support*
دیہی خواتین کو لائیوسٹاک کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنانے کا پروگرام۔
🔗 [https://t.co/xEGlMVXlJs]
⚠️ **نوٹ:**
*صرف سرکاری (Official) ویب سائٹس استعمال کریں۔ کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا لنک پر اپنی ذاتی معلومات درج نہ کریں۔*
📌 **DTE PUNJAB DSD**
@RoymukhtarRoy جیسے آپ جس طرف بھی نکلیں، جس سمت کا بھی رخ کریں اور جہاں سے بھی کوئی اینٹ اکھاڑیں، نیچے سے بلبلاتا ہوا اور پھنکارتا ہؤا کوئی نہ کوئی ”سینئر“ صحافی، سینئرث رپورٹر ، ”سینئر“ تجزیہ نگار، ”سینئر“ کالم نگار
”سینئر“ سوشل میڈیا انفلوانسسینئر“
سیٹھ رفیق اپنے بیٹے کو غریبی دکھانے لے گیا تھا، مگر واپسی پر اسے اپنا ہی محل ویران لگنے لگا۔ 💔🥹
دانیال بارہ برس کا تھا۔ اسلام آباد کے بڑے گھر میں رہتا تھا جہاں لان کی گھاس بھی ناپ کر کاٹی جاتی تھی، دروازہ ریموٹ سے کھلتا تھا اور کتا بھی انگریزی نام سے پکارا جاتا تھا۔ گھر میں سب کچھ تھا، بس آوازیں کم تھیں۔
ایک صبح سیٹھ رفیق نے کہا:
“چلو، آج تمہیں دکھاتا ہوں کہ غریب لوگ کیسے رہتے ہیں۔ تاکہ تمہیں اللہ کی نعمتوں کا احساس ہو۔”
گاڑی شہر سے نکلی تو عمارتیں پیچھے رہ گئیں، مٹی، کھیت اور کھلا آسمان سامنے آ گئے۔ وہ ایک گاؤں پہنچے جہاں کریم، سیٹھ رفیق کا پرانا ڈرائیور، اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔
کچا پکا صحن، نیم کا درخت، مرغیاں، بکریاں، بھینس، اور بچوں کی ایسی چہل پہل جیسے گھر نہیں، زندگی کا میلہ ہو۔
کریم نے دانیال کے سر پر ہاتھ رکھا۔
“آؤ پتر، لسی پیو۔ شہر کی بوتلوں سے بہتر ہے۔”
دانیال نے پہلی بار مٹی کے پیالے میں لسی پی۔ جھاگ ہونٹوں پر لگی تو کریم کی چھوٹی بیٹی ہنس دی۔ دانیال بھی ہنس پڑا۔ مدت بعد کسی نے اس پر نہیں، اس کے ساتھ ہنسا تھا۔
وہ دو دن وہاں رہے۔
صبح دانیال نے گھاس کے ڈھیر سے گرم انڈہ اٹھایا۔ دوپہر کو ساجد کے ساتھ کھیت میں گیا۔ شام کو نالے کے ٹھنڈے پانی میں پاؤں رکھے۔ رات کو جب بجلی گئی تو سیٹھ رفیق نے موبائل کی ٹارچ جلائی، مگر کریم ہنس دیا۔
“صاحب، رہنے دیں۔ آج چاند ہے۔”
دانیال نے اوپر دیکھا۔ آسمان تاروں سے بھرا تھا۔ شہر میں آسمان ہمیشہ دیواروں، روشنیوں اور دھند کے پیچھے چھپا رہتا تھا۔ یہاں آسمان پورا تھا۔
اگلی صبح واپسی ہوئی۔ کریم کی بیوی نے مکئی کی روٹیاں، مکھن اور گڑ باندھ دیا۔ سیٹھ رفیق نے نوٹ دینے چاہے، مگر کریم نے ہاتھ پیچھے کر لیے۔
“صاحب، مہمان نوازی بیچی نہیں جاتی۔”
گاڑی چلی تو دانیال دیر تک پیچھے دیکھتا رہا۔ ساجد ننگے پاؤں ہاتھ ہلا رہا تھا، کتے اس کے پیچھے بھاگ رہے تھے، اور نیم کا درخت یوں کھڑا تھا جیسے دعا دے رہا ہو۔
راستے میں سیٹھ رفیق نے پوچھا:
“تو بیٹا، دیکھا غریب لوگ کیسے رہتے ہیں؟”
دانیال نے کھڑکی سے باہر کھیتوں کو دیکھا۔
“ابو، وہ غریب نہیں تھے۔”
سیٹھ رفیق مسکرایا۔
“پھر کیا تھے؟”
“امیر۔”
گاڑی کے اندر خاموشی اتر آئی۔
دانیال نے آہستہ سے کہا:
“ہمارے گھر میں ایک کتا ہے، ان کے پاس تین ہیں۔ ہمارے پاس سوئمنگ پول ہے، ان کے پاس بہتا پانی ہے۔ ہمارے گھر میں لائٹس ہیں، ان کے پاس پورا آسمان ہے۔ ہمارے لان کے بعد دیوار آ جاتی ہے، ان کے صحن کے بعد کھیت شروع ہوتے ہیں۔ ہم کھانا خریدتے ہیں، وہ اگاتے ہیں۔ ہمارے گھر کو گارڈ بچاتا ہے، ان کے گھر کو پورا گاؤں بچاتا ہے۔”
سیٹھ رفیق کا ہاتھ اسٹیئرنگ پر سخت ہو گیا۔
دانیال نے پھر پوچھا:
“ابو، اگر آپ یہ زمین خرید کر سوسائٹی بنا دیں گے، تو وہ لوگ بھی ہماری طرح امیر ہو جائیں گے یا ہماری طرح اکیلے؟”
سیٹھ رفیق نے جواب نہ دیا۔
شہر کے گیٹڈ ہاؤسنگ پراجیکٹس کے بورڈ سامنے آ رہے تھے:
محفوظ زندگی۔ کشادہ گھر۔ روشن مستقبل۔
دانیال نے سر شیشے سے لگا دیا۔
اور سیٹھ رفیق کو پہلی بار محسوس ہوا کہ بعض دیواریں گھر کے گرد نہیں، آدمی کے اندر اٹھتی ہیں۔
افسانہ: دیوار کے اس پار
تحریر: عبداللہ شہزاد
@amraimran2@AkhtarH15638653 یا تو آپ نے پورا اس کو پڑھا ہی نہیں اگر پڑھا ہے اور پھر بھی ایسی سوچ ہے تو یہ سوچ ایک مخصوص سوچ ہے جو اپنے دائرہ سے باہر نہیں نکلے گی
@ather_hameed پہلے تو چور جیب سے پیسے یا کریڈٹ کارڈ نکال لیتے تھے اور بندہ آزاد ہوتا تھا لیکن اب چور پورا بندہ اغوا کریں گے اور چپ کے اندر جتنی بھی سہولیات ہوں گی وہ استعمال کر کے پھر بندہ فارغ
@kabeerraja786 کچھ پاکستانی تمھاری طرح چاہتے ہیں کہ جیسے وہ طاقت کے سامنے لیٹ جاتے ہیں ویسے ہی ایرانی قوم بھی لیٹ جاۓ۔۔۔۔۔
لیٹنے کی عادت سے مجبور ہیں آپ
@ThisiZiHB@realzahidhusyn@jimmywalkerang 2/2
اس سے مجھے میرے بچپن کا ایک دوست یاد آ جاتا ھے
جو خود دوسروں کے بیگ، پینسلز، کتابیں اٹھا اٹھا کر پھینکتا رھتا لیکن جب کوئی
اس کے بیگ کو ھاتھ لگاتا تھا تو وہ فَوراً خبردار کرنے کے انداز میں کہتا کہ؛
"*اوئے اے بیگ نہ سُٹِیں ایدے اچ اسلامیات دی کتاب ای"
محمد عارف
@ThisiZiHB@realzahidhusyn@jimmywalkerang سعودی عرب میں امریکی اڈوں سے جہاز اڑ کر ایران پر بمباری کر دیتے ھیں
لیکن جب جواب میں ایران حملہ کرتا ھے تو عربی لوگ مذھب درمیان میں لے آتے ھیں۔
اس سے مجھے میرے بچپن کا ایک دوست یاد آ جاتا ھے
جو خود دوسروں کے بیگ، پینسلز، کتابیں اٹھا اٹھا کر پھینکتا رھتا لیکن جب کوئی
1/2