Argentina ' in Fifa world cup 2026' lost it's fanbase ' after winning against Egypt with the help of Referees. They tried the same against Spain in finals.
Spain gained all the support of football fans by their fair play.
Immorality can help you win a match but you lose in the end.
بھارت کے ملحد شاعر جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کے درمیان محض عقلی دلائل پر مکمل مناظرہ " کیا خدا ہے "
یہ ضرور دیکھیں اور شیئر کریں
مناظرہ قریبا ایک گھنٹے 50 منٹ کا ہے۔ مگر آپ کی توجہ ایک لمحہ کیلئے بھی ہٹنے نہیں دے گا
مفتی صاحب نے ہاتھ پیر باندھ کر رکھ دیئے
اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔
﴿سورۃ آل عمران،۸﴾
کہہ دو کہ : اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
﴿سورۃالزمر ،۵۳﴾
اور جو شخص اپنے سامنے ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی رسول (ﷺ)کی مخالفت کرے، اور مؤمنوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے، اس کو ہم اسی راہ کے حوالے کردیں گے جو اس نے خود اپنائی ہے، اور اسے دوزخ میں جھونکیں گے، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔
﴿سورۃ النساء ، ۱۱۵﴾
وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگااسے اپنے سامنے موجود پائے گا،اور بُرائی کا جو کام کیاہوگا اس کو بھی (اپ��ے سامنےدیکھ کر) یہ تمنا کرے گاکہ کاش اس کےاور اس کی بدی کے درمیان بہت دُور کا فاصلہ ہوتا! اور اللہ تمہیں اپنے (عذاب)سےبچاتاہے،
﴿سورۃ آل عمران، ۳۰﴾
اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو، (اُسے سچ سمجھ کر) اُس کے پیچھے مت پڑو ۔ یقین رکھو کہ کان، آنکھ اور دِل سب کے بارے میں (تم سے) سوال ہوگا۔
﴿سورۃ الاسراء، ۳۶﴾
تم خدائے رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں پاؤگے۔اب پھر سے نظر دوڑاکر دیکھو کیا تمہیں کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟
پھر بار بار نظر دوڑاؤ، نتیجہ یہی ہوگا کہ نظر تھک ہارکر تمہارے پاس نامراد لوٹ آئے گی۔
﴿سورۃ الملک، ۳-۴﴾
انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا، مگر اُس پر ایک نگراں مقرّر ہوتا ہے، ہر وقت (لکھنے کے لئے) تیار! اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان!) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔
﴿سورۃ ق، ۱۸-۱۹﴾
اور ہر شخص (کے عمل) کا انجام ہم نے اُس کے اپنے گلے سے چمٹا دیا ہے، اور قیامت کے دن ہم (اُس کا) اعمال نامہ ایک تحریر کی شکل میں نکال کر اُس کے سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔
(سورۃ الاسراء، ۱۳)
اے اللہ! میری کمر نہ توڑنا، میری عیب گیری نہ کرنا، میرے پوشیدہ امور کو ظاہر کر کے رسوا نہ کرنا۔
اے میرے رب! اگر تیری اعلانیہ نافرمانی کی تو میری بخشش فرما، اگر چھپ کر کی اس کی پردہ پوشی فرما۔
اے عیبوں کو چھپانے والے!
اے گناہوں کو بخشنے والے!
😭❤️🙏
اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾
اور اے ہمارے پروردگار!ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالئے جسے اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہماری خطاؤں سے درگذر فرمائیے، ہمیں بخش دیجئے، اور ہم پر رحم فرمائیے۔ آپ ہی ہمارے حامی و ناصر ہیں، اس لئے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمائیے۔‘‘
﴿سورۃ البقرۃ، ۲۸۶﴾
بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے۔
﴿سورۃ الملک، ۱-۲﴾